کرونا وائرس، ٹرمپ کی بتائی گئی دوا سے ہوئی ایک امریکی کی موت

0
51

کرونا وائرس، ٹرمپ کی بتائی گئی دوا سے ہوئی ایک امریکی کی موت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کی کرونا وائرس کے لئے بتائی گئی دوائی سے جہاں ایک مریض کے صحتیاب ہونے کی خبر آئی تھی وہیں خبر آئی ہے کہ اسی دوائی کے استعمال سے ایک مریض کی موت ہو گئی ہے

خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کرونا وائرس کے علاج کے لئے بتائی گئی دوائی استعمال کرنے پر امریکی شہری جان کی بازی ہار گیا، ایک امریکی نے ٹرمپ کی تجویز کے بعد گھر میں کلوروکوئن ملا کیمیکل استعمال کیا جس سے اس کی موت ہو گئی اوراس کی بیوی کو تشویشن ناک حالت میں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 60 سالہ میاں بیوی نے امریکی صدر کی تجویز کردہ دوا استعمال کر کے اپنی زندگی خطرے مٰں ڈال لی، ڈونلڈ ٹرمپ نے چند روز قبل اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے ملیریا کی دوا کلوروکوئن کے بارے میں کہا تھا کہ یہ کرونا وائرس کے علاج میں مؤثر ثابت ہو رہی ہے

امریکی ریاست ایریزونا کے محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ مذکورہ میاں بیوی نے کلوروکوئن فاسفیٹ کھا لیا تھا جو گھروں میں عام طور پر ایکوریم کلینر کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، کیمیکل استعمال کرنے کے آدھے گھنٹے کے بعد انھیں اسپتال پہنچایا گیا، تاہم مرد کو نہیں بچایا جا سکا جب کہ خاتون کی حالت نازک ہے۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس دنیا بھر کے 192 ممالک میں پھیل چکا ہے، کرونا سے اموات اور مریضوں میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے ابھی تک کرونا وائرس کا علاج دریافت نہیں ہو سکا، سائنسدان ویکسین بنانے کی سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں تا ہم کسی کوابھی تک کامیابی نہیں ملی ایسے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امریکی اخبار نیو یارک پوسٹ کی ایک خبر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے لئے ایک اچھی دوا ، جس کا نتیجہ آ چکا ہے اس کا کل نیویارک اور دوسرے علاقوں میں استعمال شروع کر دیا جائے گا.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر پر جو خبر شیئر کی اس میں امریکی اخبار نیو یارک پوسٹ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا ایک مریض جو انتہائی تشویشناک حالت میں تھا ، وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بتائی ہوئی دوائی استعمال کرنے سے ٹھیک ہوگیا ہے

برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

کرونا وائرس دنیا کے 195 ممالک میں پھیل چکا ہے، متعدد ممالک نے کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کر دیا ہے،چین میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار277 ہو گئی۔ 81 ہزار ا171 افراد زیر علاج ہیں۔ اٹلی میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 77 ہو گئی جبکہ متاثرین کی تعداد 63 ہزار 927 ہے۔

چین اور اٹلی کے بعد کرونا کے متاثرین میں امریکا تیسرے نمبر پر آ گیا۔ امریکا میں کرونا سے ہلاک افراد کی تعداد 582 ہو گئی جبکہ متاثرین کی تعداد 46 ہزار 145 ہو چکی ہے۔ اسپین میں کرونا سے 23 سو گیارہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ایران میں کرونا نے 1812 افراد کی جان لے لی۔

Leave a reply