کرونا کے خلاف جنگ، شیخ رشید میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

کرونا کے خلاف جنگ، شیخ رشید میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینیں غیر معینہ مدت تک بند رکھنے کا اعلان کردیا ،

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ تمام طبی سہولیات سے لیس 310 بیڈز پر مشتمل ٹرین کوچز قرنطینہ وارڈ میں تبدیل کردی گئیں ،کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے عارضی قرنطینہ میں ہمہ وقت طبی عملہ موجود رہے گا،آئسولیشن سہولیات کی فراہمی کے لیے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن سمیت ملک بھر کے 570ریلوے اسٹیشنز پر سات ہسپتال قائم کردیئے گئے ،

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ فی الوقت پسنجر ٹرینیں نہیں چلا رہے اور یہ تاحکم ثانی نہیں چلائی جائیں گی تاھم ٹرین سروس بحالی سے 72یا 24گھنٹے قبل بکنگ کھولی جائے گی ،مال بردار ٹرینیں ملک بھر میں چل رہی ہیں اور دالیں ،گھی ،چاول ،تیل اور دیگر اشیائے ضروریہ کی نقل و حمل کے لیے پاکستان ریلوے ایک کلیدی کردار ادا کررہاہے ،ریلوے کے 65ہسپتال اور ڈسپنسریاں ہیں جن میں 8بڑے ہسپتال جبکہ دیگر ملک بھر میں ڈسپنسریاں ہیں ۔ان تمام کو بھی کرونا وائرس کے مریضوں کے لیے تفویض کردیا گیا ہے ،جس صوبے میں بھی یہ ہوں اس صوبے کی حکومت یہ لے سکتی ہے ،7ریلوے اسٹیشنز پر وینٹی لیٹر کے ساتھ ہسپتال فعال کردیئے گئے ہیں،

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ملک کسی بھی طرح کرفیو کی طرف نہیں جا رہا اور کرفیو نہیں لگنا چاہیے،جو لوگ احتیاط برت رہے ہیں وہ قوم کی خدمت کررہے ہیں ، اسلیے کرونا سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاط کریں اور اپنے آپ کو ،ملک اور قوم کو بچائیں ،پاکستان میں ایسے خطرناک حالات نہیں ہیں جیسے خدانخواستہ امریکہ اور اٹلی وغیرہ میں ہیں ۔ابھی پاکستان میں حالات کنٹرول میں ہیں آئندہ پندرہ یوم انتہائی اہم ہیں اوراگر پاکستان میں یہ مرض طول نہیں پکڑتی تو انشاءاللہ اس عرصہ میں پاکستان سے کرونا کا خاتمہ ہوگا ۔

کرونا وائرس کی دنیا سمیت پاکستان میں بھی تباہ کاری جاری ہے، کرونا وائرس کے مریضوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے

نیشنل کمانڈ اینڈ‌کنٹرول سنٹر کے مطابق پاکستان میں مریضوں کی تعداد 1694 ہو گئی ہے سب سے زیادہ مریضوں کی تعداد پنجاب میں ہے، پنجاب میں اسوقت کرونا وائرس کے 618 مریض ہیں ,پنجاب کے بعد سندھ میں سب سے زیادہ مریض ہیں،سندھ کے ہسپتالوں میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ 535 مریض زیر علاج ہیں۔ خیبر پختونخوا میں 195، بلوچستان 152، اسلام آباد 51 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 کنفرم مریض ہیں۔ گلگت بلتستان میں کورونا کے مزید 6 کیسزرپورٹ ہوئے جس کے بعد مریضوں کی تعداد 142 ہو گئی ہے،

پنجاب میں کورونا وائرس سے مزید 4 مریض جاں بحق ہو ئے جس سے پنجاب میں ہلاکتوں کی کل تعداد 9 ہو گئی.راولپنڈی میں 55 سالہ کوثر پروین اور 70 سالہ عبدالعزیز جاں بحق ہوئے۔لاہور میو ہسپتال میں 42 سالہ محمد اکبر جان کی بازی ہار گیا۔ کوثر پروین سعودی عرب سے واپس آئی تھی،

برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

شہر قائد کراچی میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے، وزارت صحت سندھ کے مطابق دونوں افراد کی عمریں 52 اور 66 سال کی تھیں، دونوں افراد کرونا کے مریض تھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے. جاں بحق ہونے والے افراد میں 3 روز قبل کرونا کی تصدیق ہوئی تھی ,کرونا وائرس سے پنجاب میں 9، سندھ میں 6، خیبر پختونخواہ میں 5، گلگت بلتستان میں 2 اور بلوچستان میں ایک ہلاکت ہو چکی ہے،

Comments are closed.