الیکشن کمیشن نے دیا تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا

0
37
ق لیگ انٹرا پارٹی الیکشن،پرویز الہٰی نے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا

الیکشن کمیشن نے دیا تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حکمران جماعت تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا دے دیا ہے

الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی رپورٹ خفیہ رکھنے کی استدعا مسترد کر دی ہے،الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا جس میں پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی رپورٹ خفیہ رکھنے کی استدعا مسترد کر دی پی ٹی آئی کے وکیل نے رپورٹ پبلک نہ کرنے کی درخواست کی جس پر الیکشن کمیشن نے کہا کہ حیرانی ہے ہم ایسا آرڈر کیسے جاری کر سکتے ہیں الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہمارے سامنے پیش رپورٹ پبلک دستاویز بن چکی ہے

قبل ازیں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی ،وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ ایک ہی رقم کوکئی جگہ ظاہرکیا گیا الیکشن کمیشن سےکچھ چھپایانہ چھپائیں گے،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ جن دستاویزات کی بنیادپررپورٹ بنی وہ بھی پبلک ہیں،انور منصور نے کہا کہ تھوڑاوقت دیں،کمیشن کورپورٹ پراعتراضات سےآگاہ کروں گا،چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سماعت پرپیپلزپارٹی،ن لیگ کی پیشرفت رپورٹ مانگی تھی،ڈی جی لا نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی کےایک رکن ریٹائرہوگئے، کمیٹی سربراہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی اورن لیگ کی اسکروٹنی کمیٹی غیرفعال ہو گئی ،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی اورفریقین کی رپورٹ خفیہ رکھنےکی استدعا نہیں مانی ،وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ کمیٹی نے واضح لکھا ہےاکبرایس بابرکچھ ثابت نہ کرسکے،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی وکیل کی مہلت کی استدعامنظورکرلی

تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا کہ سکروٹنی کمیٹی نے سٹیٹ بینک سے حاصل کردہ ریکارڈ کو خفیہ رکھا الیشن کمیشن نے کہا کہ رپورٹ کے کسی حصے کو خفیہ نہیں رکھا جا سکتا سٹیٹ بینک کے 8 والیم ہیں جو 2018 میں ستیٹ بینک نے جمع کرائے خفیہ ریکارڈ سامنے آئے گا تو ہوشربا انکشافات سامنے آئیں گے ایک حکمران جماعت کی فارن فنڈنگ کو خفیہ رکھا گیا یہ قومی سلامتی کے خلاف ہے جس کی فوری تحقیقات ہونی چاہئے اسکروٹنی کمیٹی نے لکھا پاکستان میں ایک ارب جمع ہوئے کوئی ریکارڈ نہیں،پی ٹی آئی کی غیر قانونی فنڈنگ ثابت ہوچکی ہے میں نے کہا غیر ملکی کمپنیوں نے فنڈنگ کی ،رپورٹ سامنے آگئی، الیکشن کمیشن کا رپورٹ کو خفیہ نہ رکھنے کا فیصلہ تاریخی ہے،فارن فنڈنگ کیس پر آج بھی پردہ ڈالا گیا الزامات کے مطابق یہ فنڈنگ کتنے پیمانے پر ہوئی یہ معلوم کرنا ہے میں نے کہا تھا کہ انہوں نے اکاونٹ چھپائے ہیں ،کمیٹی میں یہ بات سامنے آگئی

وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے باہر مریم صفدر نے کہا باہر سے فارن فنڈنگ آئی ،پی ٹی آئی شفافیت پر یقین رکھتی ہے فارن فنڈنگ کاالزام لگانے والے معافی مانگیں،رپورٹ میں کہا ں لکھا ہے کہ پی ٹی آئی کو بھارت سے فنڈنگ ہوئی،فارن فنڈنگ کے حوالے سے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا، اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ سے ثابت ہوا کہ پی ٹی آئی شفافیت پر یقین رکھتی ہے،اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ میں کوئی چیز ثابت نہیں ہوئی ،اکبر ایس بابر ٹھوس ثبوت پیش نہیں کرسکے،تیس،31 کروڑ روپے کی ڈبل انٹریاں ہوئی ہیں مریم صفدر اور بلاول کو چیلنج کرتا ہوں سامنے آئیں اوراپنے اکاونٹس ثابت کریں،اسکروٹنی کمیٹی کا ایک رکن ریٹائرہوگیا ،اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی آگے بڑھانے کیلئے خط لکھا جائے گا ،اکبرایس بابرن لیگ کے ایزی لوڈپرمعاملہ دیکھ رہے ہیں،

