اعظم سواتی بھی شیخ رشید کی طرح ریلوے ٹھیک نہ کر سکے

0
44

اعظم سواتی بھی شیخ رشید کی طرح ریلوے ٹھیک نہ کر سکے

اسلام آباد(محمداویس)وزیر ریلوے سینیٹر اعظم سواتی کے ریلوے کو چھ ماہ میں ٹھیک کرنے کادعویٰ دھراکا دھرا رہا گیا،

مسافر ٹرینوں کی حالت بدسے بدتر ہوگئی، ای سی بزنس کلاس میں بھی صفائی کابرا حال، اے سی بجلی بند اور واش رومز کے خراب دروازے ٹھیک نہ ہوسکے،بزنس کلاس میں بجلی بند ہونے سے مسافروں کا برا حال وزیر سے ریلوے ٹھیک کرنے کا مطالبہ کردیا۔ باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان ریلوے کی حالت بد سے بدتر ہوگئی۔مسافر گاڑیوں کی مینٹینس نہ ہونے کے برابر جس کی وجہ سے خراب کوچیز گاڑیوں کے ساتھ لگائی جانے لگی خراب مسافر کوچز کی وجہ سے مسافر شدید تکلیف میں مبتلا ہونےلگے لانگ روٹ کی ٹرینیوں میں اکانومی کے ساتھ ای سی بزنس کلاس میں بھی خراب کوچز لگائی جانے لگی اے سی بزنس کوچز میں بھی برائے نام اے سی چلتا ہے

ریلوے کا پورانظام ٹھیک کرنے کے لیے 50ارب ڈالر چاہیے، پانچ سال بعد خسار ختم ہو گا، ریلوے حکام

ایک اورتیز گام ٹرین حادثے کا شکار

ٹرین حادثہ،بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کا عمل جاری

ٹرینوں کا شیڈول متاثر،ہلاکتوں پر دل انتہائی رنجیدہ،وفاقی وزیر ریلوے بھی بول پڑے

ملت ایکسپریس میں کراچی سے روانگی کے وقت کتنے مسافر سوار تھے؟

ٹرین حادثہ، ن لیگ نے قومی اسمبلی میں بڑا قدم اٹھا لیا

حادثہ کا ذمہ دار وزارت ریلوے نہیں، ریلوے حکام نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

ٹرین حادثہ معمولی نہیں تھا بلکہ…وفاقی وزیر ریلوے کے تہلکہ خیز انکشافات

سانحہ گھوٹکی ، دوماہ گزر گئے، زخمیوں کوانشورنس کی رقم نہ مل سکی ،

آدھے راستے میں کوچز میں بجلی ہی بند ہوجاتی ہےکھڑکیاں بند ہونے سے حبس سے مسافروں کا برا حال ہوجاتا ہے ۔مسافروں کا کہنا ہے کہ اے سی بزنس کلاس کی کوچز میں صفائی ہی نہیں کی جاتی اے سی بزنس کلاس میں کٹھارا کوچز لگائی لگیں اے سی بزنس کوچز میں واش روم کے دروازے تک خراب کوئی پرسان حال نہیں۔ای سی بزنس کلاس میں مہنگی ٹکٹ خریدنے کے باجود ای سی نہیں چلتے کھڑکیاں بند ہونے کی وجہ سے بجلی بند ہونے سے حبس سے کوچز میں بیٹھنا عذاب بن جاتا ہےمسافر کوچز کی مینٹنس کرکے گاڑیوں کے ساتھ لگایا جائے، جو اس کے ذمہ دار ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے جان بوجھ کر ریلوے کو نقصان پہنچانے کے لیے خراب کوچز ٹرینوں کے ساتھ لگائی جارہی ہیں اگر ای سی بزنس کا یہ حال ہے تو کانومی کلاس کا اندازہ خود لگایا جاسکتا ہے ترجمان ریلوے سے باربار رابطے کرنے کے باوجود موقف نہیں دیا۔

پاکستان ریلوے نے بھارت سے پکڑے جانے والے وارٹرافی انجن کا حلیہ ہی بگاڑ دیا

Leave a reply