کرونا وائرس، کتنے رضا کاروں کو تربیت دے رہے ہیں؟ چیئرمین ہلال احمر نے بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہلال احمر کے چیئرمین ابرارالحق نے کہا ہے کہ کورونا وائرس دنیا بھر میں پھیل چکا ہے
ابرارالحق کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں عوام میں آگاہی کی کمی ہے،دیگر ممالک کے عوام فوراً اپنی حکومت کی بات مان لیتے ہیں،ہلال احمرنے قرنطینہ سینٹر قائم کیے اور آگاہی مہم چلائی،ہلال احمرنے رضاکارمہم بھی شروع کی جس کا بہت موثر جواب آیا،بڑی تعداد میں نوجوان رضاکارمہم کا حصہ بن رہے ہیں،اصل مسئلہ رضاکاروں کے لیے پلان مرتب کرنا ہے،5ہزاررضاکاروں کو تربیت دے رہے ہیں،
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے بھی کہا تھا کہ رضا کاروں کی ایک فورس بنا رہے ہیں جس کو کرونا سے بچاؤ کے لئے تربیت دیں گے.
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق پنجاب میں 296، سندھ میں 413،بلوچستان میں 115،کے پی میں 78، آزاد کشمیر میں ایک،گلگت بلتستان 81، اسلام آباد میں کرونا کے 16 مریض ہیں
کرونا وائرس سے اب تک پاکستان میں 7 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جس میں سے 3 کے پئ اور ایک ایک بلوچستان، سندھ، گلگت اور پنجاب میں ہوئی ہے.
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 28 کیسز سامنے آئے ہیں، صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 19 ہے جبکہ 5 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے
برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی
بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ
بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب
کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ
بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟
کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟
ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان
واضح رہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن کا آج دوسرا روز ہے، پنجاب مین لاک ڈاؤن 6 اپریل تک جاری رہے گا،سندھ میں لاک ڈاؤن اک تیسرا روز ہے، سندھ میں لاک ڈاؤن مزید سخت کر دیا گیا ہے