سوشل میڈیا ہم سب کے لیے چیلنج،عدالت ایف آئی اے پر برہم، بڑا حکم دے دیا

ایف آئی اے نوٹس کے خلاف ابصار عالم کی درخواست پر سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی سینئر صحافی اور سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم اسلام آباد ہائی عدالت کے سامنے پیش ہوئے ایف آئی اے کی جانب سے جواب داخل نہ کرانے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا،عدالت نے ایف آئی اے کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 20 ستمبر تک جواب طلب کر لیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دہتے ہوئے کہا کہ بائیس مارچ کو نوٹس کیا تھا، آپ نے ابھی تک جواب ہی داخل نہیں کیا، پٹیشن زیر التوا ہے، نوٹس بھی ہوئے اور آپ نے ابھی تک کمنٹس فائل نہیں کیے،

جرنلسٹ ڈیفنس کمیٹی کے ارکان عثمان وڑائچ، ایمان مزاری، ساجد تنولی اور کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم عدالت میں پیش ہوئے، وکیل ایف آئی اے نے کہا کہ ابصار عالم کے خلاف ایک وکیل نے شکایت درج کرا رکھی ہے،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اگر کسی شخص کی اپنی ساکھ کو نقصان پہنچا تو وہ پیکا ایکٹ کے تحت شکایت درج کرا سکتا ہے، وکیل نے استدعا کی کہ ایف آئی اے کے اختیارات کے خلاف ایک اور کیس زیر سماعت ہے، اس کے ساتھ یکجا کر دیا جائے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ یہ کورٹ اس چیز کو دیکھ رہی ہے کہ ایف آئی اے اختیارات کا غلط استعمال نہ کرے،آپ جس طرح سے جا رہے ہیں، آپ تو بڑا پینڈورا باکس کھول دیں گے،

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ نوٹس کو عدالت نے معطل کردیا تھا اس کورٹ کے آرڈر کے بعد ایف آئی اے محتاط ہو گئی ہے،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اس کورٹ کا صرف یہ حکم ہے کہ ایف آئی اے قانون کے مطابق چلے، سوشل میڈیا ہم سب کے لیے چیلنج ہے، جھوٹی خبریں اور ایجنڈا بھی ہوتا ہے، یہ تو نہیں ہے کہ کوئی ادارہ قانون سے ہٹ کر کام کرے، اس عدالت کا فیصلہ جسے پسند نہیں آتا تو وہ اس عدالت کے پیچھے پڑ جاتا ہے،ایف آئی اے کو جو تنقید پسند آئے اس کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں،جس کی رائے پسند نہ آئے اسے نوٹس بھجوا دیتے ہیں، عدالت نے ایف آئی اے کو جواب داخل کرانے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے 20 ستمبر تک کیس کی سماعت ملتوی کر دی

صحافیوں کے خلاف کچھ ہوا تو سپریم کورٹ دیوار بن جائے گی، سپریم کورٹ

صحافیوں کا کام بھی صحافت کرنا ہے سیاست کرنا نہیں،سپریم کورٹ میں صحافیوں کا یوٹرن

مجھے صرف ایک ہی گانا آتا ہے، وہ ہے ووٹ کو عزت دو،کیپٹن ر صفدر

پولیس جرائم کی نشاندہی کرنے والے صحافیوں کے خلاف مقدمے درج کرنے میں مصروف

بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

سپریم کورٹ نے صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا کا نوٹس لے لیا

کسی کی اتنی ہمت کیسے ہوگئی کہ وہ پولیس کی وردیوں میں آکر بندہ اٹھا لے،اسلام آباد ہائیکورٹ

پریس کلب پر اخباری مالکان کا قبضہ، کارکن صحافیوں نے پریس کلب سیل کروا دیا

صحافیوں کو کرونا ویکسین پروگرام کے پہلے مرحلے میں شامل کیا جائے، کے یو جے

کیوں ان صحافیوں کے پیچھے پڑ گئے جو حکومت یا کسی اور کے خلاف رائے دے رہے ہیں،عدالت

موجودہ وزیراعظم کے خلاف درخواست دیں تو مقدمہ ہو گا؟ عدالت ایف آئی اے پر برہم

Shares: