جیل میں کرونا کا مریض سامنے آنے کے بعد کیا کئے گئے مزید بچاؤ کے اقدامات؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی کیمپ جیل میں قیدی میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد جیل میں اقدامات مزید سخت کر دیئے گئے
آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ کی ہدایات کے مطابق جیلوں میں قیدیوں کو کورونا وائرس جیسی موذی مرض سے بچاؤ وتدراک کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جا رہا ہے۔ جیلوں میں آنےوالے نئے قیدیوں کی ٹریول ہسٹری پوچھی جاتی ہے۔جیلوں میں ماسک اور گلوز کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
کھانے سے پہلے اور بعد میں واش بیسن پر ہاتھوں کو اچھی طرح دھونے کے لیے صابن اور باتھ روم کی صفائی جیسے انتظامات کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جاتا ہے۔ استعمال شدہ برتنوں کا بغیر صفائی کے دوبارہ استعمال سے اجتناب کیا جاتا ہے۔ ہر جیل میں ٹمپریچرچیک کرنے کے لئے4عدد ٹمپریچر گن دستیاب ہیں۔ جیل کے اندر جوڈیشل ہو کر داخل ہونے والے نئے اسیران کو ڈیوڑھی میں وصول کرتے وقت میڈیکل آفیسر/پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس کی ابتدائی تشخیص کی بابت چیک کیا جاتا ہے۔
اگر کسی اسیر میں کورونا وائرس کی علامات کی تشخیص ہو تو اس کی بیماری کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے متعلقہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں بھیج دیا جاتا ہے یا پھر جیل میں فوری طور پر قرنطینہ مرکز میں باقی اسیران سے الگ رکھا جاتا ہے تاکہ اس کا علاج کیا جا سکے۔ جیل کےاندر پہلے سےمقید تمام اسیران کو میڈیکل آفیسر/پیرا میڈیکل سٹاف کورونا وائرس کی علامات کے حوالے سے چیک کرتا ہے۔
ہر جیل میں کم از کم 4 سیلوں پر مشتمل الگ کورونا وائرس مرکز کا قیام فوری طور پر عمل میں لایا گیا ہے۔جیلوں میں ملاقاتیں نہیں ہو رہیں اور نہ ہی کورٹ پروڈکیش ہو رہا ہے
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 972 ہو گئی ہے پنجاب میں 281 ،بلوچستان میں 110،سندھ میں 407،گلگت بلتستان میں 80، آزادکشمیر میں 1،خیبر پختونخواہ میں 78 مریض ہیں
محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے میں کرونا وائرس کے مزید 13 کیسز سامنے آ گئے ہیں۔ ان کیسز میں سے کراچی میں 8 مریضوں میں کرونا مقامی طور پر منتقل ہوا جبکہ 5 متاثرہ افراد کا تعلق تفتان سے آنے والے زائرین میں سے ہے۔
برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی
بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ
بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب
کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم
پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ
بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟
کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟
ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان
تازہ ترین کیسز رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 407 تک پہنچ گئی ہے۔ اعدادو شمار کے مطابق کراچی میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 141، تفتان سے آنے والے زائرین کی تعداد 265 ہے جبکہ ایک مریض کا تعلق دادو سے ہے
کرونا وائرس سے پاکستان میں 7 مریض ہلاک ہو چکے ہیں ،پنجاب میں گزشہ روز پہلی ہلاکت ہوئی ہے








