ایم کیو ایم نے بھی وزیراعظم کے سامنے شرائط رکھ دیں
وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سندھ سب سے زیادہ تبدیلی چاہتا ہے سندھ کےعوام سے کہتا ہوں آپ کی آزادی کا وقت آگیا ہے،کراچی میں وہ کام کریں گے جو آج تک کسی نے نہیں کیے سندھ کے لوگ ڈاکو زرداری سے آزادی چاہتے ہیں،دنیامیں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،ڈیزل سستا کیا ،بجلی سستی کی ڈاکووں کے گلدستے کو خوف آنا شروع ہوگیا ڈاکووں کو نہیں پتہ ہم نے کتنے بڑے بڑے چیلنجز کا سامنا کیا ،قوم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں،سب سے ٹیکس ہماری حکومت میں جمع ہوا،ہماراملک صحیح راستے پرنکل آیا ،ہر مشکل میں ہماری حکومت نکلتی گئی اپوزیشن والوں نے وہ کام کیا جو میں اللہ سے مانگ رہا تھا،
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پٹرول اور فضل الرحمان کی قیمتوں کو کم کیا، پاکستان میں پیٹرول اورفضل الرحمان دبئی سے زیادہ سستا ہیں ،عدم اعتماد اپوزیشن والوں کی سیاسی موت ہے ڈاکووں اور چوروں کے خلاف 25سال سے جدوجہد اور جہاد کررہاہوں ،ڈاکواور چور کہتے تھے آج عدم اعتماد کریں گے کل کریں گے ،اللہ اس کی زیادہ سنتا ہے جو اپنے ملک کے لیے مانگتے ہیں ،اپوزیشن والےعدم اعتماد کی تحریک میں پھنسے ہیں ،میں نے ان سے آگے کا سوچ لیا یہ سیاسی موت مرنے جا رہے ہیں یہ اربوں ڈالر ملک سے باہر لے گئے، کراچی میں وہ کام کریں گے جو آج تک کسی نے نہیں کیے
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میرے ہاتھ بندھے ہوئے تھے ،اب میں ان کو نہیں چھوڑوں گا،میری بندوق کی نوک پر آصف زرداری بڑی دیر سے آیا ہوا ہے میرا پہلا ہدف آصف زرداری ہوں گے ،ان کا وقت آگیا ہے آصف زرداری پیسوں کا ٹوکرا لے کر گھوم رہے ہیں ،لوگوں کو خرید رہے ہیں میرے ایک ایم این نے کہا آصف زرداری نے کروڑوں روپے کی پیش کش کی،میں نے کہا آپ لے لیتے پیسے ،کوئی خیراتی کام میں استعمال کرتے ،آصف زرداری ظالم ہیں، پولیس اور غنڈوں کو استعمال کرتے ہیں، اپوزیشن پھنس گئی ہے، کپتان نے اگلی تیاری بھی کر رکھی ہے،میں ان کے پیچھے جاؤں گا، انہیں چھوڑوں گا نہیں،مقصود چپڑاسی والا کون ہے؟ ان کو بھی نہیں چھوڑوں گا ،بلاول کو تو یہ نہیں پتا لڑکی آتا ہے یا آتی ہے،15 سال ہوگئے بلاول کبھی کہتا ہے بارش آتا ہے تو پانی آتا ہے،
قبل ازیں وزیراعظم عمرا ن خان ایم کیوایم مرکز بہادرآباد پہنچ گئے ،وزیراعظم سے صحافی نے سوال کیا کہ عدم اعتماد کامیاب ہو گئی تو کیا کریں گے؟ وزیراعطم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مشکلیں اتنی پڑیں کہ آسان ہو گئیں، یہ گیم وہاں جا رہی ہے جس کا میں ایکسپرٹ ہوں جمعہ کو دیر میں ہونے والا جلسہ بتائے گا عوام کس کے ساتھ ہے ،میں نے اب تک اپنے اقتدار میں صرف 5 چھٹیاں کی ہیں یہ چھٹیاں صرف تب کیں جب مجھے کورونا ہوا تھا ہر دن نئے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور میں اس کیلئے تیار ہوں
وزیراعظم پاکستان کی ایم کیوایم بہادر آباد مرکز میں رہنماؤں سے ملاقات شروع #IstandwithImranKhan pic.twitter.com/AoEyTKKF2u
