لاہور، ایک برس میں قحبہ خانوں سے گھناؤنا دھندہ کرتے ہوئے 2527 ملزمان گرفتار

0
54
لاہور، ایک برس میں قحبہ خانوں سے گھناؤنا دھندہ کرتے ہوئے 2527 ملزمان گرفتار

لاہورمیں ایک برس میں قحبہ خانوں سے گھناؤنا دھندہ کرتے ہوئے 2527 ملزمان گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے سال 2021 ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

2021ء میں لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے 34ہزار385 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 978 گینگز کے2479 ممبران کو گرفتارکیا گیا۔ کیٹیگری اے کے 238، بی کے3290 اشتہاری مجرمان جبکہ 5474 عدالتی مفروران گرفتار کئے گئے، 13کروڑ19 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا ،مزید1044 مقدمات ٹریس کئے گئے، ناجائز اسلحہ کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران6240 ملزمان گرفتار کئے اور 65 کلاشنکوف،500 رائفلز،260 بندوقیں،5334 پسٹلزاور 52ہزار سے زائد گولیاں برآمد کیں

جاری رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے رواں برس ایک سال میں 9252منشیات فروش گرفتارکر کے 9108مقدمات درج کئے گئے جن سے 28کلو272گرام آئس،96 کلوگرام سے زائد ہیروئن،3966 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کی گئی، 182 کلو گرام سے زائد افیون،01لاکھ 83ہزار لٹر سے زائد شراب بھی برآمد کی گئی،4885 قمار باز گرفتار کئے گئے داؤ پر لگی 94 لاکھ 27ہزارروپے سے زائد رقم بھی برآمد کی گئی،

جاری رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے رواں برس ایک سال میں قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کے دوران 2527 ملزمان گرفتار کئیے اور 737 مقدمات درج کئے، پتنگ بازی کے 10 ہزار 389،ون ویلنگ 1343،ہوائی فائرنگ کے 675 مقدمات درج کئے گئے، لاؤڈاسپیکر 676 ،گداگری 6024، پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر2697 ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں ،فارنرزایکٹ کے تحت09،میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر59 مقدمات درج کئے گئے، ڈی آئی جی آپریشنز عابد خان کا کہنا ہے کہ لاہورشہر کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لارہے ہیں۔امن وامان کے قیام میں شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے۔

دوسری جانب نازیبا ویڈیوز بنا کر خواتین کو بلیک میل کرنے والی خاتون گرفتار کر لی گئی، ملزمہ کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سرائے عالمگیر سے گرفتار کیا ،نرگس نامی خاتون کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ملزمہ خاتون اور اس کا ایک دوست اکرام دوبئی میں جسم فروشی کا اڈہ چلاتے ہیں، خاتون ملزمہ خواتین کو دوست بنا کر ان کی نازیبا ویڈیو بناتی تھی بلیک میل کر کے متاثرہ خواتین کو دوبئی جانے کیلیے مجبور کیا جاتا تھا ملزمہ پاکستان سے خواتین کو بھجواتی اور اکرام دوبئی میں ان سے دھندا کرواتا تھا سرائے عالمگیر کی متاثرہ خاتون نے ملزمہ اور اس کے دوست کی شکایت کی تھی

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا

پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

@MumtaazAwan

دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

منشیات فروش خاتون پولیس کے ساتھ کیسے چھپن چھپاؤ کر رہی؟

نشہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

بھکاری کا روپ دھار کی سابقہ بیوی نے سابق شوہر کے ساتھ ایسا گھناؤنا کام کر دیا کہ سن کر روح کانپ اٹھے

برہنہ تصاویر بنا کر آٹھ سال تک خاتون کو بلیک میل کر کے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

کوکین کے پیسوں کے لین دین پر دوستوں نے دوست کی جان لے لی

شراب کے نشے میں گھناؤنا کام کرنیوالے ملزم گرفتار،باغبانپورہ میں پولیس مقابلہ

10 سالہ بچی کو ہراساں کرنیوالا اوباش ،قحبہ خانے سے مردوخواتین گرفتار

Leave a reply