آپ بیٹھ جائیں آپ کے وکلا موجود ہیں.عدالت کا مریم سے مکالمہ
ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر کی سزا کے خلاف اپیل پرسماعت ہوئی
ن لیگ کی رہنما مریم نواز عدالت میں پیش ہوئی،کمرہ عدالت میں شور پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے اظہار برہمی کیا،جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ خاموش ہوجائیں یا کمرہ عدالت چھوڑ دیں،کوئی درخواست آئی ہے جس پر رجسٹرار آفس نے اعتراض کیا ہے؟ جسٹس عامر فاروق نے مریم نواز سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ بیٹھ جائیں آپ کے وکلا موجود ہیں، مریم نواز کی درخواست پر اعتراضات دور کر دیئے گئے سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا گیا
مریم نواز کی بریت کی درخواست 13 اکتوبر کو سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی،کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف نیب اپیل کی روزانہ کی بنیاد پرسماعت کے لئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے گئے
مریم نواز نے عدالت پیشی کے بعد کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست سماعت کےلیے منظورکی،الیکشن سے پہلے مجھ پر جوالزامات عائد ہوئے تفصیل قوم کو دینا چاہتی ہوں شوکت عزیزصدیقی نے ایک بیان دیا اوردستخط کےساتھ بیان حلفی جمع کرایا،پانامہ کیس کی وجہ سے میں اوروالد جیل میں تھے میں نے درخواست میں کہا میرا کیس سیاسی طور پر انجنیئرڈ ہے، بےبنیاد اورسیاسی مقدمات بنائے گئے،پانامہ پانامہ کرکے منتخب وزیراعظم کو ہٹایا گیا ، تمام اداروں کو غیر سیاسی ہونا چاہیے الیکشن چوری کرتےہیں اورن لیگ کوکمزور کرنے کی کوشش کی جاتی ہے،ن لیگ کی قیادت کے خلاف مقدمات بنا کر پارٹی چھوڑنے کا کہاجاتاہے نوازشریف کو پانامہ کے بجائے اقامہ پر ہٹایا گیا سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے دباومیں فیصلے لیے گئے ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں جو درخواست دی وہ میں اورنوازشریف کی اپنی ہے،میری درخواست کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع غیر قانونی ہے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کا مطلب ان کو اپنےمقاصد میں استعمال کرناہے،مریم نوازنے پیپلزپارٹی اور نواز شریف کی واپسی سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز دیا،
@MumtaazAwan
اشتہاری مجرم کی ضمانت منسوخی کی ضرورت ہے؟ نواز شریف کیس میں عدالت کے ریمارکس
نواز شریف کو مفرور بھی ڈکلیئر کر دیں تو تب بھی اپیل تو سنی جائے گی،عدالت
گرفتاری پہلے، مقدمہ بعد میں، مہذب ممالک میں کبھی ایسا دیکھا ہے؟ مریم نواز
نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی
نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار
جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس
اشتہاری ملزم کی درخواستیں کس قانون کے تحت سن سکتے ہیں،نواز شریف کے وکیل سے دلائل طلب
نواز شریف کی جیل میں طبیعت کیوں خراب ہوئی تھی؟ نئی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف
مریم نواز کے وکیل مسلسل کیس ملتوی کروا رہے ہیں، اس سے قبل بھی تین چار بار اس کیس کو ملتوی کروایا جا چکا ہے، مریم نواز خود بھی عدالت پیش ہوتی رہی ہیں ،ماہ اپریل میں مریم نوازکے وکیل امجد پرویز نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست ہائیکورٹ میں دائر کی تھی درخواست میں کہا گیا تھا کہ آج سماعت ملتوی کی جائے، لاہور ہائی کے ڈویژن بینچ میں نیب کے کیسز مقرر ہیں لاہور ہائیکورٹ میں مصروف ہونے کی وجہ سے اسلام آباد ہائیکورٹ پیش نہیں ہو سکتا،اس سے قبل آخری سماعت جوستمبر 2020 میں ہوئی تھی اس میں بھی امجد پرویز نے مصروف ہونے کی وجہ سے سماعت ملتوی کرائی تھی
نیب نے دائر درخواست میں کہا کہ سپریم کورٹ ہدایات جاری کر چکی کرپشن کیسز پر روز سماعت کی جائے، انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے اپیلیں جلد سنی جائیں،نیب نے نواز شریف کی اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست میں کہا ہے کہ نو دسمبر 2020 کے بعد کیس سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوا اب جلد کیس کی سماعت کی جائے
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی درخواستیں مسترد کر دی گئی تھیں،عدالت نے نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے تھے ،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلہ سنایا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے حاضری سے استثنی اور نمائندہ مقرر کرنے کی درخواستیں مسترد کردی تھیں
مریم نواز کو بیرون ملک بھجوانے پر حکومت راضی ہو گئی
مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے
تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت
نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب
کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف