قومی اسمبلی اجلاس، حکومت نے ایسا ایجنڈہ شامل کروا دیا جس پر اپوزیشن بھی ہے متفق

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے آئینی ترمیمی بل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو پیش کر دیا

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری بھی اس موقع پر موجود تھے ،وزیر خارجہ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو درخواست کی ہے کہ اس بل کو سوموار کو منعقد ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کیا جائے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیر خارجہ کی درخواست پر اس جنوبی پنجاب آئینی ترمیمی بل کو سوموار کو منعقد ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرنے کا حکم دے دیا

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبہ کا قیام پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے، وزیر اعظم عمران خان نے میلسی کے عوامی رابطہ جلسے میں جنوبی پنجاب آئینی ترمیمی بل پارلیمنٹ میں لانے کا اعلان کیا وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر میں نے آئینی ترمیمی بل، وزارت قانون کی منظوری کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی کی خدمت میں پیش کر دیا ہے، آج وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب کی عوام سے کیا ہوا ایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے آئینی ترمیمی بل اسپیکر کو پیش کر دیا،اسپیکر کو درخواست کی ہے کہ بل کو پیر کے ایجنڈے میں شامل کیا جائے، جنوبی پنجاب صوبہ کا قیام پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے،بابراعوان سےترمیمی بل سےمتعلق بات ہوئی،پہلے اسے ہم نے منشور کا حصہ بنایا، آگے بڑھنے کی کوشش کی،رولز آف بزنس بنائے ،ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب تعینات کیا،رولز آف بزنس میں رکاوٹیں ڈالی گئیں ہم نے بل میں کوئی تاخیر نہیں کی،جنوبی پنجاب کے صوبے کے لیے جو ترامیم کرنے تھے وہ کرلیے ہیں ،یوسف رضا گیلانی آئیں اس صوبے کے ترمیمی بل کو ووٹ دیں میں نے بلاول کو خط لکھا اور کہا کہ جنوبی پنجاب کے حوالے سے ساتھ دیں یوسف رضاگیلانی کاجملہ یادہےکہ سیکریٹریٹ نہیں صوبہ چاہیے،یوسف رضاگیلانی مخلص ہیں توترمیمی بل کےحق میں ووٹ دیں،آج یوسف رضاگیلانی کی آزمائش ہے اپوزیشن لیڈر نے بل پڑھا ہی نہیں اور دھوکہ قرار دےدیا ،افسوس کی بات ہے،ووٹ کو عزت دینے والوں کا نیا نعرہ ہے ووٹ کو نوٹ دو،یہ لوگ قوم اور ووٹروں کے ساتھ دھوکہ کررہے ہیں میں نے ترمیمی بل مطالعے کے بعد قومی اسمبلی میں جمع کروایا ہے پیر کو جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانے کا بل پیش ہوگا،و

واضح رہے کہ سپکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام چار بجے تک ملتوی کیا ہے، اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی گئی ہے، اپوزیشن کے اراکین اجلاس میں شریک ہوئے ،اجلاس میں فاتحہ خوانی کے بعد سپیکر نے اجلاس ملتوی کر دیا، اب وزیر خارجہ نے جنوبی پنجاب صوبہ کے لئے آئینی ترمیمی بل کو پیر کے روز اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا جس کو سپیکر نے مان لیا، جنوبی پنجاب صوبے کے حوالہ سے تمام اپوزیشن جماعتیں بھی ایک ہیں اور چاہتی ہیں کہ جنوبی پنجاب صوبہ بنے

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاہور میں زیادتی کیسز میں مسلسل اضافہ،نوکری کی بہانے خاتون کے ساتھ ہوٹل میں زیادتی

ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

لاہور میں رواں برس جنسی زیادتی کے 369 کیسز، کسی ایک ملزم کو بھی سزا نہ مل سکی

لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

یہ ہے پنجاب،ایک روز میں ایک شہر میں جنسی زیادتی کے چھ کیسزسامنے آ گئے

پنجاب میں خواتین پر تشدد کے بڑھتے واقعات،وزیر قانون نے بڑا حکم دے دیا

Shares: