کرپٹ لوگوں کو این آر او…وزیراعظم کا میانوالی میں بڑا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میانوالی کے کارکنوں کا خاص طور پرمشکورہوں ،
وزیراعظم عمران خان نے میانوالی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج میں وزیراعظم ہوں تو میانوالی کے کارکنوں کی وجہ سے ہوں،حکومت کے 5سال پورے ہونے کے بعد میانوالی کی ترقی نظر آئے گی،جب میرے ساتھ کوئی نہیں تھا تو میانوالی کے کارکنو ں نے ساتھ دیا،پاکستان کے قبائلی علاقے پیچھے رہ گئے قبائلی علاقوں کے لیے ماضی میں کچھ نہیں کیا گیا ،پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے کام کریں گے میانوالی میں نمل یونیورسٹی اقتدار کےبعد نہیں پہلے سے بن رہی ہے،نمل یونیورسٹی کی تعمیر کے لیے میں نے پیسے اکھٹے کیے ،میانوالی کے لوگوں کی خدمت کرکے احسان کا بدلہ چکاؤں گا،میانوالی میں 5 سال کے دوران ریکارڈ ترقی ہوگی ،
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ کورونا سے دنیا بھر کے ممالک کا متاثر ہونا ہے،اللہ کا شکر ہے پاکستان اب بھی سستا ملک ہے دنیا میں فوڈ سپلائی چین کورونا سے متاثر ہوئی اور مہنگائی ہوگئی مہنگائی کی وجہ سے بنیادی اشیا خورونوش کی قیمتیں بڑھ گئیں 20 لاکھ کمزور خاندانوں کے لیے بلاسود قرضے دے رہے ہیں،اپنا گھر بنانے کےلیے 27 لاکھ روپے بلاسود قرض فرا ہم کیا جائے گا،ہر خاندان کے پاس صحت کارڈ ہوگا جو10 لاکھ روپے تک علاج کی سہولت دے گا،پہلی بار بڑی رقم نوجوانوں کی تعلیم اوراسکالرشپس پر خرچ ہورہی ہے حکومت 62 لاکھ لوگوں کو اسکالرشپس دے گی .
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے وعدہ کیا تھا ،پاکستان کبھی کسی غلامی نہیں کرے گا،ہم آزاد ہوکر بھی آزاد فیصلے نہیں کرسکتے تھے پاکستان میں مختلف نظریات کے حامل تمام لوگوں سے بات کرنے کوتیارہیں ،بلوچستان کے ناراض لوگوں سے بھی بات کرنے کے لیے تیار ہیں کرپشن میں ملوث اورعوام کا پیسہ باہرلے جانے والوں سے ہرگز بات نہیں ہوگی،کرپٹ لوگوں کو این آراو ملے گی نہ ہی ان سے بات ہوگی جب چوری کو گناہ نہیں سمجھا جائے گاوہ معاشرہ ترقی نہیں کرسکے گا،رسول ﷺ نے فرمایا تھا میری بیٹی بھی چوری کرے گی تو سزا ملے گی جوقوم بڑے ڈاکوؤں سے ڈیل کرتی ہے وہ تباہ ہوجاتی ہے،میری حکومت ملک کا پیسہ چوری کرنے والوں کواین آراونہیں دے گی ،مشکل وقت ہر قوم کی زندگی میں آتا ہے لیکن وہ بہتر اندازسے نمٹتے ہیں ،سولر ٹیوبویلز کوعام کرنے کے لیے اقدامات کریں گے مہنگی بجلی کے معاہدے ہماری حکومت میں آنے سے پہلے ہوئے تھے،وعدہ ہے پاکستان وہ ملک بنے گا جو کسی کے سامنے نہیں جھکے گا، کرپٹ لوگوں کواین آراوملے گا نہ ہی ان سے بات ہوگی.
ہمارے سامنے ماسٹر نہ بنیں، کسی کے لاڈلے ہونگے،ہمارے نہیں،چیف جسٹس کے ریمارکس
سپریم کورٹ نے دیا شہر قائد میں پارک کی زمین پر بنائے گئے فلیٹ گرانے کا حکم
ماضی میں توجہ نہیں ملی،اب ہم یہ کام کریں گے، زرتاج گل کا حیرت انگیز دعویٰ
عمران خان مایوس کریں گے یا نہیں؟ زرتاج گل نے کیا حیرت انگیز دعویٰ
نہر کنارے درخت کاٹ کر ان کے ساتھ دہشت گردی کی گئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
ملزم نے دو شادیاں کر رکھی ہیں،وکیل کے بیان پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کیا ریمارکس دیئے؟
سرکلرریلوے کی بحالی ،چیف جسٹس نے کی سماعت،سندھ حکومت نے دیا جواب
اتنے بے بس ہیں تو میئر بننے کی کیا ضرورت تھی، جائیں اور یہ کام کریں، عدالت کا میئر کراچی کو بڑا حکم
اربوں کی ریلوے کی زمین کروڑوں میں دینے پر چیف جسٹس نے کیا جواب طلب
عمارت میں ہسپتال کیسے بند ہو گیا؟ کیسے معاملات ہمارے سامنے آ رہے ہیں؟ چیف جسٹس کے ریمارکس