کرونا وائرس،پنجاب میں مریض سندھ سے زیادہ ہو گئے،پاکستان میں مریض 13 سو سے زائد

0
49

کرونا وائرس،پاکستان میں‌ مریضوں کی تعداد 1315 ہو گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے، مریضوں کی تعداد 1315 تک پہنچ گئی ہے،

پنجاب میں کورونا وائرس کے 23کیسز سامنے آگئے،ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 448 ہو گئی ہے

پنجاب میں سب سے زیادہ کرونا وائرس کے مریض سامنے آ چکے ہیں، اس سے قبل سندھ میں سب سے زیادہ تھے، اب سندھ میں مریضوں کی تعداد 440 ہے،کے پئ میں 180، بلوچستان میں 131، گلگت میں 91 اور اسلام آباد میں 27 مریض ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کے 2 مریض ہیں.

کرونا وائرس کے سات مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،23 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، کرونا وائرس کے 10 مریضوں کی ہلاکت ہو چکی ہے، جس میں سے پنجاب میں 4، کے پی میں 3، سندھ، بلوچستان، اور گلگت مین ایک ایک مریض کی ہلاکت ہوئی ہے، 23 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ ڈی جی خان سے 207 زائرین، ملتان میں 46 زائرین میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ لاہور میں 105 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،

میرپور آزاد کشمیر ایک اور مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد آزاد کشمیرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔ ڈپٹی کمشنرطاہر ممتاز کے مطابق 37 سالہ متاثرہ مریض 17 مارچ کو برطانیہ سے آیا تھا اور اسے دو روز قبل قرنطینہ میں منتقل کیا گیا تھا

پاکستان میں کرونا وائرس کے بڑھتے مریضوں کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کے طور پر ملک میں کرفیو نافذ ہے، سندھ حکومت نے نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے، نماز پنجگانہ میں بھی تین سے 5 افراد جماعت کے ساتھ نماز ادا کر سکتے ہیں،پنجاب میں کرفیو کا آج تیسرا روز ہے. سندھ میں کرفیو کا چوتھا روز ہے، بلوچستان حکومت نے بھی نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے،پنجاب حکومت نے بھی نماز پنجگانہ کے حوالہ سے مساجد میں شہریوں‌ پر پابندی عائد کر دی ہے، پنجاب کی مساجد میں صرف پانچ افراد کو جماعت کی اجازت ہے

صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے لاک ڈاؤن کی پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے مکمل لاک ڈاؤن کا عندیہ دیدیا ہے۔ سندھ حکومت نے صوبے بھر جاری لاک ڈاؤن کے پلان میں تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے شام 5 بجے سے دکانیں بند کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں اب دکانیں شام 8 کے بجائے شام 5 بجے بند کردی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے  صوبے بھر میں جنرل سٹورز اور کریانہ کی دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ روزمرہ اشیا کی تمام دکانیں صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی۔  فیصلے پر ہفتے سے عملدرآمد ہوگا۔ کسی کو خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر گڈز ٹرانسپورٹ کو نقل وحمل کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسافر بردار گاڑیوں پر پابندی برقرار رہے گی۔

برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں کرونا وائرس کے بچاؤ اور لاک ڈاؤن کے دوران گھر گھر کھانا پہنچانے کیلئے کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ کل سے ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹ بھی کھل جائے گی۔

Leave a reply