کرونا وائرس، شہباز شریف کی خواہش پر سپیکر قومی اسمبلی نے کونسا قدم اٹھا لیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کورونا وائرس پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے، اجلاس 6 اپریل کو دو پہر 12 بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہو گا۔

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر 25 رکنی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔اجلاس میں وزیر اعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ اور مشیر تجارت و صنعت عبدالرزاق داود کورونا وائرس کی وجہ سے ملکی معیشت اور تجارت پر پڑنے والے اثرات اور معیشت کی بحالی کے پلان پر پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔

اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین جنرل محمد افضل کمیٹی کو کورونا وائرس کی وبا کی موجودہ صورتحال اور ریلیف کے سلسلے میں کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دیں گے۔اجلاس میں کمیٹی کے ممبران ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بھی شریک ہوں گے۔

بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

واضح رہے کہ کمیٹی کورونا وائرس سے متعلق معاملات کا جائرہ، مانیٹرنگ اور نگرانی کے لیے قائم کی گئی ہے۔ پارلیمانی کمیٹی کورونا وائرس سے ملکی معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات کا بھی جائرہ بھی کمیٹی کے دائرہ اختیار میں شامل ہے جبکہ پارلیمانی کمیٹی میں قومی اسمبلی سے 12اور سینٹ سے 13 پارلیمانی لیڈرز شامل ہیں.

پارلیمانی کرونا کمیٹی کے پہلے اور گزشتہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان بھی شریک ہوئے تھے اور اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤن سے کہا تھا کہ وہ تجاویز دیں لیکن وزیراعظم کے خطاب کے بعد شہباز شریف اور بلاول زرداری نے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا تھا اور کہا تھا کہ وزیراعظم ہماری تجاویز سنے بغیر چلے گئے. اب پھر شہباز شریف پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا بار بار مطالبہ کر رہے تھے.

Shares: