قبضہ مافیا کی من مانیاں، اسلام آباد میں بھی چائنہ کٹنگ شروع

0
42

قبضہ مافیا کی من مانیاں، اسلام آباد میں بھی چائنہ کٹنگ شروع

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قبضہ مافیا نے رفت رفتہ اپنا اثر جمانا شروع کردیا ہے، سیاسی اثرورسوخ اورپیسے کے بل بوتے پر یہ عناصر جب اور جہاں چاہتے ہیں قبضہ جمالیتے ہیں، ایسی ہی صورتحال شہر کے تقریبا قلب میں واقع سیکٹر جی نائن ٹو اور سیکٹر جی ٹین تھری کی درمیانی گرین بیلٹ پر سینکڑوں درختوں اور سبزے کو تباہ و برباد کرکے بچت بازار کے نام پر قبضے کی صورت میں دیکھی جارہی ہے، جہاں اب قبضہ مافیا نے باؤنڈری وال کے علاوہ پکی تعمیرات بھی کردی ہیں،

اس صورتحال پر نومبر 2019 میں علاقہ مکینوں جن میں وزرات آئی ٹی کے ڈائریکٹر آفتاب رشید، ایف بی آر کے افسر نجیب قادر سمیت متعدد رہائشیوں کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو ایک خط لکھا گیا تھا جس میں اس قبضے اور غیر قانونی بچت بازار کے نام پر گرین بیلٹ اور ماحولیات کو شدید نقصان پہنچانمے والی سرگرمیوں کی شکایت کی گئی تھی جواب میں وزیراعظم کے عوامی شکایتی ونگ کی جانب سے چیئرمین سی ڈی اے کو خط کے ذریعے ہدایت کی گئی تھی شکایت پر فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 15 دن میں رپورٹ پیش کی جائے، تاہم قبضہ مافیا اتنا بااثر ہے کہ وزیراعظم سیکریٹریٹ اور سی ڈی اے کو خاطر میں نہیں لایا گیا،

اسلام آباد ہائیکورٹ کا راول جھیل کے قریب کمرشل بلڈنگ سیل کرنے کا حکم

آئی بی افسران کا ہاؤسنگ سکیم کے نام پر بڑا دھوکہ، رقم لیکر ترقیاتی کام کروانے کی بجائے مزید زمین خرید لی

ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے دی حکومت کو مہلت

فلمسٹار لکی علی کا فراڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کو چونا لگانے کا اعتراف،نیب نے کی ریکارڈ ریکوری

وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے اسلام آباد میں پراپرٹی کا کام شروع کئے جانے کا انکشاف

وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر اربوں کا فراڈ

آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

آئی بی افسران کی ہاؤسنگ سکیم،دس سال پہلے پلاٹ خریدنے والوں کو قبضہ نہیں ملا، نیب کہاں ہے؟ عدنان عادل

ملک میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

نیب سے کون خوفزدہ تھا؟ ترمیمی آرڈیننس کیوں لائے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

بعدازاں جنوری اوراپریل 2020 میں شکایتی ونگ نے یادداشتین سی ڈی اے چیئرمین اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو بھیجیں، تاہم مافیا نے اس پر بھی کارروائی رکوا دی، وزیراعظم سیکریٹریٹ نے 31 اگست 2020 کو پھر ایک مراسلہ وفاقی وزارت داخلہ کو بھیجتے ہوئے فوری کارروائی اور 15 دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدات دی لیکن اس پر بھی عملدرآمد نہیں ہوسکا، اس صورتحال سے واضح ہوتا ہے کہ قبضہ مافیا کس قدر طاقتور ہے جو وفاقی دارالحکومت کے مرکز میں اپنی من مانیاں کررہا ہے لیکن کوئی ان کے خلاف کارروائی کی ہمت نہیں کرپارہا، علاقہ مکینوں کے مطابق پشاور موڑ پر اتوار بازار لگتا ہے جو اطراف بلکہ شہر بھر کے لوگں کیلئے بہترین خریداری کا مرکز ہے اس کے بعد کسی بچت بازار کی ضرورت نہیں خاص طور پر ایسے بازار جو گرین بیلٹ کو تباہ کرکے لگائیں جائیں۔ اور اگر قبضہ مافیا کی سرگرمیاں اسی طرح جاری رہیں تو کچھ بعید نہیں کہ یہ شہر اپنی انفرادیت اور خوبصورتی کھو کر کراچی اور دیگر شہروں کی طرح تباہی کا شکار ہوجائے۔

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی مدت ختم، نیب کو پھر مل گئے وسیع اختیارات

علیم خان کی سوسائٹی کیخلاف عدالت میں روزدرخواستیں آرہی ہیں،اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے ریمارکس

علیم خان اتنے بااثرکہ ریاست نے اپنی زمین استعمال کیلئے دے دی؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ریمارکس

کوئی ایم پی اے ہے یا وزیر؟ قانون سے بالاتر نہیں،علیم خان اراضی قبضہ کیس کی سماعت کے دوران عدالت کے ریمارکس

اسلام آباد پاکستان کا دارالحکومت نہیں تورا بورا ہے،وفاقی ادارے اسٹیٹ ایجنٹ بنے ہوئے ہیں،عدالت کے ریمارکس

تعمیراتی پراجیکٹس کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم،وزیراعظم کے معاون خصوصی کو طلب کر لیا

سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

راول ڈیم کے کنارے کمرشل تعمیرات سے متعلق کیس ،اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم

اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

اگر کلب کوریگولرائزکر دینگے توجو عام آدمی کا گھربن گیا اس کو کسطرح گرا سکتے ہیں؟ عدالت

گھر غیر قانونی ہے تو کارروائی کریں،عدالت کا اہم شخصیت کی جانب سے سرکاری اراضی پر قبضہ کیس پر حکم

رپورٹ،محمد اویس،اسلام آباد

Leave a reply