اب رات کے اندھیروں میں سعودی عرب سے طیارے نہیں آئینگے، بلاول
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری یوم تاسیس کے جلسے میں شرکت کے لئے جلسہ گاہ پہنچ گئے، بلاول زرداری جلسہ گاہ پہنچے تو کارکنان نے انکا بھر پور استقبال کیا، بلاول کی آمد پر خیر مقدمی نعرے لگائے گئے، بلاول نے کارکنان کی جانب ہاتھ ہلا کر شکریہ ادا کیا، پی پی رہنما خورشید شاہ سمیت دیگر بلاول کے ہمراہ سٹیج پر موجود ہیں
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یوم تاسیس کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں کویوم تاسیس مبارک ہو ، پیپلزپارٹی مظلوموں اورغریبوں کی جماعت ہے، پیپلزپارٹی نے جمہوریت کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں،خیبرپختونخوا کےل وگوں نے کبھی پیپلزپارٹی کومایوس نہیں کیا ہے،سلیکٹڈ نے پیپلزپارٹی کوپشاورمیں جلسےکی اجازت نہیں دی، آج لوگوں کاجم غفیردیکھ لیں،لوگ پیپلزپارٹی کیساتھ ہیں،پی ڈی ایم کا پشاورجلسہ بھی ناکام رہا،کاغذی وزیراعلیٰ نے جلسہ رکوانے کی کوشش کی ،چاہے ایم آر ڈی ہو، میاں نواز شریف کا دور ہو، ہر وقت خیبرپختونخواہ کی عوام نے کبھی شہید محترمہ بینظیر اور قائد عوام کو مایوس نہیں کیا. غربت اوربے روزگاری کے خاتمے کیلئے پیپلز پارٹی بنائی گئی تھی،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریبوں کیلئے آوازبلند کی ہے،آج دیکھ لیں ،پوراپشاورجلسے میں موجود ہے،آصف زرداری نے اس وقت حکومت سنبھالی تھی جب پوری دنیامیں معاشی بحران تھا،ہم نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام جیسے انقلابی منصوبے شروع کیے،پیپلزپارٹی حکومت نے پنشن اورتنخواہوں میں اضافہ کیا،موجودہ حکومت امیروں کوریلیف غریبوں کوتکلیف دیتی ہے،
بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ سازش کرنے والوں کوسازش کرنے دیں،ٹیپ نکالنے والے ٹیپ نکالتے رہیں،ہم عوامی طاقت سے حکومت بنائیں گے ،ماضی میں عدالت پردباوَڈالتے رہے کہ زرداری کو20 سال قید کی سزا سناوَ ،ہمیں اس پرخوشی نہیں ہورہی کہ آج ان کے خلاف ٹیپس نکل رہی ہیں ،اب رات کے اندھیروں میں سعودی عرب سے طیارے نہیں آئینگے،جو بھٹو کی بیٹی کو چور کہتے تھے وہ خود سرٹیفائیڈ ہوچکے،ہم نے ستر سال بعد پختونوں کو پہچان دی۔ہم ہی پختونوں کو جعلی تبدیلی سے نجات دلوائیں گے۔کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات، دہشتگردوں سے بات چیت کوتسلیم نہیں کرینگے
پشاور کی فضاوّں میں وزیراعظم بلاول کی گونج۔ @BBhuttoZardari @AseefaBZ@MediaCellPPP#ہم_پاکستان_پیپلزپارٹی_ہیں pic.twitter.com/jAC5B3tUCI
— Sajjad Ali Bhutto 🌟 (@sajjadbhuttoPPP) November 30, 2021
بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ عوام ساتھ دے ہم تبدیلی سرکار کی تمام سازشیں ناکام بنائیں گے، کپتان آئی ایم ایف کی غلامی کرتے ہوئے پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان کرتا ہے، پی پی کے جیالے حکومت کے اس اعلان کو رد کرتے ہیں، حکومت ناکام ہو چکی، حکومت کی نالائقی کی وجہ سے وہ ملک جو خود گیس پیدا کرتا ہے اب آنیوالے مہینہ میں ہمارے پاس گیس نہیں ہو گی، ہم اس نالائقی کی مذمت کرتے ہیں،انہوں نے ہر پاکستانی کو تکلیف میں ڈالا، ہم کب تک انکی ناکامی کا بوجھ اٹھائیں گے، پاکستان نے عوام نے پہلے دن سے اسکو نہیں مانا، ہم کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف ڈیل سے نکلو، عوام دشمن آئی ایم ایف کی نہ مانو، ایسی معاشی پالیسی لائیں جو ملک کے مفاد میں ہو، پاکستانی قوم کے مفاد میں ہو،
بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ یہ قانون سازی کرنے جا رہے ہیں کہ پاکستان کا سٹیٹ بینک کسی کا پابندی نہیں ہو گا بلکہ صرف آئی ایم ایف کی غلامی کرے گا، ہم اسکی مخالفت کریں گے اور ایسے کسی قانون کی اجازت نہیں دیں گے،زبردستی الیکٹرونک ووٹنگ مشین مسلط کرنے کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے، یہ آرٹی ایس ٹو ہے، ہم اس الیکشن کو رد کرتے ہیں جو جعلی ای وی ایم سے ہو گا، ہم قانونی کیس بھی بنا رہے ہیں، ای وی ایم کے نام پر اوورسیز پاکستانی کے ساتھ بھی گیم کھیلا جا رہا ہے، اوورسیز پاکستانی پاکستان کے لئے اہم ہیں لیکن تبدیلی سرکار انکو حق نہیں دے رہی،ہم اوورسیز کے حقوق کا تحفظ کریں گے، وہ ہمارے لوگ ہیں، خان صاحب سازش کر رہے ہیں جس میں اوورسیز کا نقصان ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اوور سیز پاکستانیوں کا خیال رکھا ہے.ہم نے کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں کا پارلیمنٹ میں اپنا نمائندہ ہونا چاہیے،یہ کیسے ہوسکتا ہےکہ پیرس میں ووٹ ڈالاجائے اورنتیجہ پشاورمیں نکلے ،اوورسیز پاکستانیوں کی حقیقی نمائندگی ہونی چاہیے،ایبسولوٹلی ناٹ کہنے والے عمران خان کلبھوشن یادیو کو این آراو دینے کی کوشش کررہے ہیں،خیبرپختونخوا پولیس نےدہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں،قبائلی اضلاع میں ایف سی آرکےنظام کورد کرتے ہیں،جنہوں نے اے پی ایس کے بچوں کوشہید کیا ان کیساتھ حکومت مذاکرات کررہی ہے،موجودہ حکومت دہشتگردوں کے سامنے جھک چکی ہے،یہ لوگ کون ہوتے ہیں قاتلوں سےمذاکرات کرنے والے؟ جوسنگین جرائم میں ملوث ہیں ان کوسزا ملنی چاہیے،ہرپاکستانی کومعلوم ہے کہ تبدیلی کا اصل چہرہ تاریخی مہنگائی اوربے روزگاری ہے ،چینی کی قیمت میں200 فیصد اضافہ ہوا ہے،پوری دنیا ملکرافغانستان میں ناکام رہی،ہم مزدوروں ،کسانوں اورنوجوانوں کیلئے منصوبے لے کرآئیں گے
پیپلزپارٹی کے جلسے میں پاکستان کے مختلف علاقوں کے روایتی رنگ نمایاں ہیں سندھی اجرک اور سندھی ٹوپی پہن کر پی پی پی کارکن سندھ کی نمائندگی کررہے ہیں،قبائلی اضلاع کے کارکنوں نے روایتی پگڑیاں، چترال کے کارکن چترالی پکول پہنے ہوئے ہیں
قبل ازیں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ آج یوم تجدید ہے کہ ہم پارلیمانی نظام کا مکمل دفاع کرتے رہیں گے بااختیار پارلیمنٹ اورعوام کے حق حاکمیت پر کوئی سودے بازی منظور نہیں،اسلام ہمارا دین ہے اور سوشلزم ہماری معیشت ہے،پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک کو آئین دیا اورعوام کو جمہوری حقوق دیے،ملک اورجمہوریت کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی کی قربانیوں سے کوئی انکارنہیں کرسکتا،18ویں آئینی ترمیم محترمہ بینظیربھٹو شہید کے مشن کی تکمیل ہے تمام جمہوریت پسندوں کا فرض ہے کہ وہ 18ویں آئینی ترمیم کی حفاظت کریں،,چیرمین بلاول بھٹوزرداری اپنے نانا اور والدہ کے خواب کی تکمیل کیلئے میدان میں ہیں
پیپلز پارٹی کے رہنما ، رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی تب وجود میں آئی جب لوگوں کی زبانوں پر تالے تھے،سید خورشید شاہ کا کہناتھا کہ قوم دن بدن مقروض ہوتی جارہی ہے ملک میں آئین و قانون کے تحت حکمرانی ہونی چاہیے، پیپلز پارٹی استعفٰی نہیں دے گی اور انارکی پھیلا کر سیاست نہیں کرنا چاہتی، حکومت آتی جاتی رہتی ہے لیکن ملک عزیز ہے،1997 میں پیپلز پارٹی کے پاس 17 سیٹیں تھیں دباؤ کے باوجود استعفیٰ نہیں دیا،استعفیٰ کسی بات کا حل نہیں ہوتا،یہ پارلیمنٹ نہیں بلکہ بابو کا آفس بن گیا ہے،
پی پی رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ پی پی پی نے ملک کو ائین، عوام کو آواز، میڈیا اور عدلیہ کو آزادی دی، ائٹم بم، میزائیل ٹیکنالوجی دے کر وطن کا دفاع پیپلز پارٹی نے ہی ناقابل تسخیر بنایا ،آج پارلیمانی جمہوری نظام کے خلاف بھی طرح طرح کی سازشیں رچی جا رہی ہیں، پی پی پی قیادت اور جیالے آج بھی آئین، جمہوریت اور انسانی حقوق کیلئے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں،جب جب ملک اور عوام پر کڑا وقت آیا پیپلز پارٹی نے ہی آگے بڑھ کر مشکلات کا خاتمہ کیا ،تاریخ گواہ ہے کہ کون مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑا رہا اور کون میدان چھوڑ کر بھاگ کیا،
دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے 54ویں یوم تاسیس کے جلسے میں شرکت کے لئے شرکاء کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، یوم تاسیس کے موقع پر پیپلز پارٹی پشاور میں جلسہ کر رہی ہے، پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے حکومتی ادوار میں نہ صرف پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا بلکہ اسے جدید ٹیکنالوجی سے لیس کر کے اسلامی دنیا کی طاقتور ترین ریاست بھی بنایا۔ پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ پیپلز پارٹی نے ملک کو ایٹمی طاقت اور میزائیل ٹیکنالوجی دے کر ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، اور معشیت کو مستحکم کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ملک سے غُربت کے خاتمے اور خواتین کو خودمُختار بنانے سے لیکر پاکستان کی تقدیر بدلنے والے سی پیک اور گوادر بندرگاہ کے تاریخی معاہدے، پاکستان پیپلز پارٹی کی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے 54 ویں یوم تاسیس پر پیغام جاری کیا ہے، پی پی پی چیئرمین کی جانب سے تمام جیالوں اور قوم کو یومِ تاسیس کی مبارکباد دی گئی ہے، بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ طویل جدوجہد اور بے مثال قربانیوں کے بعد، اب پاکستان میں جمہوریت کا ترجمہ پاکستان پیپلز پارٹی ہے پارٹی کا منشور و لائحہ عمل ہی، اب 22 کروڑ پاکستانیوں کے وطن کو ایک حقیقی جمہوری و فلاحی ریاست بنانے کا واحد راستہ ہے ،پی پی پی ایک تحریک، جس کی اساس قائدِ عوام کا نظریئہ، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا فلسفہ، اور کئی نسلوں کی جدوجہد و قربانیاں ہیں ،پی پی پی نے مشکل ترین حالات کا مقابلہ کرکے بھی ملک و قوم کو بیش بہا اسٹریٹجک تحفے دیئے ،ملک کو پہلا متفقہ آئین، ناقابلِ تسخیر دفاع کے ضامن جوہری پروگرام اور میزائیل ٹیکنالاجی پیپلز پارٹی کے تحفے ہیں ،صوبائی خودمختاری، اور زرعی و معاشی اصلاحات بھی ایسے تحفوں میں شامل ہیں ،پاک – چین دوستی اورسی پیک منصوبہ بھی قوم کو پی پی پی کے تحفے ہیں ،اسلامی سربراہی کانفرنس کی شکل میں سیاسی طور پاکستان کو اسلامی دنیا کو محور و مرکز بنانا بھی پی پی پی کا طرہِ امتیاز ہے ،آج ان تمام جیالوں کو سلام پیش کرتا ہوں، جنہوں نے جمہوریت کے کاز کی خاطر اپنی جانوں کی قربانیاں دیں ،ان جیالوں کو سلام جنہوں نے کوڑے کھائے، قید و بند، جلاوطنی اور غیرجمہوری قوتوں کے اسپانسرڈ میڈیا ٹرائیلز کے سامنا کیا ،باعثِ فخر ہے کہ قائدِ عوام اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نامکمل مشن کو پایئہ تکمیل پر پہنچانے کے لیئے، پارٹی پرعزم ہے ،اس مقصد کے حصول کی خاطر کارکنان آج بے مثال جراَت کے ساتھ اپنی جدوجہد میں نئی روح پھونکنے کے لیئے کھڑے ہیں ،آج تجدیدِ عہدِ نو کا دن ہے کہ ہم عوام کے حقِ حاکمیت کے لیئےجدوجہد جاری رکھیں گے خواتین کی آزادی، اقلیتوں کی قومی دھارے میں شمولیت کے لیئے سرگرم عمل رہیں گے جمہوری اداروں کو بااختیار اور آئین کی حکمرانی کے لیئے جدوجہد جاری رکھیں گے ،پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی بھبود و ترقی کے لیئے ہماری تحریک جاری رہے گی پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور جیالوں کی انتھک جدوجہد بارآور ہونے کے قریب ہے ،ملک سے ہر قسم کے امتیاز کے خاتمے اور مساوات پر مبنی معاشرے کے قیام کا خواب حقیقت میں بدلنے والا ہے ،وقت آگیا ہے کہ اب پاکستان میں حقیقی جمہوریت کو پاوَں جمانے دیا جائے اور لاڈلہ سازی کا خاتمہ کیا جائے
ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا
بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟
بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی
ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟
مطالبات نہ مانے گئے تو بھارت بند کردیں گے،احتجاج کرنیوالے کسانوں کا بڑا اعلان
بھارت بند کا اعلان، کسانوں کو اپوزیشن جماعتوں کی حمایت مل گئی
مودی کا جہاز خریدنے کیلیے پیسے ہیں لیکن کسانوں کو دینے کیلئے نہیں،پرینکا گاندھی مودی پر برس پڑیں
کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران
وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا
لداخ ،کشمیر تنازعہ پر ہم بھارت کے ساتھ ہیں، امریکہ کا دوٹوک اعلان
چین کے ساتھ سرحد پر صورتِ حال خطرناک ہے، بھارتی آرمی چیف کی لداخ میں بات چیت
چین نے دیا بھارت کو ایک بار پھر بڑا جھٹکا،لداخ کے بعد ارونا چل پردیش پر بھی اپنا دعویٰ کر دیا
ضلع پونچھ میں جھڑپ کے دوران 5 بھارتی فوجی جہنم واصل
بھارتی پولیس اہلکاروں کی غیر ملکی خاتون سے 5 ماہ تک زیادتی
بھارتی وزیرکی گاڑی نے چار کسانوں کو کچل دیا،احتجاج کے بعد اپوزیشن رہنماؤں کی بھی گرفتاریاں