کرونا کا خوف،جہاز میں سوار مسافر کو آئی چھینک تو پائلٹ نے لگائی چھلانگ
کرونا کا خوف،جہاز میں سوار مسافر کو آئی چھینک تو پائلٹ نے لگائی چھلانگ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فضائی سفر کے دوران مسافر کو چھینک آنے پر جہاز کا پائلٹ اتنا خوفزدہ ہوا کہ جہاز سے چھلانگ لگا دی
واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں پونے ائیر پورٹ سے ایئر ایشیا کی فلائٹ 15-732 میں ایک شخص کے چھینکنے کے بعد کاک پٹ میں موجود پائلٹ اتنا خوفزدہ ہوا کہ اس نے ایمرجنسی ایگزٹ سے ہی چھلانگ لگا دی
ائیر ایشیا کی فلائٹ 15-732 دہلی کے لیے پرواز بھرنے والی تھی کہ اگلی سیٹوں پر بیٹھے مسافر کو چھینک آئی جس کے بعد جہاز میں موجود پائلٹ نے چھلانگ لگا دی.،بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 20 مارچ کا ہے،اس واقعہ کے بعد خوف میں مبتلا فلائٹ کے باقی کرو ممبرز نے جہاز کا پچھلا دروازہ کھولا اور پھر جہاز میں بیٹھے سبھی مسافروں کو ایک ایک کر کے باہر نکال دیا
جس شخص کو چھینک آئی تھی اس کو پچھلے دروازے سے نہیں نکالا گیا بلکہ اس کو اگلے دروازے سے اتارا گیا اور بعد ازاں اس کا کرونا کا ٹیسٹ کیا گیا جس پر اس کی رپرٹ منفی آئی.
واضح رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس سے 8 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جس کے بعد بھارت کی 30 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں کورونا وائرس کی وجہ سے پوری طرح سے لاک ڈاون کردیا گیا ہے جبکہ کچھ دیگر ریاستوں نے بھی اپنے کچھ اضلاع میں اسی طرح کی پابندیوں کا اعلان کیا ہے ۔ مرکزی حکومت نے ریاستوں سے یہ بھی کہا ہے کہ اگر ضروری ہوتو اضافی پابندیاں بھی نافذ کی جائیں ۔ پڈوچیری ، پنجاب اور مہاراشٹر نے اپنے یہاں کرفیو لگانے کا بھی اعلان کردیا ہے ۔
برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی
بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ
بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب؟
کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم
پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ
بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟
کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟
ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان
واضح رہے کہ چین سے پھیلنے والے خطرناک ترین کورنا وائرس سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، وبا سے ہلاکتیں مسلسل بڑھتی جارہی ہیں، 190 ممالک و خودمختار علاقوں میں پھیلنے والے کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 16 ہزار 100 ہوگئی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کےمریضوں کی تعداد3 لاکھ 66ہزار948ہو گئی ہے جب کہ کورونا سےصحتیاب ہونےوالوں کی تعداد ایک لاکھ، 1ہزار65 ہے، پاکستان میں کرونا وائرس سے 6 ہلاکتیں ہو چکی ہیں