ڈی جی خان قرنطینہ سے کتنے لوگوں کو کل گھر بھجوا دیا جائیگا؟ بزدار سرکار نے بتا دیا

0
53

ڈی جی خان قرنطینہ سے کتنے لوگوں کو کل گھر بھجوا دیا جائیگا؟ بزدار سرکار نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا لاشاہ کاکو کیمپس کا دورہ کیا،کالاشاہ کاکو کیمپس میں 1200بیڈز کی سہولت موجود ہے،

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ڈی جی خان قرنطینہ سنٹر کے 600لوگوں کو کل گھر بھجوادیا جائے گا،جیلوں کی صور تحال کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے، اسکریننگ کی جارہی ہے،پنجاب میں خوراک کے اضافی ذخائر موجود ہیں،ڈاکٹرز اورطبی عملے کو خصوصی رسک الاوَنس دیں گے،متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہیں کہ فوڈ سپلائی متاثر نہ ہو،

وزیراعلیٰ پنجاب کو کورونا کے مریضوں کیلئے دستیاب سہولتوں پر بریفنگ دی گئی۔ جس میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے قرنطینہ مراکز کے قریب انسنریٹر لگانے کی ہدایت کی، انسنریٹر میں قرنطینہ میں متعین ڈاکٹروں اور طبی عملے کا لباس تلف کیا جائے گا، میڈیکل سٹاف کا گاگلز، بوٹ، گلوز، فیس ماسک، کیپ اور حفاظتی لباس ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد ییلو روم میں جمع ہوگا، ییلو روم میں وزن کر کے سیل شدہ حفاظتی کٹ ییلو وین میں پہنچا دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ییلو وین سے انسنریٹر میں 1200 ڈگری سینٹی گریڈ پر مواد کو تلف کیا جائے گا، قرنطینہ سے ویسٹ کو تلف کرنے کے عمل کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی جائے گی۔ اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کورونا مریضوں کا علاج کرنے والے عملے کا استعمال شدہ لباس تلف کرنے کیلئے ایس او پی پر عمل کیا جائے، لباس اور دیگر مواد کی غیر محتاط نقل و حمل کی کوتاہی ہرگز نہ کی جائے، انفیکشن کنٹرول پروگرام پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے

قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبہ بھر میں کرونا وائرس سے بچاؤ کو یقینی بنانے کے لیے کابینہ کمیٹی قائم کر دی ہے، کابینہ کمیٹی کورونا سے بچاؤ کے لیے وفاقی و بین الاقوامی اداروں اور پارٹنر اداروں کے ساتھ کوآرڈینیشن رکھے گی۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کمیٹی کے سربراہ جبکہ پنجاب کی صوبائی وزیر صحت وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نائب سربراہ ہوں گی،صوبائی وزیرخزانہ، وزیر صنعت و تجارت، چیف سیکریٹری کمیٹی کا حصہ ہوں گے جب کہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پنجاب بھی کمیٹی میں شامل ہیں

کمیٹی کورونا کی تشخیص، آئسولیشن اور علاج کو یقینی بنانے کے لیے ہسپتالوں اور محکمہ صحت کی موثر نگرانی کرے گی۔ کمیٹی کا کام اسپتالوں کو مطلوبہ ٹیسٹنگ کٹس، ادویات، آلات اور دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا اور طبی عملے کی تربیت اور مطلوبہ جگہوں پر دستیابی یقینی بنانا ہے۔ صوبائی وزیر قانون کی سربراہی میں قائم کمیٹی کورونا سے بچاؤ کے لیے وسیع پیمانے پر آگاہی مہم کی نگرانی کرے گی جبکہ غذائی اشیاء کی بلاتعطل اور کنٹرول ریٹ پر فراہمی یقینی بنانے کی ذمہ دار بھی اسی کی ہو گی۔

کمیٹی حکومتی اعلانات کے مطابق شہریوں کے سماجی فاصلے اور محدود نقل و حمل کو یقینی بنائے گی اور روزانہ کی بنیاد پر جائزہ اجلاس کر کے رپورٹ وزیر اعلی کو بھجوائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے 8 ہلاکتیں ہو چکی ہیں ،پنجاب میں آج پھر ایک ہلاکت ہوئی ہے، ایک کل لاہور میں ہوئی تھی، کے پی میں 3 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، بلوچستان، سندھ، گلگت بلتستان میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے

مہلک وائرس سے اب تک 20 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جن میں سے 14 کا تعلق سندھ، 4 کا گلگت بلتستان اور 2 کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے تمام صوبوں میں لاک ڈاؤن نافذ ہے، سندھ میں لاک ڈاؤن کا آج تیسرا روز ہے، پنجاب میں دوسرا روز ہے، تمام مارکیٹیش، پبلک ٹرانسپورٹ، ریلوے سروس معطل ہے,

صوبے میں لاک ڈاؤن کا آغاز گزشتہ روز صبح 9 بجے ہوا جس کے دوران اندرون شہر اور ایک سے دوسرے شہر میں نقل و حمل ممنوع ہے۔ سماجی، مذہبی اور دیگر اجتماعات پر بھی پابندی ہو گی، شہر کی چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند ہیں۔

برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

لاک ڈاؤن کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہے، میٹرو سروس بھی تاحکم ثانی بند ہے، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہے۔ لاک ڈاؤن 7 اپریل صبح 9 بجے تک جاری رہے گا۔ میڈیکل سٹور، فار ما فیکٹریاں، کریانہ سٹور کھلے رہیں گی، دودھ، دہی، فروٹ اور سبزی کی دکانوں سے بھی لوگ خریداری کرسکیں گے

Leave a reply