سٹے بازوں نے سونے کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کیا

0
49

سال 2022ء سٹے بازوں نے سونے کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کیا

ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر سے سال 2022ء کے دوران سونے کی مقامی قیمتیں بلند ترین سطح پر آگئیں، سال بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 58 ہزار روپے کا اضافہ ہوا۔ ایک خبر کے مطابق مخصوص گروہوں نے غیریقینی معاشی حالات اور افواہوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سونے میں بھی سٹے بازی کرتے ہوئے اس کی قیمتیں مصنوعی طور پر بڑھانے کی کوششیں کیں۔ سونے میں سٹے بازی سے متاثر غیر مستحکم گولڈ مارکیٹ کو بلین انتظامیہ نے ایک دن کے لیے بند بھی کیا گیا۔

سال 2022ء کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت مجموعی طور پر 58100 روپے کے اضافے سے 184100 روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی، فی دس گرام سونے کی قیمت مجموعی طور پر 49811 روپے کے اضافے سے 157836 روپے کی بلند سطح پر آگئی۔ اس کے برعکس سال 2022ء کے دوران عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت اتارچڑھاؤ کے بعد 2 ڈالر کی کمی سے 1818ڈالر پر آگئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عدالتی حکم کے باوجود اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ ہوسکے، فیصلے کیخلاف اپیل دائر
لوکل باڈی سسٹم یقینی بنانا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی بنیادی ذمہ داری ہے، عدالت عالیہ
2.9 ملین سے زیادہ کیپٹاگون گولیاں سمگلنگ کی دو کوششیں ناکام
فٹبال کے بادشاہ‘ اور لیجنڈری کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے
بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی والدہ 100 برس کی عمر میں چل بسیں
لاہور انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار
2022 نئے جیو پولیٹیکل دور کا آغازثابت ہوا، چین امریکہ کیلئے سب سے بڑاخطرہ
کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے
فی تولہ چاندی کی قیمت مجموعی طور پر 610 روپے کے اضافے سے 2070 روپے پر آگئی جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت مجموعی طور پر 522.99 روپے کے اضافے سے 1774.70 روپے پر آگئی۔

Leave a reply