کورونا کمپلیکس میں کام کرنے والی نرسز کو خراج تحسین

لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاورکے ایل آر ایچ کے نرسنگ ڈوویژن کی جانب سے کورونا کمپلیکس میں کام کرنے والی نرسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا

ہسپتال ترجمان محمد عاصم کے مطابق پوری دنیا میں نرسز کا عالمی دن منایا جا رہا ہے اس سلسلے میں ایل آر ایچ کی نرسنگ ڈائریکٹر مس کیتھرین مونانا اور نرسنگ منیجر محمد الیاس نے کورونا کمپلیکس کے اندر جا کر نرسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس وقت ایل آر ایچ کے کورونا کمپلیکس میں تقریباً چار سو پینتیس نرسز دن رات خدمات سر انجام دے رہی ہیں اور اپنا اہم کرداد ادا کر رہی ہیں۔

نرسنگ ڈائیریکٹر نے خود جا کر نرسز میں اعزازی سرٹیفیکیٹ تقسیمِ کئے اور ان کے کام کی تعریف کی۔ اس موقع پر کیتھرین مونانا نے کہا کہ کورونا کے مریضوں کی دیکھ بھال انتہائی چیلنجنگ کام ہے لیکن جس طرح ایل آر ایچ کی نرسز نے اس چیلنج کو قبول کیا ہے وہ سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا ابھی ختم نہیں ہوئی ہے اس لئے نرسوں کو اپنا مورال بلند رکھنا ہے اور ان سخت حالات میں اپنی بہترین خدمات اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ نرسنگ ڈیپارٹمنٹ کورونا کی وبا میں انتہائی اہم کردار ادا کرہی ہے اور سلسلے میں ہسپتال انتظامیہ ان کو بھرپور انداز میں سپورٹ کر رہی ہے۔

بھارت میں کرونا کیسز کا نیا ریکارڈ، بھارتی عوام خوف کا شکار

شمشان گھاٹ میں جگہ نہ ملی، کرونا سے مرنیوالوں کی لاشوں کو بھارتیوں نے ندی میں بہانا شروع کر دیا

کرونا کا سستا ترین علاج، کیا واقعی چائے پینے سے کرونا نہیں ہو گا؟

بھارت میں کرونا بحران کا مودی ذمہ دار،عالمی میڈیا بھی برس پڑا

بھارت میں کرونا سے سڑکوں پر اموات، پاکستان نے بھی بڑا اعلان کر دیا

بھارت میں کرونا کیسز ، بھارتی سائنسدانوں نے ہی بھارتی قوم کو ڈرانا شروع کر دیا

کرونا کیسز، بھارت میں نیا ریکارڈ بن گیا،شمشان گھاٹ میں طویل قطاریں

ٹھنڈے پانی میں تین چمچ گائے کا پیشاب، کرونا کا بھارت میں نیا علاج

کرونا کیسز، بھارت دنیا میں نمبر ون، سب سے زیادہ مریضوں کا ایک اور ریکارڈ بنا لیا

ہندوستانی عوام کے نام اسلام آباد سے پاکستانی تجزیہ نگار کا کھلا خط.

ججز اور انکے اہلخانہ کے لئے فائیو سٹار ہوٹل میں کرونا ہسپتال قائم

مرے یا مار دیا گیا؟ راہول گاندھی کا آکسیجن نہ ملنے کے باعث مرنیوالوں بارے مودی سے سوال

بھارت میں کرونا بحران،بھارتی این جی او نے پاکستان سے آکسیجن ٹینک مانگ لئے

بھارت میں کرونا کی نئی قسم ،دنیا کے لئے خطرہ،عالمی ادارہ صحت نے کیا خبردار

بھارت کے بعد پاکستان میں بھی بلیک فنگس کیسز رپورٹ

Shares: