جوچنگاری سرینگرمیں لگائی گئی اس کے شعلے بھارت کو برباد کردیں گے،صدر آزاد کشمیر

0
40

صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت کو پیغام دیتا ہوں جو آگ جلا رہے ہو اس میں خود جھلس جاؤ گے ،جوچنگاری سرینگرمیں لگائی گئی اس کےشعلےبھارت کوبربادکردیں گے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آبا دمیں یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارت نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کی کمر میں خنجر گھونپا،مودی جو لاوا تیار کررہا ہے پھٹے گا تو بھارت کا کونا کونا راکھ ہو جائے گا،بھارت نے جنگ کا آغاز کیا خاتمہ ہم کریں گے،

کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

یوم دفاع و شہداء، چلو شہداء کے گھر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

سردار مسعود خان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری لڑتے رہینگے،آزادی لےکر رہیں گے، دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ،مقبوضہ کشمیر پر بڑی بڑی طاقتوں کے لب سلے ہوئے ہیں،پاکستان نے بھارت کے ساتھ تجارت بند کی،پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں،جس نے کشمیر کی آواز اٹھائی،

کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

صدر آزاد کشمیر کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کی 9لاکھ فوج کا قبر ستان بنے گا ،یورپی یونین کے ارکان نے بھی بھارتی بیانیہ مسترد کردیا،نریندرمودی قاتل اور نسل کشی کا ذمہ دار ہے ،بھارت کی بساط لپیٹ کررہیں گے .

بھارت بھول جائے کہ طاقت کے نشے میں کشمیر پر قبضہ کر لے گا،سابق ایئر چیف

کشمیریو ہم تمہارے ساتھ ہیں،پاکستان کا بچہ بچہ بول پڑا، چوتھے جمعہ کو ملک گیر یکجہتی

سردار مسعود خان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کیا سمجھتا ہے تمہارے فوجی سربراہ کے بیان سے ہم ڈر جائیں گے؟ مودی کو پیغام دیتا ہوں آزادی کے لیے جاری جدوجہد کو کمزور نہیں کرسکتے ،دل کو جو جملہ اچھا لگا وہ ہے ہاں میں کشمیری ہوں .

آج کشمیر ایک اور جناح کی طرف دیکھ رہا ہے، مشعال ملک

Leave a reply