الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 ،صدر مملکت نے دستخط کر دیئے

sadar asif

الیکشن ترمیمی بل 2024 ،صدر مملکت نے دستخط کر دیئے

صدر مملکت نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پر قومی اسمبلی اور سینیٹ سےمنظور ہونےکے بعد دستخط کئے ہیں، دستخط کرنےکے بعد الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 گزٹ نوٹیفکیشن کیلئے سینیٹ سیکرٹریٹ بھجوادیا گیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کا گزٹ نوٹیفیکیشن آج ہی جاری کیا جائے گا۔

الیکشن ایکٹ ترمیمی بل گزشتہ روز سینیٹ سے کثرت رائے سےمنظور ہوا تھا اسے قبل قومی اسمبلی نے بھی الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کو منظور کیا تھا.

گزشتہ روز تحریک انصاف نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیاتھا،بیرسٹر گوہر علی خان نے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی،سپریم کورٹ سے الیکشن ترمیم ایکٹ کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے،سلمان اکرم راجہ کی وساطت سےآرٹیکل 184/3 کی درخواست سپریم کورٹ کیں دائر کردی گئی،تحریک انصاف درخواست میں وفاق اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے،تحریک انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 میں کی گئی دوسری ترمیم کو آئین کے متصادم ہے،درخواست پر فیصلہ ہونے تک الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے سے روکا جائے،سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو الاٹ کرنے کی ہدایت کی جائے،

اپوزیشن نے اس بل کو غیر جمہوری اور انتخابی عمل میں مداخلت قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ بل حکومت کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کی راہ ہموار کرنے کی کوشش ہے اور وہ اس کے خلاف بھرپور احتجاج جاری رکھیں گے۔بل کی منظوری کے بعد سیاسی حلقوں میں تناؤ بڑھ گیا ہے اور دونوں جانب سے بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔ اپوزیشن نے اس بل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا عندیہ دیا ہے جبکہ حکومتی ارکان نے اسے انتخابی اصلاحات کے لیے اہم قدم قرار دیا ہے۔

انتخابات ایکٹ 2017 میں ترمیم کے بل” انتخابات دوسری ترمیم بل”کے نکات سامنے آ گئے ہیں، بل کے مطابق کامیاب آزاد امیدوار کی جانب سے سیاسی جماعت میں شمولیت کی رضامندی ناقابل تنسیخ ہوگی،اگر کوئی جماعت مجوزہ مدت کے اندر مخصوص نشستوں کے لئے فہرست جمع کرانے میں ناکام رہتی ہے تو وہ نشستوں کی کوٹے کے لئے اہل نہیں ہوگی،

میری ویڈیو وائرل ہو گئی،دل کرتا ہے عدالت کے باہر خود کشی کر لوں،آمنہ عروج

خلیل الرحمان قمر پر تشدد کرنیوالے ریکارڈ یافتہ ملزم نکلے

خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو لیک ہو گئیں

خلیل الرحمان قمر کیس،مرکزی ملزم حسن شاہ گرفتار

خلیل الرحمان قمر کے اغوا کی کہانی،مکمل حقائق،ڈرامہ نگاری سے ڈرامائی بیان

خلیل الرحمان قمر کے اغوا کے پیچھے کون؟

خلیل الرحمان قمر پر تشدد میں ملوث خاتون سمیت 12 ملزمان گرفتار

خلیل الرحمان قمر کی برابری کی خواہش آمنہ نے پوری کر دی

خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو،تصاویر بھی خاتون کے پاس موجود ہیں،دعویٰ

خلیل الرحمان قمر سے فون پر چیٹ،تصاویر کا تبادلہ،پھر اس نے ملنے کا کہا،ملزمہ کا بیان

خواتین آدھے کپڑے پہن کر مردوں‌کو ہراساں کررہی ہیں خلیل الرحمان قمر

سونیا کی جرائت کیسے ہوئی وہ کہے کہ اس نے میرے پاس تم ہو رد کیا خلیل الرحمان قمر

اچھی بیوی کون ہوتی ہے خلیل الرحمان قمر نے بتا دیا

خلیل الرحمان قمر نے پہلا لو لیٹر کس کو اور کس عمر میں لکھا

خلیل الرحمان قمر کو اپنے حسن کی اداؤں سے لوٹنے والی آمنہ کی تصاویر

خلیل الرحمان قمر اور آمنہ کی نازیبا ویڈیوز؟ ڈاکٹر عمر عادل کی نس بندی ہونی چاہئے

ہمارے پاس ویڈیوز،خلیل الرحمان قمر آمنہ سے فزیکل ہونا چاہتا تھا،حسن شاہ کا دعوٰی

Comments are closed.