وزیر خارجہ کا برطانوی ہم منصب سے رابطہ

0
45

وزیر خارجہ کا برطانوی ہم منصب سے رابطہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے

دونوں وزرائے خارجہ نے افغانستان کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال اور آگے بڑھنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن واستحکام کی واپسی کا پاکستان سے زیادہ کوئی ملک خواہاں نہیں ہوسکتا افغان فریقین کے بے لچک رویوں سے موجودہ صورتحال پیدا ہوئی طالبان کے مقابلے میں افغان سکیورٹی فورسز ریت کی دیوار ثابت ہوئیں جس پر عالمی برادری حیران ہے کابل سے سفارتکاروں اور عالمی برادری کے افراد کے انخلاء میں سہولت فراہم کررہے ہیں صورتحال پر ہماری مسلسل نگاہ ہے افغان رہنما امن اور مفاہمتی عمل کے لئے عالمی برادری کی واضح حمایت کا فائدہ اٹھائیں عالمی برادری کا افغان رہنماوں کے ساتھ رابطہ استوار رکھنا انتہائی ناگزیر ہے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے ذریعے پرامن تصفیہ کے سوا آگے بڑھنے کاکوئی راستہ نہیں امن اور مفاہمت کی راہ اپنانے کے لئے تمام فریقین پر زور دیتے رہیں گے افغانستان میں خانہ جنگی کا ایک نیا دور شروع ہوتے نہیں دیکھنا چاہتے افغانستان میں خانہ جنگی کے ہمسایہ ممالک کے لئے نہایت منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے افغانستان کے اندر اور باہر سے خرابی پیدا کرنے والوں سے خبردار رہنا نہایت ضروری ہے خرابی پیدا کرنے والے عناصر صورتحال کو اپنے فائدے میں استعمال کرسکتے ہیں کورونا کی تیسری لہر نے ہمیں سرحد پر نقل وحرکت کا جائزہ لینے پر مجبور کیا ہے سرحدی کنٹرول،شہروں میں سمارٹ لاک ڈاون، دیگر اقدامات سے وبا پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں کورونا میں اضافہ سے بچنے کے لئے سرحدوں پر صورتحال کا مسلسل مشاہدہ جاری رکھیں گے امن عمل کے لئے پاکستان کے کردار کا بڑے پیمانے پر اعتراف کیا گیا ،پاکستان افغانستان میں خانہ جنگی کے نتیجے میں سب سے زیادہ متاثر ہو سکتا ہے

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ سفر سے متعلق’ریڈ لسٹ‘سے بھارت کا نام نکالنے کے برطانوی فیصلے پر حکومت پاکستان کو تشویش ہے پاکستان کا نام فہرست میں برقرار رکھنے سے دوہری شہریت رکھنے والوں کو تکالیف کا سامنا ہے امید کرتے ہیں کہ برطانوی حکومت پاکستان سے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کرے گی سٹرٹیجک ڈائیلاگ کو آگے بڑھانے کے لئے اسلام آباد میں آئندہ اجلاس کے انعقاد کے منتظر ہیں وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی طرف سے برطانوی ہم منصب کو دورہ ء پاکستان کی دعوت کا اعادہ کیا گیا

طالبان کا لباس سادہ لیکن وہ انتہائی ذہین اور قابل،اگریہ کام ہو گیا تو پاکستان کو نقصان ہو گا،وزیر خارجہ

اچھے تعلقات کے خواہشمند، مگر مداخلت کرتے ہیں اور نہ کرنے دیتے ہیں، افغان طالبان کا ترکی کو پیغام

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے ان کیمرہ بریفنگ دی

ہم نہیں چاہتے کہ کوئی بزوربازو افغانستان میں مسلط ہو،شاہ محمود قریشی

افغان آرمی چیف کو برطرف کر دیا گیا

طالبان کا خوف،افغانستان سے اہم حکومتی شخصیت ملک چھوڑ کر فرار

دسواں دارالحکومت طالبان کے قبضے میں،گورنر غزنی کابل فرار

بھارت ایسے اقدامات چھوڑ دے، طالبان ترجمان کا مودی سرکار کو پیغام

طالبان کا لشکر گاہ پر بھی کنٹرول، افغان عوام کا طالبان کا شاندار استقبال

ٹرمپ کا جوبائیڈن سے استعفیٰ کا مطالبہ

کابل پر کنٹرول کے بعد طالبان کو کیا حکم دیا گیا؟ ترجمان سہیل شاہین نے بتا دیا

جنگ ختم،آزادی کا مقصد حاصل کرلیا،طالبان کا عالمی دنیا کو اہم پیغام

امید ہے طالبان یہ کام نہیں کریں گے، امریکی صدر جوبائیڈن

مولوی فقیر محمد باجوڑی کو طالبان نے رہا نہیں کیا بلکہ….حقیقت سامنے آ گئی

جے یو آئی افغان طالبان کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرنے کو تیار ہے، مولانا فضل الرحمان

واضح رہے کہ گزشتہ روز طالبان کابل پہنچ گئے ہیں جس کے بعد افغان صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہو گئے، کابل میں طالبان کا کنٹرول ہے ، دیگراہم سرکاری عمارتون پربھی افغان طالبان کا قبضہ ہوگیا ہے اس وقت شہرمیں امن وامان کی صورت حال بہتر ہے اورسڑکوں پرافغان طالبان گشت کررہے ہیں اور لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی ہدایت بھی کررہے ہیں‌

ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ‏افغانستان کی پوری مسلم ملت باالخصوص کابل کے شہریوں کو فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اللہ کی مدد و نصرت سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے اللہ کا ہر وقت عاجزی کے ساتھ شکر ادا کرتے ہیں۔ کسی غرور اور تکبر میں مبتلا نہیں ہیں ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‏طالبان کا اصل امتحان اور آزمائش اب شروع ہوئی ہے کہ وہ کیسے افغان عوام کی خدمت کرتے ہیں اور دنیا کے لیے ایک ایسی مثال بنتے ہیں، جس کی باقی دنیا پیروی کرے

مشکل وقت میں عالمی صحافیوں کے انخلاء میں پاکستان کا کردار لائق تحسین ہے،سٹیون بٹلر

Leave a reply