ایک دن میں 54 ہلاکتوں کے بعد برطانیہ میں بھی لاک ڈاؤن کا وزیراعظم نے کیا اعلان

0
54

ایک دن میں 54 ہلاکتوں کے بعد برطانیہ میں بھی لاک ڈاؤن کا وزیراعظم نے کیا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے نیشنل ایمرجنسی کا اعلان کر دیا

وزیراعظم بورس جانسن نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا، برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں قومی ایمرجنسی کی صورت حال ہے گھر پر رہیں،ہم سب مل کر کورونا وباکو شکست دیں گے،

لاک ڈاؤن کے دوران برطانیہ میں دو سے زائد لوگوں کے اکٹھے ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی،برطانیہ میں لاک ڈاؤن 3 ہفتوں کے لئے کیا گیا ہے اس دوران تمام مارکیٹس، تعلیمی ادارے، ٹرانسپورٹ بند رہے گی اور کسی کو گھر وں سے نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی.عوام کو صرف ضروری اشیا کی خریداری کام پر جانے کی اجازت ہوگی غیر ضروری گھر سے باہر نکلنے افراد پر جرمانہ عائد کیا جا سکے گاجنازہ کے علاوہ تمام تقریبات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے؛

کوروناوائرس کاپھیلاؤروکنے کیلئےبرطانوی حکومت نے قانون سازی کی تیاری کرلی،کوروناٹیسٹ سے انکار کرنیوالے افراد کوایک ہزار پاؤنڈ جرمانہ دینا پڑے گا،

برطانوی وزیراعظم کا کنا تھا کہ کرونا وائرس کی وبا دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے، لندن بھی اس سے متاثر ہوا ہے، اس سے بچاؤ کے لئے شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں،اگر کوئی بیمار ہے یا کرونا کی علامات پائی جاتی ہیں تو پورے گھر کے ارکان کو کم از کم 14دنون کیلئے قرنطینہ میں رہنا چاہئے۔ سترسال عمر کے لوگوں کو وائرس سے بچنا چاہئے۔کورونا وائرس بچوں اور بزرگوں کو زیادہ متاثر کرتاہے اور ان کے مرنے کا خطرہ ہے

برطانیہ میں ایک ہی روزمیں کرونا وائر س سے 54 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد برطانیہ میں کرونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 335ہوگئی ہے.برطانیہ میں کوروناسے بیمارافراد کی تعداد ساڑھے 6ہزارسے زائد ہوگئی ہے.

برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب؟

کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

واضح رہے کہ چین سے پھیلنے والے خطرناک ترین کورنا وائرس سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، وبا سے ہلاکتیں مسلسل بڑھتی جارہی ہیں، 190 ممالک و خودمختار علاقوں میں پھیلنے والے کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 16 ہزار 100 ہوگئی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کےمریضوں کی تعداد3 لاکھ 66ہزار948ہو گئی ہے جب کہ کورونا سےصحتیاب ہونےوالوں کی تعداد ایک لاکھ، 1ہزار65 ہے، پاکستان میں کرونا وائرس سے 6 ہلاکتیں ہو چکی ہیں

ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

 

Leave a reply