ہمارا ہمیشہ سے مطالبہ ہے کہ عدالتوں میں کیمرے لگائیں،شاہد خاقان عباسی

0
40

ہمارا ہمیشہ سے مطالبہ ہے کہ عدالتوں میں کیمرے لگائیں،شاہد خاقان عباسی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے جلسے کے لیے سیکیورٹی انتظامات پر ان کے شکر گزار ہیں

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ حکومت جب عوام سے بات کرتی ہے اس کا مطلب وہ دباو میں ہے ہم چاہتے تھے حکومت ہم سے مسائل پر بات کریں ،شہباز شریف سے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر مسائل کا حل نکالنا ہوگا،شہباز شریف نے کہا سوائے ایک پارٹی کے سب مل کر حل نکال سکتے ہیں مجھے 2022 میں الیکشن ہوتے نظر آرہے ہیں عمران خان 2014 میں حکومت پر تنقید کرتے تھے وہ سب کچھ آج ہورہا ہے ،

ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

پیپلز پارٹی دوبارہ پی ڈی ایم کا حصہ بنی تو استعفیٰ دے دوں گا، شاہد خاقان عباسی

قبل ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں مہنگائی عروج پر ہے نیب ملک میں کیا کررہا ہے ؟ گزشتہ روزملکی تاریخ میں دنیاکا مہنگا ترین ایل این جی کا معاہدہ کیا گیا .ملک میں نام نہاد احتساب کا نظام چل رہا ہے،ہمارا ہمیشہ سے مطالبہ ہے کہ عدالتوں میں کیمرے لگائیں،وزرا پیش گوئیاں کر رہے ہیں کہ 6 ماہ یا ایک سال میں سزا ہو جائے گی، چیئرمین نیب سے پوچھتا ہوں کہ ان وزرا کا نیب سے کیا تعلق ہے؟ نیب سیاست کو توڑنے چھوڑنے کا نظام ہے،گندم، ادویات ، آٹے اور چینی میں پیسے کھا جائیں نیب نہیں پوچھے گا .ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن جلد از جلد اور صاف شفاف ہوں،سیاست میں مفاہمت یا مذاحمت نہیں ہوتی، سیاست آئین کے مطابق ہوتی ہے،

Leave a reply