دہشتگردوں کا راج ختم ہو گیا، اب کراچی کی ترقی پر کام کریں گے، بلاول

0
86

دہشتگردوں کا راج ختم ہو گیا، اب کراچی کی ترقی پر کام کریں گے، بلاول

باغی ٹی وی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا راج ختم ہو گیا، اب کراچی کی ترقی پر کام کریں گے. بارش سے متاثرہ افراد کی ہرممکن مدد کی جائے گی، انصاف کے ساتھ نالے صاف کریں گے، نئی جگہ ملنے تک کسی کا گھر نہیں گرائیں گے. ۔

بلاول بھٹو کراچی میں کے ڈی اے چورنگی پر کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ عوام ساتھ دیں تو وفاق سے این ایف سی ایوارڈ چھین کر رہیں گے، بارش سے متاثرہ افراد کی ہرممکن مدد کی جائے گی، انصاف کے ساتھ نالے صاف کریں گے، نئی جگہ ملنے تک کسی کا گھر نہیں گرائیں گے۔

بہت ہو گیا، اب ریلوے کو ٹھیک کرنا ہو گا، شیخ رشید کی اجلاس میں افسران کو ہدایت

آپ کی حکومت کے پاس جو بھی کام جاتا ہے وہ لامحدود مدت کے لیے ہوتا ہے ،چیف جسٹس کے ریمارکس

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری، چیف جسٹس کا اہم شخصیت کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم

آپ کو معلوم ہے جب رات میں بجلی نہیں ہوتی ہے تو کیا ہوتا ہے؟ چیف جسٹس کا کراچی میں لوڈ شیڈنگ بارے بڑا حکم

کراچی گوٹھ بن چکا،حکومت کی ناکامی کے نتائج بہت خطرناک ہوں گے،چیف جسٹس کے ریمارکس

کراچی میں نالوں کی صفائی، سپریم کورٹ نے این ڈی ایم اے کو بڑا حکم دے دیا،کہا مزید ذمہ داری بھی دیں گے

لوگ مرتے ہیں، یہ جا کر ضمانت کرا لیتے ہیں،لوگوں کو ان کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔ چیف جسٹس

امریکی ایمبیسی کو نہ جانے کس بات کا خطرہ تھا،کراچی میں یہ کام کریں، چیف جسٹس کا حکم

دو تین نالے صاف کرکے آپ کہتے ہیں کراچی کا مسئلہ حل ہوگیا؟ چیف جسٹس نے سندھ حکومت کی استدعا کی مسترد

کرونا سے صحتیابی کی بعد شیخ رشید نے دیا صدقہ،کہا حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں،ایک لاکھ نوکریوں کا بھی اعلان

ریلوے ٹریک ڈیتھ ٹریک بن چکا، سیکرٹری ، سی ای او اور تمام ڈی ایس فارغ کرنا پڑیں گے، چیف جسٹس

الیکشن سے پہلے جھاڑو پھر جائے گا،پاکستان بدلنے جا رہا ہے، شیخ رشید

انہوں نے کہا کہ گرین لائن کی وجہ سے ڈریج لائن کو نقصان پہنچا ہے، نالے انصاف کیساتھ صاف کریں گے، نئی جگہ ملنے تک کسی کا گھر نہیں گرائیں گے۔ پاکستان کی حفاظت کی خاطر جامِ شہادت نوش کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں، دہشت گردی کا نشانہ بننے والے زخمی اور جانیں جانیں قربان کرنے والے بھی قوم کے ہیرو ہیں، آئندہ آنے والی نسلوں تک شہید ہماری یادوں میں زندہ رہیں گے۔

واضح رہے کہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ کراچی کے انفراسٹرکچر میں بہتری لا سکتے ہیں،یہ بہت اچھی بات ہے، دو سال بعد ہمیں نظر آ رہا ہے کہ وفاقی حکومت کراچی کے لئے کچھ کام کرنا چاہتی ہے،پہلے کام نہیں ہوا تھا، ہم امید رکھتے ہیں کہ اب کام ہو گا،کراچی کے عوام کے مسائل بہت زیادہ ہیں وہ حل ہوں گے تو سب کو فائدہ ہو گا، یہ ملک کے عوام کے لئے فائدہ مند ہوں گے، ورلڈ بینک کے ساتھ کراچی کے کاموں کے حوالہ سے بات ہوئی،صفائی کا نظام ، سیوریج کا نظام آہستہ آہستہ بہتر ہو گا، ہم شہباز شریف کے شکر گزار ہیں جو مشکل وقت میں یہاں پہنچے اور یکجہتی کا پیغام دیا،آرمی چیف بھی کراچی آئے، اسوقت پورا ملک کراچی کے ساتھ کھڑا ہے، اب عمران خان کراچی آ رہے ہیں

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں الیکٹرک کے مسئلے کو حل کرنا ہو گا، جب آفات آتی ہیں تو بجلی کی وجہ سے شہریوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لوڈشیڈنگ بہت زیادہ ہے، وفاقی حکومت اس ضمن میں کردار ادا کرے، لوڈ شیڈنگ کے مسئلہ کو حل ہونا چاہئے، مشکل وقت میں ہمیں اسکی ضرورت ہوتی ہے

Leave a reply