گو نیازی گو، شوکت ترین قوم کا غدار، قومی اسمبلی میں نعرے

گو نیازی گو، شوکت ترین قوم کا غدار، قومی اسمبلی میں نعرے
قومی اسمبلی کا اجلاس ا سپیکراسدقیصر کی زیر صدارت شروع ہو گیا ہے

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے فنانس بل پیش کیا، مالیاتی ضمنی بل 2021 ایوان میں پیش کر دیا گیا، سٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ ترمیمی بل 2021 بھی پیش کر دیا گیا، بل پیش کرنے کی تحریک کے حق میں 145 اور مخالفت میں 3ووٹ آئے قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنماء پلے کارڈ اٹھائے پارلیمنٹ کے ایوان میں داخل ہوئے اورشوکت ترین کی جانب سے فنانس بل پیش کرنے کے موقع پر احتجاج کرتے رہے ،اپوزیشن نے گونیازی گو کے نعرے لگائے، اپوزیشن نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے،قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کو اپوزیشن اراکین نے گھیر لیا اور قوم کا غدار کہا

اس دوران قومی اسمبلی کا ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا، پی پی رہنما شازیہ مری کو دھکے دیئے گئے،قومی اسمبلی اجلاس میں شگفتہ جمانی اور حکومتی رکن غزالہ سیفی میں ہاتھا پائی ہوئی، شگفتہ جمانی اور غزالہ سیفی میں ہاتھا پائی سپیکر ڈائس کے سامنے وزرا کی چییئرز کے سامنے ہوئی

ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ وہ آرڈیننس پیش کیے جارہے ہیں جن کی مدت ختم ہوچکی تھی، اسٹیٹ بینک کا کنٹرول آئی ایم ایف کو دیا جارہا ہے،ملکی معاشی خودمختاری کا سودا کیا جارہا ہے،3سال لوٹ مار نہ کی جاتی تو آج منی بجٹ نہ پیش کرنا پڑتا،میری آواز نہ بند کی جائے، پاکستان کی خودمختاری پر سرنڈر نہ کریں،ہمیں معاشی طور پر غلام بنایا جارہا ہے،میں پاکستان کے 22 کروڑ عوام کی نمائندگی کر رہا ہوں،جو ملک معاشی طور پر غلام ہو جائے وہ کالونی بن جاتا ہے، یہاں پتہ نہیں کون سی حکومت آگئی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ایکسپائر آرڈیننس کو ری نیو نہیں کیا جا سکتا، اسٹیٹ بینک کو قرضوں کیلئے آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیا،آپ نعرے لگاتے تھے کہ ہم دودھ کی ندیاں بہا دیں گے، خیبر پختونخوا کے حلقے گواہی دیتے ہیں کہ پی ٹی آئی نے 3سال میں صرف ظلم کیا ہے، اتنی مہنگائی میں تنخواہ دار طبقہ کیسے اپنے بچوں کا پیٹ پالے،

اسد عمر نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کچھ ہفتوں سے اپوزیشن نے طوفان کھڑا کیا ہوا تھا انہیں ووٹ ڈالنے کیلئے صرف 3 ممبر کھڑے ہوئے، اپوزیشن اپنے بندوں کو کرسی پر نہیں کھڑا کرسکتی حکومت کیا گرائے گی،مودی کو اپنے گھر بلوانے والے ہمیں درس دیتے ہیں کورونا کے بعد ایک صاحب سی وی اپ ڈیٹ کر کے بھاگے ہوئے آئے،یہ خود ہی اپنی تعریفیں کرتے ہیں، ہماری تو عالمی فورم تعریف کرتے ہیں ایکسپائرڈ لیڈروں کی تقریر سننا ہم پر لازم نہیں ہے، پچھلے سروے میں 86 فیصد عوام نے کہا وفاقی حکومت نے اچھا کام کیا خیبر پختونخوا میں ہماری 15اور تین جماعتوں کی 9سیٹیں ہیں،

اسدعمر نے خواجہ آصف کیلئے خواجہ آصف کا ہی جملہ دہرا دیا اور کپا کہ سرنڈر سے متعلق خواجہ آصف کی تقریر پر کہوں گا کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیا ہوتی ہے

پی پی رہنما راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ جس طریقے سے ترامیم کی جا رہی ہیں اس سے پارلیمنٹ کا تقدس پامال ہو رہا ہے،آئین کے تحت چلیں تو دو تہائی اکثریت درکار ہو گی،آج پارلیمنٹ پر داغ لگایا گیا،قانون سازی 22 کروڑ عوام کیلئے کی جا رہی ہے،خواجہ آصف کے بیان پر کیا جواب دیا گیا، کبھی بھی نہیں چاہتا کہ ہاوس کا ماحول خراب ہو،حکومت کا طریقہ کار ناقابل برداشت ہے،بتایا جائے ملک میں مہنگائی ہے یا نہیں؟ مہنگائی کنٹرول کرنے کا کہیں تو جواب آتا ہے آپ کی وجہ سے ہے،حکومت ہر محاذ پر فیل ہوئی یہ لوگ پاکستان کے عوام کے ساتھ مذاق کر رہے ہیں، اپوزیشن کو اسپیکر کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے پر مجبور کیا جاتا ہے، یہ سوئے رہتے ہیں، انہیں نہیں پتہ تھا کہ آرڈیننس ایکسپائر ہو گیا،یہ اسپیکر کی کرسی کو استعمال کر رہے ہیں،مجبور کر رہے ہیں کہ اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آئے اسپیکر صاحب سے درخواست ہے کہ نیوٹرل رہیں، جے یو آئی رہنما مولانا اسعد محمود نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے خارجہ اور معاشی پالیسی کو تباہ کیا،

فنانس ترمیمی بل کی کاپی سامنے آئی ہے، زیروریٹڈ انڈسٹری کی 6 آئٹمزپرجی ایس ٹی چھوٹ واپس لینے کی تجویزدی گئی ہے،امپورٹڈدودھ، سائیکلوں پردی گئی ٹیکس چھوٹ واپس لینےکی تجویز دی گئی ہے زیروریٹڈ آئٹمزپرٹیکس چھوٹ ختم ہونے سے ساڑھے 9ارب روپے کا بوجھ پڑے گا،59 امپورٹڈ فوڈآ ئٹمزپردی گئی جی ایس ٹی چھوٹ بھی ختم کرنےکی تجویزدی گئی ہے امپورٹڈ فوڈ آئٹمزپرٹیکس چھوٹ ختم ہونےسے 215ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا بیکری آئٹمز،برانڈڈ فوڈآئٹمزپربھی جی ایس ٹی چھوٹ واپس لینےکی تجویزدی گئی ہے پاورسیکٹرکیلئےامپورٹڈمشینری پردی گئی چھوٹ واپس لینے کی تجویز دی گئی ہے، امپورٹڈموبائل فونزپر 17 فیصد اضافی ٹیکس لگانے کی تجویزدی گئی ہے ،گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایڈوانس ٹیکس میں 100 فیصداضافے کی تجویزدی گئی ہے ،غیرملکی ٹی وی سیریلز اورڈرامہ پرایڈوانس ٹیکس عائدکرنےکی تجویز دی گئی ہے 1000سی سی سے زائدگاڑیوں پرفیڈرل ایکسائزڈیوٹی بڑھانے کی تجویزدی گئی ہے

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ختم ہو گیا ہے ،اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ ابھی بل سےمتعلق تفصیلات ایوان کو بتا دیں گے،خیبرپختونخوا میں ہونےوالے بلدیاتی انتخابات پر مطمئن نہیں ،حکومت مہنگائی کو کنڑول کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے،حکومت مزید اقدامات بھی اٹھائے گی

وزیراعظم کی زیرصدارت پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا . پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ارکان کو منی بجٹ کے خدوخال پر بریفنگ دی گئی پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ارکان کو ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی

نجی ٹی وی کے مطابق حکومتی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندورنی کہانی سامنے آئی ہے ، حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے منی بجٹ پر تحفظات کا اظہار کر دیا، ایم کیو ایم اراکین کا کہنا تھا کہ ہمارے تحفظات کو دور نہیں کیا گیا،منی بجٹ سے مہنگائی کا طوفان آئے گا،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حکومتی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فنانس بل کے حوالے سے ممبران کو آگاہ کیا گیا،ممبران کا حق ہے کہ پیش کیے جانے والے بل سے متعلق آگاہ کیا جائےفنانس بل سے متعلق وزیر خزانہ نے ممبران کے سوالات کے جوابات دیئے، اسٹیٹ بینک ایکٹ میں ترامیم سے متعلق پائے جانے والے شکوک و شبہات کو دور کیا گیا،کابینہ خصوصی اجلاس میں فنانس بل پر تبادلہ خیال ہوا

تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اراکین اجلاس کے لئے پہنچے تو اراکین کے موبائل فونز باہر رکھوا لیے گئے خواتین ارکان کے بیگز بھی باہر رکھوا دیئے گئے

وزیراعظم عمران خان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسمبلی میں شہبازشریف کی تقریر نہیں ہوتی جاب ایپلی کیشن ہوتی ہے،ہر تین ماہ بعد کہا جاتا ہے کہ حکومت مشکل میں ہے،حکومت کوئی مشکل میں نہیں،کہا جاتا ہے نواز شریف آج آرہے ہیں کل آرہے ہیں ،نواز شریف جب سعودی عرب گئے تب بھی یہی کہا جاتا تھا،

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت کے ساتھ ہیں 72بلین ڈالر کا مجموعی بجٹ ہے،عام آدمی پر 2 بلین کا بوجھ پڑے گا،

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا ہے ،وفاقی کابینہ نے فنانس ترمیمی بل 2021 کی منظوری دے دی،وزیر خزانہ شوکت ترین نے بل کا مسودہ کابینہ میں پیش کیا،کابینہ منظوری کے بعد منی بجٹ اب قومی اسمبلی میں پیش ہو گا ،وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کابینہ نے فنانس بل کی منظوری دے دی ہے،اب یہ بل قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جائیگا،

