کرونا کا خطرہ مزید منڈلانے لگا،کرونا کے مشتبہ کیسز کی تعداد کتنی، ظفر مرزا نے بتائے اعدادو شمار
کرونا کا خطرہ مزید منڈلانے لگا،کرونا کے مشتبہ کیسز کی تعداد کتنی، ظفر مرزا نے بتائے اعدادو شمار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ صوبائی حکومتیں کرونا سے روکنے کے لئے اقدامات کر رہی ہیں، سخت اقدامات کے بعد امید ہے جلد وبا پر قابو پا لیں گے
ظفر مرزا کا مزید کہنا تھا کہ کورونا سے بچاوَ کے لیے گھروں پر رہنے سے ہی بچا جاسکتاہے،ہم نے دفاتر میں عملہ کم کردیا،وزارت صحت طبی سہولیات سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیتی ہے،کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے طبی عملے کو بنیادی تربیت دی جائے گی، ایک ماہ میں 5 ہزار کے قریب عملے کو تربیت دیں گے، تمام ہیلتھ پروفیشنل کو نہ صرف محفوظ رکھیں گے کٹس دے کر بلکہ ٹریننگ بھی دیں گے
قومی سظح پر رضاکارانہ پروگرام بھی ترتیب دے رہے ہیں، 195 ممالک میں کرونا کے 3 لاکھ 82 ہزار کنفرم مریض ہیں، اسوقت پاکستان میں کنفرم کیسز 892 ہیں، 24 گھنٹوں میں 89 کیسز کا اضافہ ہوا ہے، مشتبہ کیسز 7736 ہیں جن کے ٹیسٹ ہو چکے ہین یا ہونے ہیں، اور ٹیسٹ کی رپورٹس کا انتظار ہے
ڈاکتر ظفر مرزا کا مزید کہنا تھا کہ کنفرم کیسز کا تجزیہ کیا ہے، 892 مین سے 63 فیصد مرد اور 37 فیصد خواتین ہیں، کنفرم کیسز میں سے 78 فیصد کی ٹریول ہسٹری میں ایران شامل ہے، ابھی تک پاکستان میں 6 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، 5 مریضوں کی حالت سیریس ہے،صوبوں میں قرنطائن قائم ہیں جن میں 4788 لوگ ہیں ان کے ٹیسٹ ہو رہے ہیں جن میں سے 24 فیصد میں ٹیسٹ پازیٹو آ رہا ہے. وزیراعظم عمران خان آج عوام کو معاشی تحفظ دینے کے حوالہ سے بڑا اعلان کرنے والے ہیں.
کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم
پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ
بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟
کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟
ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان
برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی
بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ
بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب
میو ہسپتال لاہور میں کرونا وائرس کا مریض دم توڑ گیا ہے
پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے تصدیق کی ہے کہ افراسیاب نامی شخص کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی آج ہلاک ہو گیا ہے، جس کے بعد کرونا کے مریضوں کی ہلاکتیں 7 ہو گئیں، پنجاب میں پہلی ہلاکت ہے ،مریض کی عمر 57 برس تھی.
ہلاک ہونے والے شخص کی لاش ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائے گی ، کرونا وائرس سے ایک مریض کراچی، ایک بلوچستان، ایک گلگت اور 3 خیبر پختونخواہ مین ہلاک ہو چکے ہیں،
محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 265 ہوگئی لاہور میں مزید 8 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے یوں لاہور میں مریضوں کی تعداد 59 ہوگئی .گجرات میں کورونا وائرس کے مزید 7 مریضوں کی تصدیق ہو گی ، یوں گجرات میں مریضوں کی تعداد 12 ہوگئی