ایک اور خطرہ،کرونا سے صحتیاب مریضوں کو زندہ رہنے کے لئے آنکھیں نکلوانا پڑیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا سے صحتیابی حاصل کرنے والے مریضوں کی جان کو ابھی بھی خطرہ باقی ہے

بھارت میں کرونا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کو بلیک فنگس نے آ گھیرا ہے، بھارت میں بلیک فنگس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے شہری خوف و ہراس کا شکار ہیں،طبی عملے کو بھی پتہ نہیں چل رہا کہ وہ کیا کریں، کرونا مریضوں سے وارڈز بھری ہوئی ہیں اوپر سے کرونا سے ٹھیک ہونے والے مریض پھر ہسپتال پہنچنا شروع ہو گئے ہیں

بھارت میں بلیک فنگس کے مریضوں میں اضافہ دہلی،ممبئی اور گجرات میں دیکھنے میں‌آیا، جبکہ مہاراشٹر میں بلیک فنگس کے 2 ہزار سے زائد مریض سامنے آ سکتے ہیں، اس خدشے کاا ظہار ریاستی وزیر صحت نے کیا ہے ،حکومت مہاراشٹر نے بلیک فنگس کے علاج کرنے کے لئے میڈیکل کالج سے وابستہ ہسپتالوں کا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،ریاستی وزیر کا کہنا ہے کہ اب تک ریاست میں بلیک فنگس کے 2 ہزار سے زیادہ مریض ہو سکتے ہیں اورکرونا کے مریضوں کی بڑھتی تعداد کے درمیان اس کی تعداد میں بھی اضافہ ضرور ہوگا۔

بلیک فنگس کی شرح اموات 50 فیصد ہے اور یہ ان کرونا مریضوں کو اپنی زد میں لیتا ہے جس کی قوت مدافعت کم ہے یا پھر وہ پہلے سے ہی دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ بلیک فنگس کا انفیکشن ناک سے شروع ہوتا ہے اور آنکھوں سے لے کر دماغ تک پھیل جاتا ہے۔ اس بیماری میں کچھ مریضوں کی جان بچانے کے لئے ان کی آنکھیں اور جبڑا تک نکالنا پڑ جاتا ہے۔

ممبئی میں بی ایم سی کے بڑے ہسپتال سائن میں ڈیڑھ مہینے میں بلیک فنگس کے 30 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ ان میں سے 6 کی موت واقع ہو چکی ہے اور 11 مریضوں کو زندہ رہنے کے لئے کو اپنی آنکھیں نکلوانی پڑی تھیں، مودی کے آبائی علاقے گجرات میں بھی ایسے 50 سے 60 مریض سورت اور احمدآباد میں سامنے آئے ہیں جن کا علاج جاری ہے،

بھارت میں کرونا بحران کا مودی ذمہ دار،عالمی میڈیا بھی برس پڑا

بھارت میں کرونا سے سڑکوں پر اموات، پاکستان نے بھی بڑا اعلان کر دیا

بھارت میں کرونا کیسز ، بھارتی سائنسدانوں نے ہی بھارتی قوم کو ڈرانا شروع کر دیا

کرونا کیسز، بھارت میں نیا ریکارڈ بن گیا،شمشان گھاٹ میں طویل قطاریں

کرونا کیسز، بھارت دنیا میں نمبر ون، سب سے زیادہ مریضوں کا ایک اور ریکارڈ بنا لیا

ہندوستانی عوام کے نام اسلام آباد سے پاکستانی تجزیہ نگار کا کھلا خط.

ججز اور انکے اہلخانہ کے لئے فائیو سٹار ہوٹل میں کرونا ہسپتال قائم

مرے یا مار دیا گیا؟ راہول گاندھی کا آکسیجن نہ ملنے کے باعث مرنیوالوں بارے مودی سے سوال

بھارت میں کرونا بحران،بھارتی این جی او نے پاکستان سے آکسیجن ٹینک مانگ لئے

بھارت میں کرونا کیسز کا نیا ریکارڈ، بھارتی عوام خوف کا شکار

شمشان گھاٹ میں جگہ نہ ملی، کرونا سے مرنیوالوں کی لاشوں کو بھارتیوں نے ندی میں بہانا شروع کر دیا

کرونا کا سستا ترین علاج، کیا واقعی چائے پینے سے کرونا نہیں ہو گا؟

ٹھنڈے پانی میں تین چمچ گائے کا پیشاب، کرونا کا بھارت میں نیا علاج

بھارت میں کرونا کی نئی قسم ،دنیا کے لئے خطرہ،عالمی ادارہ صحت نے کیا خبردار

واضح رہے کہ بھارت میں کرونا نے قہر مچا دیا، انسان سڑکوں پر تڑپ تڑپ کر جانیں دینے لگے، کوئی پرسان حال نہیں، ہسپتال بھر گئے، آکسیجن کی کمی ہو گئی،شہریوں کے دکھوں کا مداوا کرنے والا کوئی نہیں دہلی کے کئی اسپتالوں میں کئی دنوں سے آکسیجن کا بحران چل رہا ہے۔ دہلی حکومت نے مرکزی حکومت سے امید لگائی ہے اور مرکزی حکومت کی جانب سے دہلی کے لئے کوٹہ بھی بڑھایا گیا ہے لیکن کرونا مریضوں کے بڑھنے کی وجہ سے حالات خراب ہو رہے ہیں کیونکہ آکسیجن کی سپلائی میں بھی وقت لگتا ہے

بھارت میں جعلی کرونا ویکسین لگانے والا گرفتار

Shares: