نگران وزیراعظم کون؟ تحریک انصاف نام سامنے لے آئی

نگران وزیراعظم کیلئے سابق چیف جسٹس گلزاراحمد کا نام تجویز کیا گیا ہے ،فواد چودھری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جسٹس ریٹائرڈ گلزاراحمد کا نام تجویزکیا ہے دوسرے نام پر تحریک انصاف اپنی اتحادی جماعت ق لیگ سے بھی نگران وزیراعظم کے لیے مشاورت کرے گی

صدر مملکت نگران وزیراعظم کی تعیناتی کیلئےشہبازشریف کوبھی خط لکھ چکے ہیں آئین کےمطابق عمران خان اورشہبازشریف کوتین دن میں نگران وزیراعظم کیلئے نام پرمتفق ہونا ہوگا

دوسری جانب شہباز شریف نے وزیر اعظم سے مشاورت کرنے سے انکار کردیا ،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کے نام کے لئے مشاورت کا حصہ نہیں بنوں گا،ہماری نظریں سپریم کورٹ پر ہیں،آئین توڑنے والوں سے کوئی بات ،مشاورت نہیں ہوگی

قبل ازیں نگران وزیراعظم کی تقرری کا معاملہ ، صدر مملکت نے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کو خط لکھ دیا خط کے متن میں کہا گیا کہ نگران وزیراعظم کی تقرری تک عمران خان بطور وزیراعظم فرائض سر انجام دیتے رہیں گے آرٹیکل 224 اے ون کے تحت نگران وزیراعظم نامزد کیا جائے گا،صدر مملکت ،وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر باہمی مشاورت سے نگران وزیراعظم نامزد کریں گے اسمبلی تحلیل ہونے کے3 روز میں وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر متفق نہ ہوئے تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا جائیگا اسپیکر اپوزیشن اور حکومتی اراکین پر مشتمل 8 رکن کمیٹی تشکیل دیں گے جو نگران وزیراعظم کا فیصلہ کریگی

واضح رہے کہ قومی اسمبلی تحلیل ہو چکی ہے،گزشتہ روز قومی اسمبلی وزیراعظم عمران خان نے تحلیل کرنے کی ایڈوائس صدر مملکت کو بھجوائی تھی جس کے بعد اسمبلی تحلیل کر دی گئی،عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ نہیں ہو سکی تھی اور ڈپٹی سپیکر نے اسے مسترد کر دیا تھا، اپوزیشن جماعتوں نے اس پر شدید احتجاج کیا تھا اور کہا تھا کہ عمران خان اورسپیکر پر آرٹیکل سکس لگے گا اور غداری کا مقدمہ درج ہو گا

مصطفیٰ کمال نے اپوزیشن کو آئینہ دکھا دیا

پنجاب اسمبلی توڑنے کا بھی قوی امکان،عمران خان نے اہم شخصیت کو طلب کرلیا

ہارے ہوئے عمران خان کی الوداعی تقریر قوم نے کل سن لی، اہم شخصیت بول پڑی

تحریک عدم اعتماد پر کارروائی روکی جائے،سپریم کورٹ میں درخواست دائر

عمران خان رونے نہیں لگا ، بعض خوشی کے آنسو ہوتے ہیں،شیخ رشید

وزیراعظم نے استعفے پر غور شروع کر دیا

پنجاب اسمبلی،صوبائی وزیر نے صحافی کا گلہ دبا دیا،صحافیوں کا احتجاج

شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست

دھمکی دینے والے کو بھرپور جوابی ردعمل دینے کا فیصلہ

دھمکی آمیز خط۔ امریکی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

دھمکی آمیز خط کا معاملہ وائیٹ ہاؤس پہنچ گیا، امریکی رد عمل بھی آ گیا

دھمکی آمیز خط 7 مارچ کوملا،21 مارچ کو گرمجوشی سے استقبال.قوم کو بیوقوف بنانیکی چال

3 سال میں 57 لاکھ لوگوں کو روز گار فراہم کیا،اسد عمر کا دعویٰ

عمران نیازی کی فسطائی سوچ،گزشتہ روز سویلین مارشل لا نافذ کیا،شہباز

نگراں وزیراعظم کون ہو گا؟ صدر مملکت نے خط لکھ دیا

عدم اعتماد کا عمل قانون کے مطابق آگے بڑھنا چاہئے

عمران خان کا آج عشا کے بعد ریڈ زون میں احتجاج کا اعلان

دھمکی آمیز خط، بلاول نے سوالوں کے جواب مانگ لئے

فارن فنڈنگ کیس، کیا فیصلہ روز محشرکیلئے چھوڑ دیا گیا ہے؟ احسن اقبال

Shares: