مزید دیکھیں

مقبول

ترقی کا دوسرا نام ،نواز شریف اور مسلم لیگ ن،تجزیہ:شہزاد قریشی

پرویز رشید جیسے کہنہ مشق سیاستدان مریم کی ٹیم...

9مئی سانحہ:شاہ محمود، یاسمین راشد سمیت دیگر پر فرد جرم عائد

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہورجیل ٹرائل میں اہم...

ٹرمپ کا جوہری معاہدے پرمذاکرات کا خط نہیں ملا،ایران

ایران کا کہنا ہے کہ اسے امریکی صدر ڈونلڈ...

حکومت سندھ نے سولر ہوم سسٹم کی تقسیم شروع کردی

کراچی: سندھ حکومت نے2 لاکھ کم آمدنی والے گھرانوں...

تحریک لبیک مارچ،کینٹینر ہٹ گئے، رستے کھل گئے

تحریک لبیک مارچ،کینٹینر ہٹ گئے، رستے کھل گئے،

تحریک لبیک کا اسلام آباد مارچ کی تیاری مکمل ہو چکی ہے قاضی محمود اعوان رکن مرکزی شوریٰ نے دعا کروا دی ہے، اسکے بعد مارچ چل پڑا ہے دوسری جانب حکومت نے رینجرز کو طلب کر لیا ہے ،مارچ کے شرکاء ملتان روڈ پر ہیں، باغی ٹی وی کے نمائندہ محمد اسامہ کے مطابق مارچ نے اسلام آباد کی جانب سفر کا آغاز کردیا ہے، روانگی کے وقت حکومت کی جانب سے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی تا ہم لاہور شہر کے داخلی و خارجی راستے حکومت نے بند کر رکھے ہیں

نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد کارکنان میں جوش و جذبہ پایا جاتا ہے،نماز جمعہ کا خطبہ علامہ خادم حسین رضوی کے بیٹے انس رضوی نے دیا تا ہم جمعہ کی نماز مولانا صفدر رضوی نے پڑھائی، تحریک لبیک کی شوریٰ کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ ابھی تھوڑی دیر میں ہم اسلام آباد کے لئے روانہ ہوں گے، جیل کی چابی ہمارے پاس آ گئی ہے، اب تالے ٹوٹیں گے ،

تحریک لبیک کا مارچ یتیم خانہ چوک سے ہوتا ہوا موڑ سمن آباد، چوبرجی، ایم اے او کالج ، سیکرٹریٹ ناصر باغ پھر داتا دربار پہنچے گا، درتا دربار پر لبیک کی شوری کے اراکین حاضری دیں گے، اسکے بعد مارچ براستہ جی ٹی روڈ اسلام آباد کی جانب روانہ ہو گا، باغی ٹی وی کے رپورٹر محمد اسامہ کے مطابق مارچ پر امن ہے، ابھی تک حکومت کی جانب سے مارچ کا راستہ نہیں روکا گیا ، نہ ہی مرکزی مارچ سے کوئی گرفتاری ہوئی ہے، داتا دربار پر حاضری کے بعد مارچ جی ٹی روڈ سے ہوتا ہوا اسلام آباد پہنچے گا راستے میں مختلف شہروں میں لبیک کے قائدین خطاب کریں گے، یتیم خانہ چوک سے مارچ کی روانگی کے وقت گھروں کی چھتوں پر خواتین بھی موجود تھیں جنہوں نے مارچ کے شرکاء پر گل پاشی کی،کارکنان لبیک لبیک کے پرجوش نعرے لگا رہے ہیں، تحریک لبیک مارچ میں شرکاء نے آنسو گیس سے بچاؤ کے لئے فیس ماسک پہن رکھے ہیں،مارچ کی سیکورٹی تحریک لبیک کے رضاکاروں کے پاس ہی ہے

تحریک لبیک کے رضا کاروں نے سڑک پر حکومت کی جانب سے کھڑی کی گئی رکاوٹ کینیٹر کو سائیڈ پر کر دیا، کینٹینر کے ٹائروں سے ہوا نکالی گئی تھی تا ہم شرکا نے دھکے دے کر کینٹر سائڈ پر کرنے کے بعد راستہ کھول دیا، اب مارچ ملتان روڈ پر ہی موجود ہے اور اسکی پہلی منزل داتا دربار ہے

تحریک لبیک کا مارچ اسوقت سمن آباد پہنچ چکا ہے، سمن آباد میں بھی تحریک لبیک کے رضا کاروں نے چوک میں کھڑے کئے گئے کینٹینر کو سائیڈ پر کر دیا، سمن آباد میں بھی پولیس موجود نہیں ہے، باغی ٹی وی کے رپورٹر فائز چغتائی کے مطابق ایم اے او کالج کے قریب پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے،ا س سے پہلے چوبرجی چوک میں بھی پولیس نہیں ہے

مارچ کے چلنے کے بعد حکومت نے تحریک لبیک کے ساتھ ایک بار پھر مذاکرات شروع کر دیئے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک سے مذاکرات کے لیے ہم نے پنجاب کابینہ کے سینئر اراکین راجہ بشارت صاحب اور چوہدری ظہیر الدین صاحب پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے حضور اکرم ﷺ کی سنت کے مطابق ملک میں امن و آشتی کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے مپنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب کے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور سینٹر اعجاز چودھری،چوہدری ظہیر الدین مذاکرات کر رہے ہیں، اگر حکومت اور تحریک لبیک کے مذاکرات کامیاب ہو سکتے ہیں تو مارچ ملتوی ہو سکتا ہے تا ہم تحریک لبیک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے کئےجانے والے مذاکرات کی کوئی حیثیت نہیں، جب وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر مذہبی امور معاہدہ کرکے پورا نہیں کرتے تو ہم صوبائی حکومت کی باتوں پر کیسے یقین کریں؟

دوسری جانب لاہور کو چاروں اطراف سے مکمل سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، باخبر ذرائع کے مطابق لاہور میں ممکنہ طور پر آج مختلف علاقوں میں کرفیو لگانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے تحریک لبیک کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاری کی جا رہی ہے،لاہور کے گریڈ سٹیشن کو بند کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، اس دوران لاہور بھر میں بجلی بند رہے گی.بیشتر علاقوں کی فون سروس بند رہے گی. لاہور بھر میں کیبل کو معطل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے.

تحریکِ لبیک کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہمارے ساتھ کیا گیا معاہدہ پورا کیا جائے، فرانسیسی سفیر کو بے دخل کیا جائے اور لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو رہا کیا جائے ،اگر حکومت نے تحریک لبیک پاکستان کو اپنا آئینی حق استعمال کرنے سے روکنے کی کوشش بھی کی تو ملک میں سنگین صورتحال کی ذمہ دار حکومت خود ہوگی

دوسری جانب راولپنڈی لیاقت باغ چوک میں تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان نے گرفتاریاں شروع کر دی ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہیں . اٹک، قصور سمیت دیگر اضلاع سے بھی تحریک لبیک کے کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے

https://twitter.com/BaaghiTV/status/1451479706801410060

واضح رہے کہ تحریک لبیک پر حکومت نے پابندی لگا دی تھی تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی جو علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے ہیں کو 12 اپریل کو اسکیم موڑ چوک لاہورسے گرفتار کیا گیا تھا ،پولیس نے حافظ سعد رضوی کو 16 اپریل کا احتجاج روکنے کے لیے حراست میں لیا کیونکہ حکومت کے ساتھ ان کے مذاکرات ناکام ہوگئے تھے اور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے سے متعلق تحریک لبیک نے اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا تھا

سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہنگامہ آرائی ہوئی، اور حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی لگا دی، پابندی کے خلاف تحریک لبیک نے اپیل دائر کی ہے جس پر حکومت فیصلہ دے گی تاحال حافظ سعد جیل میں بند ہیں اور انکی جماعت پر پابندی عائد ہے

علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

کسی کو نہیں چھوڑیں گے، مذہبی جماعت کیخلاف بڑے فیصلے ہو گئے، شیخ رشید

تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان

سعد رضوی کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی

تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں‌ پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان

لاہور سمیت مختلف علاقوں میں تشدد،بلاول بھی میدان میں‌ آ گئے

کالعدم مذہبی جماعت اور حکومت میں مذاکرات کامیاب،کیا ہوئے فیصلے؟

فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کیلئے قرارداد ہو گی اسمبلی میں پیش

فرانسسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد ،بڑی سیاسی جماعت کا اجلاس میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی رہا؟

کس کس کو رہا کیا جا رہا ہے؟ شیخ رشید کا کالعدم مذہبی جماعت بارے بڑا اعلان

کالعدم جماعت سے پابندی کیسے ختم ہو سکتی ہے؟ شیخ رشید نے بتا دیا

کالعدم تحریک لبیک نے پابندی کیخلاف ایسا کام کر دیا کہ حکومت کو بھی اجلاس بلانا پڑ گیا

کالعدم تحریک لبیک کی درخواست، وزارت داخلہ میں اجلاس

کالعدم جماعت کی بھی لیگل ٹیم ہو سکتی ہے؟ سعد رضوی سے ملاقات نہ کروانے کی درخواست پرعدالت کے ریمارکس

سعد رضوی کی رہائی کی درخواست، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

تحریک لبیک کا دھرنا، انٹرنیٹ بند، پولیس کو مذاکرات میں ناکامی

بریکنگ، تحریک لبیک کا اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان

علامہ خادم رضوی کے استاد ،دوسرے بیٹے سمیت لبیک کی مرکزی شوریٰ کیخلاف حکومت کا بڑا فیصلہ

تحریک لبیک کا مارچ شروع ہونے سے قبل ہی اسلام آباد "سیل” شیخ رشید پاکستان چھوڑ گئے

تحریک لبیک کا مارچ، لاہور پولیس کا بھی پلان تیار،وزیراعظم بھی آ رہے ہیں آج لاہور

تحریک لبیک کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاری

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan