یوسف رضا گیلانی کیخلاف درخواست،پی ٹی آئی وکیل نے وقت مانگ لیا

0
24

یوسف رضا گیلانی کیخلاف درخواست،پی ٹی آئی وکیل نے وقت مانگ لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست کی سماعت ہوئی

پی ٹی آئی امیدوارکے وکیل نے ریٹرننگ افسرسے اعتراضات پردلائل کیلئے وقت مانگ لیا،یوسف رضا گیلانی کے وکیل نے التوا کی مخالفت کر دی،وکیل یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی اپنی سزاپوری کر چکے،یوسف رضا گیلانی اب الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں،یوسف رضا گیلانی کی نا اہلی 2017 میں ختم ہو چکی،

ریٹرننگ افسرنے درخواستگزارکو دلائل کیلئے 3 بجے تک کا وقت دے دیا

سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ میرے وکلانے کہا حفیظ شیخ کےکاغذات چیلنج کرتے ہیں،حفیظ شیخ میری سابقہ کابینہ کاحصہ ہیں،حفیظ شیخ کےخلاف اعتراضات داخل نہیں کرنا چاہتا چیئرمین سینیٹ الیکشن میں ہمارے14ووٹ زیادہ تھے لیکن ہم ہارگئے،

یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ جب شیڈول آیا تو ہم نے کاغذات نامزدگی کا وقت کم ہونے کا اعتراض اٹھایا،الیکشن کمیشن نے ہمارا اعتراض مسترد کردیا بعد میں ٹائم بڑھا دیا،الیکشن کمیشن اعتراض کرنے والوں وقت دے رہا ہے، نہیں چاہتا میرا مخالف میرے وزیر رہے ہیں ان پر اعتراض کروں

تحریک انصاف نے یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ کاغذات نامزدگی چیلنج کر دیئے ,پی ٹی آئی کے فرید رحمان نے رہنما پیپلزپارٹی یوسف رضا گیلانی پر حقائق چھپانے کا الزام لگایا ہے، الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے توہین عدالت کیس میں سزا یافتہ ہونے کا ذکر نہیں کیا، یوسف رضا گیلانی آرٹیکل 62 کے معیار پر پورا نہیں اترتے، یوسف رضا گیلانی اچھی شہرت کے حامل نہیں،یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں،

سینیٹ الیکشن کے لئے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار برائے اسلام آباد سید یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد سیٹ سے کاغذات جمع کروا دیئے ہیں،یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سیٹ سے پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار ہیں،

یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی کے تجویز و تائید کنندگان میں 2 سابق وزرائے اعظم شامل ہیں،راجہ پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ میں کاغذات نامزدگی کے تجویز کنندہ ہیں ،شاہد خاقان عباسی یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ میں کاغذات نامزدگی کے تائید کنندہ ہیں

پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟

کوئی ایم پی اے پارٹی کیخلاف ووٹ دینا چاہتا ہے تو….سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کیس،عدالت کے ریمارکس

سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ

سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا

سینیٹ الیکشن میں وزیراعظم کا اپنی "اے ٹی ایم” بچانے کا فیصلہ

سینیٹ انتخابات، کون بازی لے گیا،سب سے پہلے کس نے جمع کروائے کاغذات؟

سینیٹ الیکشن،مولانا کا بھائی، سابق وزیراعظم کا داماد،مریم کا ترجمان، شہباز شریف کا وکیل ہوں گے امیدوار

سینیٹ الیکشن، پیپلز پارٹی کی ڈیمانڈ مان لی گئی، الیکشن کمیشن نے نیا اعلان کر دیا

سینیٹ انتخابات، جماعت اسلامی نے بھی امیدواروں کا اعلان کر دیا

پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیئے

پی ڈی ایم مشترکہ امیدوار،یوسف رضا گیلانی کا کس حکومتی امیدوار سے ہو گا مقابلہ؟

مسلم لیگ ن اور جے یو آئی یوسف رضا گیلانی کو ووٹ نہیں دے گی، اہم شخصیت نے دعویٰ کر دیا

یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی کے تجویز و تائید کنندگان جان کر سب حیران

سینیٹ انتخابات کے لیے  کاغذات کی جانچ پڑتال 17 تا 18 فروری کو ہوگی، اپیلیں 20 فروری تک دائر ہوسکیں گی 23فروری تک تمام اپیلوں کو نمٹا دیا جائیگا ،24 فروری کو حتمی فہرست جاری ہوگی 25فروری تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات کےلیے پولنگ 3 مارچ کو ہی ہوگی،

Leave a reply