— Shahid Hussain (@ShahidHussainJM) March 9, 2022
وزیراعظم عمران خان کے ہیلی کاپٹر نے کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم پر لینڈنگ کی اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ نیشنل اسٹیڈیم لینڈنگ کے بعد وزیراعظم ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد پہنچے ہیں جہاں ایم کیو ایم رہنماؤں نے انکا استقبال کیا،وزیراعظم عمران خان اور ایم کیو ایم رہنماؤں کی ملاقات ہوئی، گورنرسندھ، شاہ محمودقریشی، اسدعمر، علی زیدی ملاقات میں شریک تھے، خالد مقبول صدیقی، عامرخان، امین الحق، کنورنویدجمیل، وسیم اختر بھی موجود تھے. وزیر اعظم نے ایم کیو ایم کے 4 رہنماوں سے فردا ًفردا ًہاتھ ملایا وزیر اعظم مصافحہ کے بعد خالد مقبول صدیقی کا ہاتھ تھامے رہے ،وزیر اعظم سے ملاقات میں ایم کیو ایم کا کوئی رکن سندھ اسمبلی شامل نہیں تھا ، وزیراعظم عمران خان کےہمراہ پی ٹی آئی کے 4 اراکین سندھ اسمبلی ہیں حلیم عادل شیخ ، بلال غفار، خرم شیر زمان اور ارسلان تاج وزیراعظم کے ہمراہ ہیں
وزیراعظم عمران خان کی ایم کیو ایم مرکز آمد#baaghitv #pakistan #karachi #breaking #imrankhan @ImranKhanPTI pic.twitter.com/OoAM0YMRFB
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) March 9, 2022
ایم کیوایم نے وزیراعظم عمران خان کو کوئی یقین دہانی کروانے سے گریزکر لیا، ایم کیو ایم نے اپنی حمایت مشروط کردی۔ وزیراعظم سے کراچی میں اپنے بند دفاتر کھلوانے اور لاپتہ افراد بازیاب کروانے کا مطالبہ کر دیا۔ بہادر آباد میں ایم کیو ایم کے ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کے بعد وزیراعظم واپس روانہ ہو گئے،
موجودہ سیاسی صورتحال پر وزیراعظم اور خالد مقبول صدیقی کے مابین مکالمہ ہوا، وزیراعظم سے خالد مقبول صدیقی نے سوال کیا کہ سیاسی صورتحال کوکیسے دیکھ رہے ہیں ؟وزیراعظم نے کہا کہ حالات آپکے سامنے ہیں ایم کیو ایم کا ساتھ چاہیے،ایم کیو ایم نے ہمیشہ ساتھ دیا ہے، خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمارے دفاتر اب تک نہیں کھلے ہیں،وزیراعظم نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ آپکے دفاتر جلد کھل جائینگے، عدم اعتماد کی تحریک کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے
وزیراعظم عمرا ن خان ایم کیوایم مرکز بہادرآباد سے روانہ ہو گئے ہیں وزیر اعظم عمران خان 25 منٹ تک بہادر آبادمرکز میں رہے
ملاقات کے بعد خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم تحریک عدم اعتماد پر بات کرنے نہیں آئے تھےعمران خان کے ساتھ ہیں جبھی تو وہ وزیراعظم ہیں ابھی تک،عدم اعتماد کو چھوڑیں ،ہمیں اس نظام پر ہی اعتماد نہیں ایم کیو ایم کو سیاسی دفاتر کی ضرورت نہیں نائن زیرو ہمارا ہی نہیں ہے ان سے کیا مانگیں ؟پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے آج رابطہ ہی نہیں کیا وزیراعظم عمران خان اپنا وعدہ نبھانے آئے تھے
ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار ناراض ہوکر بہادرآباد مرکز سے چلے گئے سیکیوٹی اہلکاروں نے خواجہ اظہا ر کو اندر جانے سے روک دیا تھا
