عدالت فیصلہ دے چکی ہے کہ جج پر تنقید توہین عدالت نہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا رولز کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی
صدف بیگ، نگہت داد، فریحہ عزیز، رافع بلوچ، پی ایف یو جے اور پاکستان بار کونسل معاونین مقرر کر دیئے گئے سوشل میڈیا رولز آئین سے متصادم تو نہیں، عدالتی معاونین سے رائے طلب کر لی گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دیکھ لیتے ہیں کہ نئے حکومتی سوشل میڈیا رولز آئین سے متصادم تو نہیں ہیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالتی حکم کے مطابق اٹارنی جنر ل کی بعض اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ہوئی، وزیراعظم نے وفاقی وزیر شیریں مزاری کی سربراہی میں کمیٹی بنائی،کمیٹی نے 30 سے زائد اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی، فیس بک، گوگل ٹویٹر اور دیگر عالمی فورمز سے بھی مشاورت کی گئی ،چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ کہاں ہوتا ہے کہ اتھارٹی اخلاقی پولیسنگ کرے، ٹک ٹاک کو اتنے عرصے کیلئے بند کر دیا گیا تھا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ ٹک ٹاک کو دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ مذاق نہیں ہے ہم نے قانون کے مطابق چلنا ہے جو کہ نہیں ہو رہا، پیکا ایکٹ کے تحت اختیارات کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے،جو رولز بنائے گئے کیا وہ عالمی بہترین طریقہ کار کے مطابق ہیں،
وکیل درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ نئے بنائے گئے رولز پر بہت سے اعتراضات ہیں،عدالت نے کہا کہ کس ملک میں ایسا ہے کہ قابل اعتراض مواد ہونے پر پورا سوشل میڈیا بند کر دیا جائے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق آسٹریلیا، یورپی یونین اور دیگر میں یہی طریقہ کار ہے ،وکیل نے کہا کہ رولز کے مطابق اتھارٹی کو طے کرنے کا اختیار دیا گیا کہ کونسا اقدام توہین عدالت ہے،چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ کیا آپکو معلوم ہے توہین عدالت اور آزادی اظہار رائے میں کیا فرق ہے ؟یہ عدالت فیصلہ دے چکی ہے کہ جج پر تنقید توہین عدالت نہیں ہے،ٹک ٹاک پر پابندی کیوں لگائی تھی اور کھول کیوں دیا، دنیا بہت آگے جا چکی ہے، پابندیوں سے کوئی فائدہ نہیں ہے، آپ ٹیکنالوجی سے نہیں لڑ سکتے، عدالت نے کیس کی سماعت 6 جنوری تک ملتوی کر دی
بھارتی اقدام قابل مذمت، باغی ٹی وی کو دباؤ میں نہیں آنا چاہیئے،خرم نواز گنڈا پور
سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف مہم کیخلاف درخواست پر سماعت
پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا،ملزم کو کتنی سزا سنائی گئی؟ اہم خبر
فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟
جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟
پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار
واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟
غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا
بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”
یہاں آئین کی پروٹیکشن،قبر میں نہیں ملے گی،توہین آمیز مواد پر ایکشن کیوں نہیں،عدالت
@MumtaazAwan
فرانس سے تعلقات منقطع کرنے کی ایک اور درخواست پرعدالت نے فیصلہ سنا دیا
وزیراعلیٰ پنجاب کا گستاخانہ خاکوں کے ردعمل میں بڑا اعلان،دل جیت لئے
شیخ رشید کی کردار کشی، حریم شاہ کو کس نے دیا ٹاسک؟ باغی ٹی وی سب سامنے لے آیا
سراج الحق بھی……حریم شاہ نے کیا تہلکہ خیر انکشاف
حریم شاہ کی کسی شخص کے گھٹنے پر بیٹھنے کی تصویر وائرل، وہ شخص کون؟ حریم نے خود بتا دیا
حریم شاہ کی "لیکس” زرتاج گل بھی میدان میں آ گئیں، کیا کہا؟ جان کر ہوں حیران
دوسروں کی ویڈیو لیک کرتے کرتے حریم شاہ کی اپنی ویڈیو لیک، تہلکہ مچ گیا
گستاخانہ مواد کی تشہیر کو کب تک نہیں روکا جا سکتا ؟ ڈی جی پی ٹی اے کا عدالت میں اظہار بے بسی








