شہادتوں کا جائزہ لیں ورنہ ہمیں آزادی کا سفر 1940 سے دوبارہ شروع کرنا ہو گا،فواد

تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے سپریم کورٹ میں جاری کیس پر تبصرہ کیا ہے

فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جج صاحبان کے سامنے وہ مواد ہونا چاہئے جس کی بناء پر اسپیکر نے رولنگ دی، اگر جج صاحبان نے دستاویزات اور شہادتیں ہی نہیں دیکھنا تو وہ رولنگ کے صحیح یا غلط ہونے کا فیصلہ کیسے کریں گے؟ ان کیمرہ کاروائی میں شہادتوں کا جائزہ لیں ورنہ ہمیں آزادی کا سفر 1940 سے دوبارہ شروع کرنا ہو گا

قبل ازیں ایک اور ٹویٹ میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ رات کے اس پہر اپوزیشن کا بھان متی کا کنبہ سپریم کورٹ کو دھمکیاں لگا رہا ہے، اگر یہاں فیصلے دھونس، دھاندلی اور بدمعاشی سے حاصل کرنے ہیں تو پھر خانہ جنگی ہو گی، اس انتشاری ٹولے سے نبٹنے ملک کی سلامتی کیلئے اہم ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ از خود نوٹس پر آج فیصلہ سنا سکتی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل عدالت کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، ایف سی اور پولیس کی سیکیورٹی نے عدالت کے اندر اور باہر اطراف کی سڑکوں پر غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی لگا دی ۔آئی جی اسلام آباد بھی خود عدالت پہنچ گئے

قبل ازیں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لگتا ہے اس اہم کیس کی آج آخری نشست ہوگی، ہمارے وکلاء اپنے دلائل مکمل کریں گے۔ ہمارا مؤقف ہے کہ آرٹیکل69کے تحت اسپیکر کی رولنگ کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔ ہماری اپوزیشن کہہ رہی ہے ڈپٹی اسپیکر نے آئین شکنی کی ہے، اس پر ہمارے وکلاء نے سپریم کورٹ میں اپنے دلائل بھی پیش کیے ہیں۔سب سے اہم چیز ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ ہے اور اس حوالے سے ملک کے آئین کا آرٹیکل 69 بڑا واضح ہے۔آرٹیکل 69 کہتا ہے کہ پارلیمنٹ کے معاملات پارلیمنٹ میں ہی رہنے چاہئیں، ان کو اگر شبہ تھا تو پارلیمان میں آجاتے جو سوال ٹی وی پر کر رہے ہیں وہ وہاں آکر کرلیتے کچھ لوگ کہتے ہیں کہ وہ مراسلہ من گھڑت ہے تو میں ان سے درخواست کرتا ہوں کہ آئیں اس کی تحقیقات کرلیتے ہیں۔ 73کےآئین میں ریاست کے ہر رکن کی اپنی ذمہ داری ہے، متحدہ اپوزیشن کہہ رہی ہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے آئین شکنی کی ہے، عدم اعتماد کا پروسس نامکمل چھوڑا، ہاؤس کو رولنگ کے بعد ملتوی کردیا۔ ہمارا مؤقف ہے کہ پھر بھی آرٹیکل 69 تحفظ دیتا ہے، ہم نے آئین شکنی نہیں کی ہم نے اس کی حفاظت کا حلف لیا ہے۔ فارن آفس ڈرامے نہیں کرتا، وہاں ذمہ دار لوگ بیٹھے ہیں، اپوزیشن نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نے آئین سے ماورا رولنگ دی ہے، اگر رولنگ غلط تھی توبھی آرٹیکل69اس کوتحفظ دیتا ہے۔ ہم یہ مانتے ہیں کہ ڈپٹی اسپیکر نے کوئی بھی آئین شکنی نہیں کی، آئین کا حلف لے کر پارلیمان میں آئے تو آئین کو کبھی بھی نہیں توڑ سکتے، آئین سے ماورا قدم اٹھانا نہ ہماری سوچ ہے نہ ایسا کریں گے۔

تحریک عدم اعتماد پر کارروائی روکی جائے،سپریم کورٹ میں درخواست دائر

عمران خان رونے نہیں لگا ، بعض خوشی کے آنسو ہوتے ہیں،شیخ رشید

وزیراعظم نے استعفے پر غور شروع کر دیا

پنجاب اسمبلی،صوبائی وزیر نے صحافی کا گلہ دبا دیا،صحافیوں کا احتجاج

شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست

دھمکی دینے والے کو بھرپور جوابی ردعمل دینے کا فیصلہ

دھمکی آمیز خط۔ امریکی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

دھمکی آمیز خط کا معاملہ وائیٹ ہاؤس پہنچ گیا، امریکی رد عمل بھی آ گیا

دھمکی آمیز خط 7 مارچ کوملا،21 مارچ کو گرمجوشی سے استقبال.قوم کو بیوقوف بنانیکی چال

3 سال میں 57 لاکھ لوگوں کو روز گار فراہم کیا،اسد عمر کا دعویٰ

عمران نیازی کی فسطائی سوچ،گزشتہ روز سویلین مارشل لا نافذ کیا،شہباز

ہم ہوا میں تو فیصلہ نہیں دینگے، سب کو سن کر فیصلہ دینگے،چیف جسٹس، سماعت ملتوی

جس دن ووٹنگ ہونا تھی اس دن رولنگ آ گئی،چیف جسٹس کے ریمارکس

https://baaghitv.com/remarks-qanonpunjab-ka-muamla-highcourt-ly-kr-jayen/

Shares: