حمزہ علی عباسی کا بھارت میں ہونے والے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار

0
46

اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والے پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے بھارت میں ہونے والے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے-

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حمزہ علی عباسی نے بھارت میں طیارہ حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ انڈیا ائیر کا یہ واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے-


اداکار نے حادثے میں مرنے والوں اور زخمیوں کے لئے دعا بھی کی۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست کیرالہ کے کالی کٹ ایئرپورٹ پر بھارتی مسافر طیارہ کے کریش لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل کر آبادی میں گھس جانے کے باعث 20 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں-

خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق سول ایوی ایشن وزارت کا کہنا تھا کہ ایئرانڈیا کا جہاز دبئی سے پہنچا تھا جس میں عملہ اور 191 افراد سوار تھے اور جنوبی شہر کیلی کٹ میں بارش کے دوران لینڈنگ کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا۔بیان میں کہا گیا کہ جہاز میں 10 شیرخوار بچے بھی سوار تھے-

رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے کورونا کے باعث دبئی میں پھنسے ہوئے بھارت کے شہریوں کو واپس لانے کے لیے انتظام کی گئی پرواز تھی۔

بھارت: کیرالا میں ایئرانڈیا کا طیارہ رن وے پر پھسل گیا، بڑے پیمانے پرہلاکتوں کا خدشہ

ایئرانڈیا طیارہ حادثہ،ہلاکتوں کی تعداد 20 ہو گئی

Leave a reply