شوگر کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد روکنے کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا پر سپریم کورٹ کا بڑا حکم

0
36
supreme court

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چینی تحقیقاتی کمیشن کے حوالہ سے درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی

عدالت نے وفاق کی اپیل پر مزید سماعت 14 جولائی تک ملتوی کردی،شوگر کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد روکنے کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی گئی،عدالت نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کے وکلاسے تحریری دلائل بھی طلب کرلیے

دوران سماعت چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چینی عوامی نوعیت کا مسئلہ ہے،کیا شوگر کمیشن رپورٹ شائع ہوچکی ہے؟ وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے شوگر کمیشن رپورٹ تسلیم کرلی ہے،

چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ اب ممکن نہیں کہ کچھ ملزمان کیخلاف کارروائی سے روکا جائے ، باقی کیخلاف کارروائی جاری رہے،جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا،

وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ابھی تک تفصیلی فیصلہ جاری نہیں کیا، اٹارنی جنرل نے کہا کہ کوئی ادارہ شوگر ملز کے خلاف حکم جاری نہیں کرے گا،

چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ ادارے رپورٹ کا حوالہ دیے بغیر کارروائی جاری رکھ سکتے ہیں، اٹارنی جنرل نے کہا کہ ادارے آزادانہ کارروائی کرنے والے ہوتے تو کمیشن کی نوبت ہی نہ آتی،

چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل ہوا تو سارا کیس ہی ختم ہوجائے گا، اٹارنی جنرل نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ سے 12 شوگر ملز نے رجوع کر رکھا ہے، سندھ ہائیکورٹ کا حکم درخواست گزار 12 شوگر ملز کی حد تک ہے، درخواست گزار شوگر ملز کو چھوڑ کر باقی کیخلاف کارروائی جاری رہے گی،

ریاستی ادارے اگر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہیں اپنا موقف وہاں پیش کریں، سپریم کورٹ کے شوگر تحقیقاتی کمیشن کیس میں ریمارکس

Leave a reply