پیکا آرڈیننس کالعدم،7 ہزار مقدمات بند،طالبات ہراسگی کیس بھی بند

0
20

پیکا آرڈیننس کالعدم،7 ہزار مقدمات بند،طالبات ہراسگی کیس بھی بند
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے پیکا آرڈیننس کالعدم قرار دینے کا معاملہ ایف آئی اے نے پیکا آرڈیننس کے تحت درج 7 ہزار مقدمات بند کر دئیے

بیشتر درخواستوں کا تعلق سوشل میڈیا پر دھمکیوں اور ہتک سے متعلق ہیں پیکا آرڈیننس سابق حکومت کی جانب سے رواں سال فروری میں نافذ کیا گیا تھا ایف آئی اے نے پیکا کے سیکشن 20 کے تحت 7 ہزار مقدمات انکوائریاں درج کیں، 7ہزار کیسز اور انکوائریز میں سے 50 فیصد کیسز کا تعلق پنجاب سے ہے، بند کی گئی 71 فیصد شکایات سوشل میڈیا پر خواتین کے خلاف ہراسگی کی تھیں ہراسگی کا شکار ہونے والی خواتین میں بیشتر تعداد خواتین طالبات کی تھی،ہراسگی کی شکایات میں سے 60 فیصد فیس بک اکاؤنٹس سے خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کی تھیں، خواتین نے ذاتی معلومات اور تصاویر استعمال کر کے جعلی اکاؤنٹس بنانے کے خلاف بھی درخواستیں دیں،

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیکا ترمیمی آرڈیننس کو غیرآئینی قرار دے دیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیکا ایکٹ کی سیکشن 20 بھی کالعدم قرار دیدی پیکا ایکٹ کی سیکشن 20 ہتک عزت کی حد تک خلاف آئین قرار دے دی گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیکا ایکٹ میں ہتک عزت کے تحت سزا بھی خلاف آئین قرار دیدی،عدالت نے کہا کہ آرٹیکل 19 آزادی رائے کا حق دیتا ہے،

عدالت نے حکمنامے میں کہا کہ پیکا آرڈیننس کے تحت ہونے والی تمام کارروائیاں بھی کالعدم قرار دی جاتی ہیں، ایف آئی اے کے افسران نے اپنے اختیارات کا غیر قانونی استعمال کیا ،عدالت نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے ایف آئی اے افسران کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا اور کہا کہ سیکریٹری داخلہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے افسران کے خلاف انکوائری کریں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکریٹری داخلہ کو انکوائری ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا،عدالت نے کہا کہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کر کے رپورٹ جمع کرائیں،پیکا ترمیمی آرڈی نینس کو آئین کے آرٹیکل 9، 14، 19 اور 19اے کی خلاف ورزی میں نافذ کیا گیا پیکا ترمیمی آرڈی نینس کا نفاذ غیر آئینی ہے اس لیے کالعدم قرار دیا جاتا ہے،وفاقی حکومت سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ہتک عزت کے قوانین کا جائزہ لے، توقع ہے وفاقی حکومت آرڈیننس موثر بنانے کے لیے پارلیمنٹ کو مناسب قانون سازی کی تجویز دے گی

آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے ریفرنس، اٹارنی جنرل سپریم کورٹ پہنچ گئے

پیکا ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواستوں پر سماعت ملتوی

صحافی نے وی لاگ کیا تھا اور کتاب کا حوالہ دیا تھا،کارروائی کیسے بنتی ہے؟ عدالت

پیکا ترمیمی آرڈیننس کالعدم قرار

تحریک انصاف کے تمام غیر قانونی اقدامات واپس ہونگے،پیکا آرڈیننس فیصلے پر ردعمل

Leave a reply