نیب نے بشریٰ بی بی کی گرفتاری کی اجازت طلب کر لی

0
24
bushra bibi

اسلام آباد پولیس لائن ہیڈکوارٹر میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت ہوئی

فریقین کے دلائل کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا،دوران سماعت نیب نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اورتحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کی گرفتاری کی بھی اجازت مانگ لی ،عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں نیب عدالت پیش کیا گیا جہاں نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کو بھی گرفتار کرنے کی اجازت دی جائے تا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں تحقیقات کی جاسکیں ،

عمران خان کی نمائندگی خواجہ حارث بیرسٹر علی گوھر اور ایڈوکیٹ علی بخاری کر رہے ہیں، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی سپیشل پراسیکیوٹر رافع مقصود اور نیب کے پراسیکیوٹر سردار ذوالقرنین عدالت میں موجود ہیں جبکہ نیب کی طرف سے انویسٹی گیشن آفیسر میاں عمر ندیم بھی عدالت میں موجود ہیں

واضح رہے کہ عمران خان کو کل اسلام آباد ہائیکورٹ سے نیب نے گرفتار کیا تھا، عمران خان کو نیب عدالت میں آج پیش کر دیا گیا ہے، پولیس لائن میں خصوصی نیب عدالت بنائی گئی ہے، پولیس لائن کو ہی سب جیل کا درجہ دے دیا گیا ہے، عمران خان کو سب جیل میں رکھا جائے گا،عمران خان کی گرفتاری کے وقت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے رپورٹ طلب کی تھی، کیس کی سماعت کے دوران انہوں نے سخت ریمارکس دیئے تاہم آئی جی اسلام آباد پولیس اور نیب حکام عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ گرفتاری قانون کے مطابق ہوئی، جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا اور رات کو فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی رہائی کی استدعا مسترد کر دی تھی،

اسد عمر  اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار 

ملک بھر میں احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ 

 بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

 لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

Leave a reply