سول ایوی ایشن کی کارکردگی صفر.کیا شادیاں کروانا شروع کر دیں؟ چیف جسٹس پھٹ پڑے
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پی آئی اے کی کئی ایکڑ زمین تنازعہ کیس کی سماعت ہوئی
ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اور دیگر افسران سپریم کورٹ میں پیش ہوئے ،عدالت نے کہا کہ کیا آپ کو پتہ ہے کہ آپ کا ائیر پورٹ 100 سال پرانا لگتا ہے،چیف جسٹس گلزار احمد نے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سی اے اے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ صرف 2 جہاز کھڑا دیکھتے ہیں، اتنی بڑی زمین ہے وہاں پر ترقیاتی کام کیوں نہیں کرتے؟ آپ کے ڈی جی سول ایوی ایشن کہا ہیں ؟ انہیں بلائیں، وکیل سول ایوی ایشن نے عدالت میں کہا کہ ڈی جی کابینہ اجلاس میں ہے، جسٹس قاضی امین احمد نے وکیل سول ایوی ایشن سے سوال کیا کہ کابینہ اجلاس کب ہے؟ وکیل سول ایوی ایشن نے عدالت میں جواب دیا کہ کابینہ اجلاس کل ہے، ڈی جی اسلام آباد میں ہونے کے باعث پیش نہیں ہوسکتے
چیف جٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کو معلوم ہے دیگر ائیر پورٹ پر ہر ایک سیکنڈ میں جہاز آتے جاتے ہیں،جس زمین کے لیے آئے ہیں انہیں واپس کردیں آپ کا کام نہیں، ائیرپورٹ کی زمین پر شادی ہالز بنے ہوئے، کیا اب سول ایوی ایشن نے بھی شادیاں کرانا شروع کردی ہے؟ آپ نے اپنے ہی نہیں بلکہ دنیا کے سامنے تماشا بنادیا ہے، ہمیں سول ایوی ایشن کے کام کا اندازہ ہوچکا ہے، سول ایوی ایشن کی کارکردگی صفر ہے، سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے بورڈ آف ریونیو سے زمین کے متعلق جواب طلب کرلیا سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا
@MumtaazAwan
طیارہ حادثہ، جناح میں 66 میتوں کا پوسٹ مارٹم مکمل،فرانزک ڈی این اے لیب کو کتنے نمونے ہوئے موصول؟
طیارہ حادثہ، وزیراعظم کی ہدایت پر لواحقین کیلئے رقم بڑھا دی گئی
کیا اس کرنل کا بھی کرنل کی بیوی جتنا چرچا ہوگا ؟
طیارہ حادثہ، پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری، کتنے گھر ہوئے تباہ،اعدادوشمار جاری
طیارہ حادثہ،پی آئی اے کی 7 رکنی تحقیقاتی ٹیم کا جائے وقوعہ کا دورہ
طیارہ حادثہ ،چئیرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے انکوائری کیلئے اضافی نکات بھیج دیئے
نئے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تعیناتی کے خلاف درخواست،عدالت نے بڑا حکم دیا
اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان
شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے
پی آئی اے کے ہوٹل روزویلٹ کے مالکانہ حقوق کس کے پاس ہیں؟ اسمبلی میں اہم انکشاف
وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی
860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی
کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت
طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف
حکومت نے پائلٹس لائسنس معاملے کو متنازعہ بنا کر پی آئی اے کو "کریش” کردیا۔ شیری رحمان
سول ایوی ایشن انتہائی بد حال محکمہ،جعلی ڈگری پر لوگ نوکری بھی پوری کر گئے، چیف جسٹس برہم
سول ایوی ایشن میں جنسی ہراساں کیس،کاروائی کی بجائے ترقی دے دی گئی