صحافیوں کے احتجاج کا ڈر، فواد چودھری کا سرکاری ملازمین کو ڈی چوک پہنچنے کا حکم

0
48
صحافیوں-کے-احتجاج-کا-ڈر،-فواد-چودھری-کا-سرکاری-ملازمین-کو-ڈی-چوک-پہنچنے-کا-حکم #Baaghi

صحافیوں کے احتجاج کا ڈر، فواد چودھری کا سرکاری ملازمین کو ڈی چوک پہنچنے کا حکم

پاکستان میڈیا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے مجوزہ بل کے خلاف آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر پاکستان کے خطاب کے موقع پر صحافیوں کے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کے موقع پر وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے حکومت و وزارت اطلاعات و نشریات کے ماتحت تمام سرکاری میڈیا کے سربراہان کو سخت ھدایات جاری کر دیں ہیں کہ وہ اپنے ماتحت تمام سرکاری میڈیا کے ملازمین کو لے کر ڈی چوک پہنچیں اور اس بل اور حکومت کے حق میں اور آزاد صحافت کے خلاف سرکاری طور پر اسپانسر ڈ شدہ اس احتجاجی مظاہرے میں شریک ہوں۔

ایک طرف اس حکومت نے حال ہی میں ریڈیو پاکستان میں ملازمین کی نمائندہ یونینز کو ہر طرح کے پر امن احتجاج کے حق سے محروم کر نے کے لئے Essential Services Act کا نفاذ کیا ہے۔ اسی طرح کے احکامات پی ٹی وی میں بھی پچھلے سال نافذ کیے گئے ہیں۔ حکومت نے حال ہی سرکاری ملازمین کو سوشل میڈیا کے استعمال سے بھی منع کیا ہے مگر دوسری طرف اپنے مذموم مقاصد حاصل کر نے کے لئے حکومت، بطور خاص وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین سرکاری ملازمین کو اپنے حق میں سرکاری اسپانسر ڈ شدہ مظاہرے میں شرکت کرنے کے لئے مجبور کر رہا ہے۔ اس سے خدانخواستہ ٹکراؤ اور امن وامان کی صورتحال بھی پیدا ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ‏پاکستان کے صحافی میڈیا اتھارٹی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، حکومت ابھی بھی متنازعہ میڈیا اتھارٹی قائم کرنے پر بضد ہے، اتھارٹی متعلق قانونی مسودہ تاحال نہ پارلیمان کو دیا گیا ہے نہ ہی صحافتی تنظیموں کو،اتھارٹی میں ایسا کیا جو حکومت پارلیمان اور صحافیوں سے خفیہ رکھ رہی ہے؟ حکومت شفافیت سے کیوں ڈر رہے؟ ‏پی ایم ڈی اے میڈیا کو کنٹرول کرنے کا ایک آمرانہ فیصلہ ہے، تباہی سرکار پہلے ہی میڈیا سنسرشپ کے حوالے سے بدنام ہے، نام نہاد میڈیا ڈویلپمینٹ اتھارٹی درحقیقت آزادی صحافت کے خلاف اس حکومت کی ایک سازش ہے، اس سازش کو ہم کامیاب ہونے نہیں دینگے،حکومت کے دل میں چور نہیں تو قانونی مسودہ پیش کرے،

صحافیوں کے خلاف کچھ ہوا تو سپریم کورٹ دیوار بن جائے گی، سپریم کورٹ

صحافیوں کا کام بھی صحافت کرنا ہے سیاست کرنا نہیں،سپریم کورٹ میں صحافیوں کا یوٹرن

مجھے صرف ایک ہی گانا آتا ہے، وہ ہے ووٹ کو عزت دو،کیپٹن ر صفدر

پولیس جرائم کی نشاندہی کرنے والے صحافیوں کے خلاف مقدمے درج کرنے میں مصروف

بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

سپریم کورٹ نے صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا کا نوٹس لے لیا

کسی کی اتنی ہمت کیسے ہوگئی کہ وہ پولیس کی وردیوں میں آکر بندہ اٹھا لے،اسلام آباد ہائیکورٹ

پریس کلب پر اخباری مالکان کا قبضہ، کارکن صحافیوں نے پریس کلب سیل کروا دیا

صحافیوں کو کرونا ویکسین پروگرام کے پہلے مرحلے میں شامل کیا جائے، کے یو جے

کیوں ان صحافیوں کے پیچھے پڑ گئے جو حکومت یا کسی اور کے خلاف رائے دے رہے ہیں،عدالت

سلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کسی کو حق نہیں کہ وہ قائمہ کمیٹی میں موجود شرکا کی تضحیک کرے،مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کوئی وزیر کمیٹی کو نہیں بتا سکتا کہ کس کو بلایا جائے اور کس کو نہیں وزیر سمجھتے ہیں کہ میڈیا مکمل طور پر آزاد ہے استدعا ہے کہ وزیر کے جواب کے ساتھ رپورٹ پارلیمان میں پیش کی جائے، ن لیگی ترجمان نے میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قانون کا مسودہ کمیٹی میں پیش کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تاثر یہ ہے کہ وفاقی وزیر کی بریفنگ بل کے ڈرا فٹ سے مختلف ہے

Leave a reply