سلیکٹڈ حکمرانوں سے اب اچھائی کی توقع نہیں،مائزہ حمید
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما ،رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکمرانوں سے اب اچھائی کی توقع نہیں ہے۔ چوری کے مینڈیٹ سے اقتدار حاصل کرنے والے عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے نہ ہی ملک ان سے چل سکتا ہے، نالائقوں نے اپنے تین سالہ اقتدار میں اداروں کو تباہ اور عوام کو بد حال کردیا ہے۔

مائزہ حمید کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے واپس جانے کے واقعہ نے جعلی حکمرانوں کی عزت کا جنازہ نکال دیا ہے ،ہمارے دور میں دوسرے ممالک کے کھلاڑیوں کو ریلو کٹے کہہ کر تنقید کرنے والوں کے لیے شرم کا لفظ بھی کم تر ہے سبز پاسپورٹ کو دنیا میں عزت دلانے کا نعرہ لگانے والوں کی نا اہلی کی وجہ سے پاکستان نہ صرف اندرونی بلکہ بیرونی طور پر بھی خفگی کا شکار ہے۔ حکومتی ترجمان دورہ نیوزی لینڈ کی منسوخی کی وجہ بیرونی سازش قرار دیتے رہے مگر سازشی اپنا کام دکھا کر ٹیم کو واپس لے گئےنواز شریف کی حکومت نے بڑی محنت کرکے پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ بحال کی تھی اور میاں شہبا ز شریف نے فول پروف سکیورٹی کے ذریعے بین الاقوامی کھلاڑیوں کا اعتماد حاصل کیا تھا مگر نا اہل حکمرانوں نے ہماری ساری محنت پر پانی پھیر دیا۔

مائزہ حمید کا مزید کہنا تھا کہ ترقی کی طرف دوڑتے ہوئے ملک کو تباہی کی طرف دوڑانے والے حکمران اب پاکستان کو عالمی سطح پر تنہائی کا شکار کر رہے ہیں لیکن ان کی رنگ بازیاں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان میں کھیلوں کا قتل کیا ہے جو خودکو مہذب کہلانے والے ملک کے شایان شان نہیں ہے۔ ملک کے وزیر اعظم کی ٹیلی فون کال کو رد کرنے سے یہ بات عیاں ہو چکی ہے کہ ہنڈ سم وزیر اعظم بیرون دنیا کے لیے ایک میئر کی حیثیت بھی نہیں رکھتے۔

مائزہ حمید کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان آج گہرے بحران میں ہے ملک انتشار اور انارکی میں ہے۔ مہنگائی نے عوام کو دوگنا کر دیا ہے۔ ایسے وقت میں پاکستان کو ایک سمجھدار اور بہادر لیڈر کی ضرورت ہے اور یہ صرف میاں محمد نواز شریف ہی ہے جو پاکستان کو اس دلدل سے نکال سکتا ہے۔

@MumtaazAwan

تبدیلی سرکار نے تبدیلی کے نام پر عوام کو رسوا کر دیا ہے

 وہ والا اسد عمر کہاں ہے جو کہتا تھا پٹرول 40 روپے لیٹر کردوں گا؟

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

نیازی اینڈ کمپنی نے پاکستان کا مستقبل مخدوش کردیا، مائزہ حمید

جب تک یہ حکومت رہے گی پاکستان کیلئے کوئی اچھی خبر کی توقع نہ رکھے۔مائزہ حمید

یوٹرن خان حکومت کی موجیں ختم ہونے کے قریب ہیں،مائزہ حمید

حکمران ہوش کے ناخن لیں ملک ناز ک موڑ پر ہے،مائزہ حمید

پی ٹی آئی نے کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کردیئے ،مائزہ حمید

خان صاحب،عوام پر مہنگائی اور بے روزگاری کے بم پھینکنا بند کر دیں.مائزہ حمید

سیاسی میدان کوبھی کرکٹ کا میدان سمجھنے والے ناکام ہو گئے، مائزہ حمید

تبدیلی اب رسوائی اور سونامی بدنامی بن گئی ہے،مائزہ حمید

عوام پر مسلط کردہ حکومت کچھ دینے کے بجائے ان سے چھین ہی رہی ہے،مائزہ حمید

عام عوام کے ساتھ تبدیلی سرکار نے بہت ظلم کر لیا ،مائزہ حمید

عمران نیازی نے لوگوں سے جینے کا حق بھی چھین لیا ،مائزہ حمید

Shares: