مزید دیکھیں

مقبول

ایمان و حیا،لازم و ملزوم،تحریر:نور فاطمہ

ایمان اور حیا دو ایسی بنیادی خصوصیات ہیں جو...

5803 سکھ یاتری حسین یادوں کے ساتھ واہگہ بارڈر سےبھارت روانہ

بھارتی سکھ یاتریوں کی حسین یادوں کے ساتھ...

ملک بھر سے غیر قانونی افغان باشندوں کو روانہ کرنے کا سلسلہ جاری

پاکستان بھر سے میں غیر قانونی افغان باشندوں...

خیبر پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر حملہ

پشاور:خیبر پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں...

ننکانہ :دھولر والاقبرستان ،بھنگ کےبیورپاریوں کا اڈا،100سے 200روپے پیالہ کھلے عام بکنے لگا

ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی(نامہ نگار احسان اللہ ایاز) مہنگائی...

عوام کو بچانا ہے عمرونا وائرس کو بھگانا ہے،مائزہ حمید

عوام کو بچانا ہے عمرونا وائرس کو بھگانا ہے،مائزہ حمید
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما، رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکمران آمریت سے بھی بد تر ہیں جوآئین کو بھی مسل رہے ہیں ۔

مائزہ حمید کا کہنا تھا کہ عوام فاقوں پر مجبور کردینے والی مہنگائی اور بے روز گاری سے تنگ آ چکے ہیں ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا مطلب یہ ہے کہ مہنگائی کا مزید طوفان آئے گا ، حکمرانوں نے مہنگائی اور بے روز گاری اور اپنی نالائقیوں کی وجہ سے قوم کو وینٹی لیٹر پر ڈال دیا ہے۔ سلطنت عمرانیہ کا ہر چیلہ شہریوں کیلئے سکیورٹی رسک بن چکا ہے۔ حکمرانوں کی ذہنیت آمرانہ ہو جائے تو جدوجہد شروع کر دیتے ہیں۔عمران خان کا معائنہ کمیشن ‘پینڈوراپیپرز’ کی تحقیقات میں بھی اے ٹی ایم کو ایسے ہی بچائے گا جیسے شوگر کمیشن، رنگ روڈ سکینڈل، پٹرولیم کمیشن اور ادویات سکینڈل میں سب کو بچایا.

https://twitter.com/MaizaHameedMNA/status/1445947463874002954

نشئی نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ لوٹی ہوئی رقم قومی خزانے میں جمع کروائے گا لیکن اس نے توشہ خانہ کے تحائف بھی بیچ ڈالے. بدزبان فیاض چوہان کو تیسری بار نکال دیا گیا.اتنی بار تو والدین گھر سے نکالیں تو بندہ شرمندگی سے اپنے گھر واپس نہیں آتا اور یہ ایسے بےشرم ہیں کہ پھر بھی وزارت سے چپکے رہتے ہیں پی ٹی آئی کے 3 سال میں مجموعی قرضوں میں 149 کھرب روپے اضافہ ہوچکا ہے لیکن وہ دن دور نہیں جب اس نشئی حکومت کے جھوٹے ترجمان کہیں گے کہ ہم نے تو ایک روپیہ بھی قرضہ نہیں لیا. عوام کورونا اور ڈینگی کا مقابلہ خوش اسلوبی سے کر رہی ہے لیکن عمرونا وائرس کی مہنگائی سے بچنا بہت مشکل ہے. ہواؤں کا رخ بدل رہا ہے اور تبدیلی کا آغاز بہت جلد ہونے والا ہے.عوام کو بچانا ہے عمرونا وائرس کو بھگانا ہے

تبدیلی سرکار نے تبدیلی کے نام پر عوام کو رسوا کر دیا ہے

 وہ والا اسد عمر کہاں ہے جو کہتا تھا پٹرول 40 روپے لیٹر کردوں گا؟

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

نیازی اینڈ کمپنی نے پاکستان کا مستقبل مخدوش کردیا، مائزہ حمید

جب تک یہ حکومت رہے گی پاکستان کیلئے کوئی اچھی خبر کی توقع نہ رکھے۔مائزہ حمید

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan