ٹرین حادثہ کی ابتدائی رپورٹ مرتب،کس کی غلفت؟اہم انکشافات
ٹرین حادثہ کی ابتدائی رپورٹ مرتب،کس کی غلفت؟اہم انکشافات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈہرکی ٹرین حادثہ کی ابتدائی رپورٹ مرتب کر لی گئی
رپورٹ کے مطابق ملت ایکسپریس 3 بجکر 38 منٹ پر ڈہرکی ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوئی، ریلوے سکھر کنٹرول سے 4 بجے حادثے کی پہلی کال موصول ہوئی،دوسری جانب آنے والی ملت ایکسپریس کی 12 کوچز ٹریک سے اتر گئیں، سر سید ایکسپریس ملت ایکسپریس کی ٹریک سے اتری بوگیوں سے جاٹکرائی،حادثے کے باعث سر سید ایکسپریس کے انجن سمیت 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں روہڑی سے ریلیف ٹرین 5 بجکر 20 منٹ پر جائے حادثہ کی جانب روانہ ہوئی. ریلیف ٹرین 9 بجے جائے حادثہ پر پہنچی،اور 9 بجکر 30 منٹ پر ریلیف آپریشن شروع ہوا،
ابتدائی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پٹری کا جوائنٹ ویلڈنگ سے جوڑا گیا تھا جو ٹوٹا ہوا پایا گیا
ٹرین حادثے میں 2 ریلوے اور 2 پولیس اہلکار بھی جاں بحق
حادثے کا شکار ہوئی ٹرین سرسید ایکسپریس کے ڈرائیور اعجاز احمد کا حادثے کے بارے انکشاف
ایک اورتیز گام ٹرین حادثے کا شکار
ٹرین حادثہ، تین بوگیوں میں کتنے مسافر سوارتھے؟ بکنگ کس نے کروائی؟ اہم خبر
ٹرین حادثہ،بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کا عمل جاری
ٹرینوں کا شیڈول متاثر،ہلاکتوں پر دل انتہائی رنجیدہ،وفاقی وزیر ریلوے بھی بول پڑے
ملت ایکسپریس میں کراچی سے روانگی کے وقت کتنے مسافر سوار تھے؟
ٹرین حادثہ، ن لیگ نے قومی اسمبلی میں بڑا قدم اٹھا لیا
حادثہ کا ذمہ دار وزارت ریلوے نہیں، ریلوے حکام نے ہاتھ کھڑے کر دیئے
واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹرین حادثہ ہوا تھا جس میں پچاس سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں، حادثہ کے بعد ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی جس کے بعد پاک فوج، رینجرز سمیت دیگر ادارے ریسکیو و ریلیف کے لئے موقع پر پہنچے، شدید زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہیلی کاپٹر پر ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں بھی زخمیوں کو منتقل کیا گیا اور انکا علاج معالجہ کیا گیئا