کرونا وائرس، پنجاب میں لاک ڈاؤن کا آغاز، سندھ میں دوسرا روز

0
51

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن ہو گا، جو 6 اپریل تک جاری رہے گا،

پنجاب کے تمام شہروں میں بازار، شاپنگ مال، ریسٹورنٹس نجی و سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ صوبے میں لاک ڈاؤن کا آغاز صبح 9 بجے ہوا جس کے دوران اندرون شہر اور ایک سے دوسرے شہر میں نقل و حمل ممنوع ہے۔ سماجی، مذہبی اور دیگر اجتماعات پر بھی پابندی ہو گی، شہر کی چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند ہیں۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہے، میٹرو سروس بھی تاحکم ثانی بند ہے، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہے۔ لاک ڈاؤن 7 اپریل صبح 9 بجے تک جاری رہے گا۔ میڈیکل سٹور، فار ما فیکٹریاں، کریانہ سٹور کھلے رہیں گی، دودھ، دہی، فروٹ اور سبزی کی دکانوں سے بھی لوگ خریداری کرسکیں گے۔

لاک ڈاؤن کے دوران سیکیورٹی اداروں، محکمہ صحت کے ملازمین اور صحافیوں کو استثنیٰ دیا گیا، سیکیورٹی ایجنسیز بھی پابندی سے مستثنٰی ہوں گی۔ گھر میں سے ایک شخص ضروری اشیا کی خریداری کیلئے گھر سے باہر آسکیں گے، صرف 2 افراد ضروری ادویات اور گراسری خریدنے کیلئے گھر سے باہر آسکیں گے۔ ایمرجنسی میں مریض کیساتھ 2 تیمارداروں ہسپتال جانے کی اجازت ہوگی، مذہبی رسومات نماز جنازہ یا تدفین کیلئے گھر سے باہر آ سکیں گے۔ نماز جنازہ کے لئے ایس ایچ او کو پیشگی بتانا ہو گا.

فلاحی ادارے جیسے ایدھی، سیلانی اور مفت دستر خوان بند نہیں کیے جائیں گے، معذور فرد کی مدد کیلئے 2 افراد بمعہ ایک ڈرائیور باہر آسکیں گے۔ صوبے میں لاک ڈاؤن کے دوران ملک میں تمام بینکوں کی شاخیں کھلی رہیں گی، تاہم اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے، تمام بینک صبح 10 بجے کام کا آغاز کریں گے اور شام ساڑھے چار بجے بند ہوں گے،

دوسری جانب کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کا آج دوسرا روز ہے، تمام شہروں میں بازار اور مارکیٹیں بند ہیں، نقل و حمل پر پابند ی ہے۔ بلوچستان میں بھی آج سے 7 اپریل تک مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔ محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں ہر قسم کی غیر ضروری نقل و حمل اور گھر سے نکلنے پر پابندی ہوگی، موؕٹر سائیکل کی ڈبل سوری پر بھی پابندی لگانے پر غور کیا جائے گا۔

خیبرپختونخوا میں بھی آج بازار، مارکیٹیں اور پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے، حکام نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کی ہے۔

چاروں صوبوں میں لاک ڈاؤن کے بعد اب ملک بھر میں فوج تعینات کر دی گئی۔ وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے سول انتظامیہ کی جانب سے درخواست موصول ہوئی تھی جس کے بعد سول انتظامیہ کی مدد کے لیے پاک فوج کے دستے تعینات کیے گئے ہیں۔ پاک فوج کے دستے اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبر پختو نخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے سول انتظامیہ کی مدد کریں گے۔

برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب؟

کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

قبل ازیں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کی زیر صدارت آج وزیر اعلی آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا- جنرل آفیسر کمانڈنگ 10 ڈویژن میجر جنرل محمد انیق الرحمن ملک،جنرل آفیسر کمانڈنگ 11 ڈویژن میجر جنرل محمد یوسف،ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل محمد عامر مجید،چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب ، سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی-اجلاس میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا-

اجلاس میں متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کیلئے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا-اجلاس میں عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لئے تمام ترممکنہ اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا -اجلاس کے شرکاء نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے پر اتفاق کیا-

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومتی اقدامات پر 100 فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے مشترکہ طور پر اقدامات کئے جائیں گے-کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے پنجاب حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے -یہ ہم سب کا مشترکہ مسئلہ ہے جس کیلئے اجتماعی کاوشوں کو موثر انداز میں بروئے کار لانا ہو گا-

وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت نے آرٹیکل 245 کے تحت فوج سے مدد طلب کی ہے – پاک فوج نے ہمیشہ مشکل وقت میں قوم کا بھرپور ساتھ دیا ہے -عسکری اور سیاسی قیادت عوام کے تعاون سے کورونا چیلنج سے بطریق احسن نمٹے گی-وزیر اعلی نے کہا کہ پنجاب حکومت کے تمام تر وسائل کورونا کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے حاضر ہیں –

واضح رہے کہ چین سے پھیلنے والے خطرناک ترین کورنا وائرس سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، وبا سے ہلاکتیں مسلسل بڑھتی جارہی ہیں، 190 ممالک و خودمختار علاقوں میں پھیلنے والے کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 16 ہزار 100 ہوگئی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کےمریضوں کی تعداد3 لاکھ 66ہزار948ہو گئی ہے جب کہ کورونا سےصحتیاب ہونےوالوں کی تعداد ایک لاکھ، 1ہزار65 ہے، پاکستان میں کرونا وائرس سے 6 ہلاکتیں ہو چکی ہیں

Leave a reply