حکومت آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے واسطے 360 ارب روپے کا منی بجٹ وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس سے منظوری کے بعد آج قومی اسمبلی میں پیش کرے گی 12 جنوری سے پہلے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد ضروری ہے

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منی بجٹ میں عوام پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا جا رہا،عوام پر بہت تھوڑا بوجھ پڑے گا،

دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کا بھی اجلاس ہوا تا ہم اپوزیشن جماعتوں کےمشترکہ اجلاس سےمرکزی قیادت غائب نظر آئی، اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے شرکت نہیں کی آصف زرداری اور بلاول بھٹو بھی اجلاس میں نہیں آئے اپوزیشن جماعتوں کےاجلاس میں صرف 98 اراکین نے شرکت کی پیپلز پارٹی کے 56 میں سے صرف 30 اراکین آئے ,منی بجٹ کوعوام اور پاکستان کی پیٹھ میں خنجر گھونپنا قراردے کراراکین پارلیمنٹ کا امتحان لینے والے اپوزیشن لیڈرشہبازشریف خود ایوان میں نہیں آئے،بلاول بھی ایوان میں نہیں آئے،

سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن بھڑکیں مار رہی ہے اور گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے،اپوزیشن کہہ رہی ہے یہ بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے،اپوزیشن کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا،پیپلز پارٹی اور ن لیگ 14 دفعہ آئی ایم ایف کے پاس جا چکے ہیں پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے آئی ایم ایف کا 82 فیصد قرضہ لیا

قبل ازیں مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عوام کی جیبیں کاٹنے والے ظالموں کا بھرپورمقابلہ کرینگے ،منی بجٹ سےمہنگائی میں مزیداضافہ ہوگا،اپوزیشن کے نمبر بالکل پورے ہیں،پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کریں گے ،حکومت کے اتحادیوں کوبھی چاہیے کہ منی بجٹ پرآواز اٹھائیں،عمران خان روز جھوٹ بولتے ہیں، مہنگائی پرعوام کو جواب دیں

قبل ازیں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ منی بجٹ سے لگنے والے ٹیکسوں سے کاروبار مزید ختم اور معیشت سکڑ جائے گی عمران خان کا منی بجٹ لانے کی وجہ گزشتہ حکومتوں کو قرار دینا دماغی خلل کا نتیجہ ہے، 350 ارب کے ٹیکسوں سے سیکڑوں اشیا مہنگی ہوں گی، ٹیکس سے جو سیکڑوں اشیامہنگی ہونے جا رہی ہیں اس کا عام مہنگائی پر اثر پڑے گا حکومت کا واحد معاشی مقصد اب صرف عوام سے ٹیکس بٹورنا رہ گیا ہے ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کی تجاویز بھی تشویشناک ہیں یہ بجٹ نہیں لاکھوں افراد کو بےروزگار کرنے کا منصوبہ ہے سیکیورٹی پالیسی پر بغلیں بجانا حکومت کی کوتاہ اندیشی کی مثال ہے،

قبل ازیں پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت 600 ارب روپے کا منی بجٹ بم گرانے جا رہی ہے، پاکستان آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر کیوں چل رہا ہے؟ ایڈجسٹمنٹ اخراجات میں کٹوتیوں اور ٹیکس چھوٹ میں کمی کی وجہ سے بے روزگاری اور افراط زر میں اضافہ ہوگا عوام کو آگے مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، کیا یہ وہ تبدلی ہے جس کا تباہی سرکار نے وعدہ کیا تھا؟ یہ ملک کو مدینہ کی ریاست نہیں، آئی ایم ایف کی کالونی بنا رہے ہیں، پہلے کہتے تھے آئی ایم ایف نہیں جائیں گے پی ٹی آئی حکومت یو ٹرن لے کر آئی ایم ایف چلی گئی، پھر کہتے تھے منی بجٹ نہیں ہوگا، اب منی بجٹ بم گرا رہے ہیں، جس سے مہنگائی کی سونامی آئے گی

نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار

جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

اشتہاری ملزم کی درخواستیں کس قانون کے تحت سن سکتے ہیں،نواز شریف کے وکیل سے دلائل طلب

نواز شریف کی جیل میں طبیعت کیوں خراب ہوئی تھی؟ نئی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف

اشتہاری مجرم کی ضمانت منسوخی کی ضرورت ہے؟ نواز شریف کیس میں عدالت کے ریمارکس

نواز شریف کو مفرور بھی ڈکلیئر کر دیں تو تب بھی اپیل تو سنی جائے گی،عدالت

گرفتاری پہلے، مقدمہ بعد میں، مہذب ممالک میں کبھی ایسا دیکھا ہے؟ مریم نواز

مریم نواز کا وکیل بھاگ گیا

جاوید لطیف نوازشریف کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں،مریم نواز

قائمہ کمیٹی اجلاس،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، رانا شمیم کے نہ آنے پرجاوید لطیف کا بڑا اعلان

مشکل حالات، قومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے، اپوزیشن کی حکومت کو پیشکش

Comments are closed.