الیکشن کمیشن میں وزیرمملکت فرخ حبیب نے اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کروادیں فرخ حبیب کے مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر قومی اسمبلی سے رکنیت معطل ہوئی تھی الیکشن کمیشن فرخ حبیب کے اثاثہ جات کی تفصیلات کاجائزہ لیکر قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کرے گا

دوسری جانب قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں پکڑے جانیوالے 8 والیمز کو سامنے لایا جائے،

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 8 والیمز میں پی ٹی آئی کے خفیہ بینک اکاؤنٹس، فارن فنڈنگ کی تفصیلات ہیں، 8 والیمز کو خفیہ رکھنا قانونی طور پر جرم ہے۔ تمام ریکارڈ، بینک اکاﺅنٹس اور فان فنڈنگ کی تفصیلات سامنے لائی جائیں، الیکشن کمیشن ریکارڈ چھپانے کے کسی دباﺅ، درخواست یا دھمکی کو خاطر میں نہ لائے یہ حقائق عوام کی امانت ہیں، فارن فنڈنگ کیس کو چھپانا عمران خان کے جرم کا منہ بولتا ثبوت ہے

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سٹیٹ بینک نے پی ٹی آئی کے اکاﺅنٹس اور کھاتوں کا جو ریکارڈ ڈھونڈا، وہ بے نقاب ہوچکا ہے پی ٹی آئی کے برطانیہ، امریکہ، آسٹریلیا، فن لینڈ، ناروے سمیت 6 غیرملکی تسلیم شدہ بینک اکائنٹس اور دیگر چھپائی گئی تفصیلات پبلک کی جائیں، 8 والیمز، 28 بینک اکاﺅنٹس اور متعلقہ دستاویزات کو چھپایا نہیں جاسکتا، چھپانے والا قانون کی نظر میں مجرم ہے، 7 سال سے یہ ریکارڈ چھپانے کی کوشش جاری ہے لیکن اب مزید یہ سچائی چھپ نہیں سکتی عمران خان نے سات سال تک الیکشن کمشن اور قوم سے حقائق چھپائے ہیں، فارن فنڈنگ کیس کی تمام تفصیلات عوام کو بتانا الیکشن کمشن کی آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے دوسروں کی تین نسلوں کا حساب کا مطالبہ کرنے والا اپنے ڈاکے کے 8 والیمز کی تفصیلات چھپانا چاہتا ہے

چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

شوگر کمیشن رپورٹ، وزیراعلیٰ پنجاب،اسد عمر اور مشیر تجارت کے جوابات غیر تسلی بخش قرار

چینی بحران کے ذمہ داروں کیخلاف کب ہو گی کاروائی؟ اسد عمر نے اعلان کر دیا

اصل چینی چور کا نام رپورٹ سے غائب کر دیا گیا، مریم اورنگزیب کا دعویٰ

فارن فنڈنگ کیس، سکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کی استدعا مسترد کر دی

الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج ،پی ڈی ایم کو مہنگا پڑ گیا،الیکشن کمیشن کا ایسا فیصلہ کہ مریم نے "سرپکڑ”لیا

فارن فنڈنگ کیس، سکروٹنی کمیٹی پر اعتراض ہے یا نہیں؟ تحریک انصاف نے عدالت میں بتا دیا

حکم دینے والا ہوں مجھے جواب دینے کی ضرورت نہیں،پی ٹی آئی فنڈنگ کیس میں کس نے ایسا کہا؟

پی ٹی آئی کونسے اکاؤنٹس کا ریکارڈ نہیں دے رہی،اکبر ایس بابرنے الیکشن کمیشن میں کیا کہا؟

اکبر ایس بابر کو مریم نوازکیا دیتی ہیں؟ فرخ حبیب نے لگایا بڑا الزام

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت کرنے کا چیلنج دیا تھا جسے مسلم لیگ ن نے وزیر اعظم کے اس چیلنج کو قبول کرلیا تھا وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت اور براہ راست ٹی وی پر نشر کرنے پر بھی تیار ہیں، بے شک فارن فنڈنگ کیس ٹی وی پر براہ راست دکھا دیا جائے بلکہ پارٹی سربراہوں کو بٹھا کر کیس سنا جائے۔

الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کی انکوائری کر رہا ہے تو کیا وزیر اعظم مستعفی ہو جائیں؟ سپریم کورٹ

فارن فنڈنگ کیس، اور عمران خان پھنس گئے

فارن فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی کی چوری پکڑی گئی، تہلکہ خیز انکشاف

Leave a reply