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران ہی ایم کیو ایم کے دفاتر کھلنا شروع ہو گئے ہیں، حیدر آباد میں ایم کیو ایم کا سیل شدہ دفتر کھول دیا گیا ہے ایم کیو ایم کا حیدرآباد میں بھائی خان چوک پر زونل قائم دفتر کھول دیا گیا ہے جب کہ سندھ کے دیگر علاقوں میں قائم دفاتر بھی جلد کھول دیے جائیں گے،وزیراعظم نے ملاقات میں یقین دہانی کروائی ہے کہ تمام دفاتر کھول دیئے جائیں گے
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم سے ایم کیو ایم قیادت کی اچھی ملاقات رہی ،ملاقات میں ہم نے ساری سیاسی صورتحال کا جائزہ بھی لیا ،ایم کیو ایم حلیف جماعت ہے ہم ایک دوسرے سے تعاون کرتے آئے ہیں ہم نے ایم کیو ایم کے ساتھ آئندہ کی حکمت عملی وضح کرکے حتمی شکل دی
ایم کیو ایم وفاقی حکومت میں اتحادی ہے،تحریک عدم اعتماد جمع ہو چکی، اب وزیراعظم کرسی بچانے کے لئے مدد مانگنے کے لئے ایم کیو ایم کے پاس گئے ہیں،ایک وقت تھا وزیراعظم عمران خان جن کے کسی زمانے میں ایم کیو ایم نے داخلے پر پابندی لگائی تھی ،2007 کے ایام میں عمران خان کے کراچی جانے پر پابندی تھی اور عمران خان تین سے چار بار کراچی کا دورہ کرنے کا اعلان کر چکے تھے مگر ایم کیو ایم نے انہیں کراچی نہیں آنے دیا تھا، اب وہی ایم کیو ایم عمران خان کی حکومت کی اتحادی بھی ہے اور اب عمران خان ایم کیو ایم کے مرکز بھی پہنچ چکے ہیں
دوسری جانب ترجمان بلاول ہاؤس کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے عمران نیازی کے تکبر کو خاک میں ملادیا، اوقات یاد دلادی بلاول بھٹو زرداری نے سیلیکٹیڈ وزیراعظم کی دوڑیں لگوا دیں پیپلزپارٹی کے عوامی مارچ نے عمران نیازی کو در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کردیا سو سنار کی ایک لوہار کی، عمران نیازی کے پیروں تلے زمین نکل چکی اب آگے آگے دیکھو ہوتا ہے کیا، عمران
وزیراعظم غیرملکی شہریت رکھنے والے مشیروں، وزیروں سے استعفیٰ لیں،مریم اورنگزیب
حفیظ شیخ کوہٹانے کی وجہ مہنگائی نہیں بلکہ کچھ اورہی ہے:جس کے تانے بانے کہیں اورملتے ہیں
حفیظ شیخ میری سابق کابینہ کا حصہ تھے، میں یہ کام نہیں کرنا چاہتا، یوسف رضا گیلانی کا دبنگ اعلان
لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی
بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید
مقبوضہ کشمیر میں کسی دہشتگرد کے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شیخ رشید
بلاول جس دن پیدا ہوا عدم اعتماد پر ہی چل رہے ہیں، شیخ رشید
طورخم ،چمن بارڈر پرسکون،پاکستانیوں کو واپس لائینگے،اشرف غنی کے دل میں فتور تھا،شیخ رشید
بھارت کو افغانستان میں منہ کی کھانی پڑی،شیخ رشید نے کیا بڑا اعلان
بلاول کیخلاف بات نہیں سن سکتا،مولانا کو اب یہ کام کرنا چاہئے، شیخ رشید
وہی ہوا جس کا انتظار تھا، وزیراعظم ہاؤس سے بڑا استعفیٰ آ گیا
شہزاد اکبر کو بھاگنے نہ دیا جائے،اگلا استعفیٰ کس کا آئے گا؟ مبشر لقمان کا انکشاف
آصف زرداری،ایم کیو ایم وفد کی ملاقات کے بعد اسد قیصر بھی چودھری پرویز الہیٰ سے ملنے پہنچ گئے








