تحریک لبیک نے لاہور کو کورونا کا ٹائم بم بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی،فواد چودھری

0
43

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق علامہ خادم رضوی کی نماز جنازہ آج مینار پاکستان گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی، نماز جنازہ میں شرکت کے لئے ملک بھر سے افراد شریک ہو رہے ہیں

مینار پاکستان گراؤنڈ اور گردو نواح میں عوام کا جم غفیر ہے جسکی وجہ سے کرونا ایس او پیز کا خیال نہیں رکھا جا رہا،کرونا ایس او پیز پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے ٹویٹر پر لبیک کے کارکنان پر تنقید کی جا رہی ہے تا ہم لبیک کے کارکنان کا کہنا ہے کہ اگر اپوزیشن جماعتوں کے جلسوں، تبلیغی اجتماع، گلگت میں انتخابی جلسوں، وزیراعظم کے جلسوں سے کرونا نہین پھیلا تو آج بھی نہیں پھیلے گا

دوسری جانب وفاقی وزیر سانئس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرٹویٹ کرتے ہوئے کہا اپوزیشن کا رویہ خطرناک ہے، لوگوں کی زندگی کے ساتھ کھیلنا مذاق نہیں، تحریک لبیک نے بھی پورے لاہور کو کورونا کا ٹائم بم بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور اب پشاور سے ملتان پیپلز پارٹی اور نون لیگ حشر برپا کریں گی۔

علامہ خادم رضوی کے جسد خاکی کے ہمراہ ہزاروں کارکنان ہیں،سخت سیکورٹی میں جسد خاکی کو مینار پاکستان لے جایا جا رہا ہے،مینار پاکستان گراؤنڈ میں لاکھوں افراد موجود ہیں، بادشاہی مسجد بھی شرکاء سے بھر گئی ہے، سڑکوں‌پر بھی شہری موجود ہیں

https://twitter.com/sadaihaq/status/1330055380068667393

لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے، ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ایک ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہیں، 03 ایس پیز، 14 ڈی ایس پیز، 31 ایس ایچ اوز، 116 اَپر سب آرڈینیٹس فرائض سر انجام دے رہے ہیں

علامہ خادم رضوی 2017میں ملک کے سیاسی منظرپرنمودار ہوئے ، جب انہوں نے راولپنڈی میں فیض آباد دھرنے سے شہرت حاصل کی، ا س دوران اپنے اندازِ خطابت اور سیاست کے باعث سیاسی ایوانوں میں ہلچل مچائے رکھی۔ انہوں نے 2017 میں تحریک لبیک پاکستان کی بنیاد رکھی۔الیکشن 2018 میں ان کی جماعت حیران کن طور پر ملک کی چوتھی بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ۔

نومبر 2017 میں اسلام آباد کے طویل دھرنے اور اپنے منفرد انداز خطابت کے باعث انہوں نے شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔ تحریک لبیک نے چند روز قبل فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف اسلام آباد میں فیض آباد انٹرچینج پر دھرنا دیا تھا جس کی قیادت علامہ رضوی نے کی تھی تاہم حکومتی ٹیم سے کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کردیا تھا ۔ دھرنے میں انہوں نے کارکنوں سے خطاب میں کہا تھا کہ میری طبیعت 5 روز سے ناساز ہے لیکن اسکے باوجود دھرنے میں شرکت کے لیے آیا ہوں۔

فیض آباد، تحریک لبیک کا احتجاج جاری، پولیس کا رات گئے آپریشن ناکام

تحریک لبیک احتجاج، اسلام آباد میں کون کونسے راستے بند ہیں؟ ڈی سی نے بتا دیا

تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

شاہد خاقان عباسی نے تحریک لبیک کے دھرنے کو "میلہ” قرار دے دیا

فیض آباد دھرنا،وزیراعظم کا نوٹس،اہم شخصیت کو طلب کر لیا

مذاکرات ہی نہیں ہوئے تو کامیابی کیسی؟ تحریک لبیک کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

علامہ خادم رضوی کی وفات، فیض آباد معاہدہ پر عمل ہو پائے گا؟

علامہ خادم حسین رضوی لاہور میں محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام پیر مکی مسجد میں امامت کے فرائض سرانجام دیتے رہے ۔ ممتاز قادری کی سزا پر عملدرآمد کے بعد انہوں نے کھل کر حکومت وقت پر تنقید کی جس کی وجہ سے انہیں محکمہ اوقاف نے ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ علامہ رضوی روحانی طور پر سلسلہ نقشبندیہ میں خواجہ محمد عبد الواحد المعروف حاجی پیر صاحب کالا دیو، جہلم سے مرید تھے ۔ مرحوم دو عشروں سے جامعہ نظامیہ رضویہ میں تدریس کر رہے تھے

خادم رضوی کا مشن جاری رکھیں گے، مذہبی جماعت کے سربراہ کا اعلان

Leave a reply