چین کو دوسرے ممالک سے بھی وینٹی لیٹرز کے آرڈ تھے لیکن اس نے پاکستان کو کیوں دیئے؟ قریشی نے بتا دیا

چین کو دوسرے ممالک سے بھی وینٹی لیٹرز کے آرڈ تھے لیکن اس نے پاکستان کو کیوں دیئے؟ قریشی نے بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے چین ضرورت کے مطابق پاکستان کی ہر ممکن مدد کر رہا ہے، چین صحت کے عملے کو محفوظ رکھنے، ٹیسٹ کٹس اور وینٹی لیٹرز فراہم کر رہا ہے، چین کو دوسرے ممالک سے بھی وینٹی لیٹرز کے آرڈرز ہیں لیکن وہ ترجیحی بنیادوں پر پاکستان کو وینٹی لیٹرز فراہم کر رہا ہے جس پر ہم اس کے مشکور ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ جسطرح پاکستان نے مشکل وقت میں چین کا ساتھ دیا تھا، اسی طرح اب چین بھی کورونا وائرس کے خلاف مقابلہ کرنے کیلئے پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کر رہا ہے، چین نے آج بھی طبی عملہ اور دوسرا سامان پاکستان بھیجا ہے۔ ووہان میں پاکستانی طلبہ ذہنی طور پر مطمئن ہیں اور وہ اپنا کام جاری رکھنا چاہتے ہیں، کئی ممالک نے اپنی فلائٹس اور ایئر پورٹس بند کر دیئے ہیں جس کے باعث پاکستان کو دیگر ممالک سے اپنے شہریوں کو واپس لانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ چین سے پاکستانی طلبہ کو واپس نہ لانے پر حکومت پر کڑی تنقید کی گئی لیکن آج لوگ فیصلے کی تائید کر رہے ہیں، اب بھی حکومت صورتحال کو دیکھ کر فیصلے کر رہی ہے، ہماری کوشش ہے کہ متوازن ماحول رکھا جائے تاکہ لوگوں کی مشکلات کی مزید اضافہ نہ ہو.

قبل ازیں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چین کی طرف سے بھجوائے گئے امدادی سامان کواسلام آباد ایئر پورٹ پر وصول کیا۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور چیرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اور پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جنگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر خارجہ نے 8 رکنی چینی طبی ماہرین کی ٹیم کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمو دقریشی کا کہنا تھا کہ چینی طبی ماہرین کی معاونت سے کورونا کے خلاف نبرد آزما ہونے میں مدد ملے گی اور اس وبا سے نمٹنے کیلئے ہماری استعداد کار میں اضافہ ہوگا۔ چین کورونا وبا پر قابو پانے کیلئے پاکستان کی بھرپور معاونت کر رہا ہے ملک میں وینٹی لیٹرز کی تعداد بڑھا رہے ہیں پاکستان اور چین کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے قریبی اشتراک عمل اور تعاون جاری رکھیں گے۔ چین نے ایک بارپھر ثابت کر دیا کہ چین پاکستان کا بہترین دوست ہے

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ہفتہ کو اسلام آباد ائیر پورٹ کا دورہ کیا۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے۔ وزیر خارجہ نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر موجودہ وبائی چیلنج کے پیش نظر مسافروں کی سکینگ کیلئے لگائے گئے سسٹم اور ائیر پورٹ پر قائم ہیلتھ کاؤنٹر کا بھی معائنہ کیا۔ وزیر خارجہ نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز سے مسافروں کی ہیلتھ سکینگ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ ء خیال کیا اور موجودہ عالمی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضروری ہدایات دیں۔ وزیر خارجہ نے ایئرپورٹ پر قائم کیے گئے آیسولیشن روم کا بھی معائنہ کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر مسافروں کو مہیا کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا.

برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

قبل ازیں چینی سفیر یاؤجنگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین دونوں ممالک سچے دوست اور اچھے بھائی ہیں۔ دونوں ممالک نے ہر دور میں چاہے وہ روشن ہو یا مشکل ساتھ دیا ہے۔ چین پاکستان کی کرونا کے خلاف جنگ میں بھرپور مدد اور تعاون فراہم کرے گا۔

قبل ازیں کرونا پر قابو پانے کے لئے چین سے طبی ماہرین کی ٹیم اور امدادی سامان لے کر خصوصی طیارہ پاکستان پہنچا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے چینی مہمانوں کا استقبال کیا۔ پاکستان میں چین کے سفیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کو رونا کے خلاف میں چین نے بروقت مدد ہمیں پہنچائی۔ آج آنے والے سامان میں کورونا کی تشخیص کی ایک لاکھ پانچ ہزار سے زائد کٹس شامل ہیں اس کے علاوہ بیس لاکھ سے زائد ماسک اور 77 ہزار میڈیکل کور بھی بھیجے گئے ہیں۔ خصوصی پرواز میں217 وینٹی لیٹرز اور 50ہزار میڈیکل دستانے بھی شامل ہیں۔ علی بابا فاونڈیشن اور جیک ما فاونڈیشن نے 50 ہزار ٹیسٹنگ کٹس اور 5 لاکھ حفاظتی ماسک پاکستان کو دیئے جا چکے ہیں۔ چین نے درہ خنجراب کے ذریعے دو ٹن ماسک، ٹیسٹ کٹس، وینٹی لیٹرز، طبی حفاظتی لباس بھی پاکستان کے حوالے کئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق چینی طبی ماہرین کی یہ ٹیم دو ہفتے تک پاکستان میں قیام کرے گی

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ چین نے جس بہترین نظم و ضبط کیساتھ اس وباء پر قابو پایا وہ دنیا کیلئے ایک مثال ہے، کرونا کے حوالے سے پاکستان چینی ڈاکٹرز کے علم، تجربے اور مہارت سے بھرپور استفادہ کرے گا۔ ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ نبھانا آئرن برادرز کی ایک شاندار روایت ہے، دونوں ممالک کے عوام کو اس مخلصانہ دوستی پر فخر ہے، پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے تعاون ہو یا مسئلہ کشمیر پر ہمارے اصولی موقف کی حمایت، چین ہمیشہ پاکستان اور اس کے عوام کی توقعات پر پورا اترا ہے۔

قبل ازیں گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیر یاؤجنگ نے ملاقات کی جس میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے دونوں ممالک کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی مدد کرنے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین کےفراہم کردہ طبی سامان سے پاکستان کی طبی صلاحیت میں اضافہ ہوا۔

دوسری جانب چینی سفیر نے پاکستان کی حمایت پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چینی قیادت ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھےگی، دونوں ممالک ترجیحی بنیادوں پر کرونا کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں گے

کرونا وائرس، چینی ڈاکٹروں کی ٹیم پہنچی پاکستان ،کس نے کیا استقبال ؟

Comments are closed.