سارہ انعام قتل کیس،ملزم کی والدہ کا جسمانی ریمانڈ منظور

0
47
sara inaam

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایاز امیر کے بیٹے کی جانب سے بیوی سارہ انعام کو بہیمانہ طریقے سے قتل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی

ملزم شاہنواز کی والدہ کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکر لیا گیا، تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ ملزمہ کو گزشتہ روز ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا،جج نے تفتشیی افسر سے استفسار کیا کہ کیا مقدمہ کا چالان جمع کرا دیا ہے؟چودہ دن گزر چکے، چالان جمع نہیں کرایا گیا، تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ چالان بن چکا ہے آج جمع کرا دیا جائیگا،

گزشتہ روز عدالت سے ضمانت خارج ہونے پر پولیس نے ملزم کی والدہ کو گرفتار کیا تھا ،ضمانت خارج ہونے پر تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے ملزمہ ثمینہ شاہ کو کمرۂ عدالت کے باہر سے گرفتار کیا تھا

ایاز امیر کے بیٹے نے کیا بہو کو قتل، ٹویٹر پر صارفین نور مقدم کیس کو یاد کرنے لگے

جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

آج ہمیں انصاف مل گیا،نور مقدم کے والد کی فیصلے کے بعد گفتگو

انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز

مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل

واضح رہے کہ صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر نے اپنی اہلیہ سارہ کو قتل کردیا تھا ایاز میر کی بہو دبئی سے واپس آئی تھی شاہنواز نشے کا عادی تھا اس نے نشے کی حالت میں اپنی بیوی کا قتل کیا۔ سارہ کا قتل بھی بالکل نور مقدم والے وحشیانہ طریقے سے کیا گیا۔ لوہے کا راڈ مارا پھر پانی کے ٹپ میں ڈبودیا۔ شاہنواز امیر کی کینیڈین نژاد سارہ سے تیسری شادی تھی مقتولہ سارہ دبئی میں ملازمت کرتی تھی اور دونوں کی تین ماہ پہلے ہی شادی ہوئی تھی مقتولہ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہنواز سے رابطہ ہوا تھا، پھر دونوں نے شادی کر لی

Leave a reply