حتمی فیصلہ 3 اپریل کو ہوگا،بجٹ کے بعد الیکشن ہونے چاہیں،شیخ رشید

عمران خان کو کہہ دیا وقت سے پہلے الیکشن کرواؤ،شیخ رشید

حتمی فیصلہ 3 اپریل کو ہوگا،بجٹ کے بعد الیکشن ہونے چاہیں،شیخ رشید

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چودھری برادران میں بغاوت کی خبر غلط ہے

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ عمران خان آخری گیند تک کھیلے گا، حتمی فیصلہ 3 اپریل کو ہوگا اور فیصلہ آخری گھنٹے تک جائے گا، جنہوں نے عالمی طاقتوں کے مال کھائے ہیں انہیں شکست ہوگی، چودھری شجاعت کا فیصلہ برقرار رہے گا،ایک بات طے ہے قوم عمران خان کے ساتھ ہے،میں خود جلد الیکشن کا حامی ہوں، بجٹ کے بعد الیکشن ہونے چاہیں،عمران خان آخر تک کھیلے گا، الیکشن کا فیصلہ آخری گھنٹے میں ہو گا، بڑا زبردست سیاسی میچ ہے، ایم این اے جنہوں نے مال کھائے انکو شکست ہو گی،جیت ہار تو سیاست میں ہوتی رہتی ہے، لیکن قوم عمران خان کے ساتھ ہے،جلسے نے ثابت کیا ہے، سیاست میں بعض لوگ جیت کے لئے ہار جاتے ہیں اور بعض لوگ ہار کر بھی جیت جاتے ہیں، تین تاریخ کو آخری بال تک عمران خان کھیلے گا ، ہم اسکے ساتھ کھڑے ہیں، تمام راستے صاف ہیں ، بڑے ہی خوفناک عزائم کے چار دہشت گرد پکڑے ہیں،اب تو الیکشن کا سماں ہے، اتحادی ہمارے ساتھ ہیں، ایم کیو ایم بھی آئے گی،سپریم کورٹ کے فیصلے کا بھی انتظار کر رہا ہوں، کیا فیصلہ آتا ہے زیادہ علم نہیں لیکن انٹرنیشنل سازش ناکام ہو گی

واضح رہے کہ وزیراعظم کے خلاف اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع ہو چکی ہے ، قومی اسمبلی میں گنتی کے عمل کے دوران حکومت اور اپوزیشن نے نعرے بازی کی ،منحرف اراکین اجلاس میں نہیں آئے ،سپیکر کی جانب سے گنتی کروائی گئی تحریک عدم اعتماد کے حق میں 161ممبران نے ووٹ دیا۔ اسپیکر کم ازکم 3 اور زیادہ سے زیادہ 7 دن میں ووٹنگ کروانے کے پابند ہیں ،قومی اسمبلی کااجلاس 31مارچ تک اجلاس ملتوی کر دیا گیا تحریک عدم اعتماد پربحث 31مارچ سے شروع ہوگی قومی اسمبلی کا اجلاس 31 مارچ 2022 بروز جمعرات شام 4 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

عمران خان ملک کے تیسرے وزیراعظم ہیں جن کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی ہے، اس سے قبل سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو اور شوکت عزیز کے خلاف عدم اعتماد پیش کی گئی تھیں

مہنگائی مکاؤ مارچ مہنگائی کے کپتان سے نجات کا مارچ ہے،مریم اورنگزیب

اتحادیوں کو منانے کا مشن،حکومت متحرک، اہم ملاقاتیں طے

عمران خان کو کہہ دیا وقت سے پہلے الیکشن کرواؤ،شیخ رشید

10 لاکھ لوگوں کو اسلام آباد لانے کا خرچہ کون اٹھا رہا ہے ؟سینیٹر پلوشہ خان

ہنڈیا آدھی تو تقسیم ہوچکی،ابھی بہت سے ادا کار تبدیل ہونے ہیں،چودھری پرویز الہی

ہم سلیکٹڈ کے سامنے نہیں جھکیں گے ،بلاول

مہنگائی مکاؤ مارچ،مریم نواز نے نکلنے سے پہلے کیا کیا؟ تصاویر سامنے آ گئیں

تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل،جلد اچھی خبر آئے گی،وفاقی وزیر کا دعویٰ

زرداری بڑی بیماری،چیری بلاسم سے جوتا زیادہ چمکتا ہے، ڈیزل سستا ہوگیا ،وزیراعظم کا جلسے سے خطاب

سرپرائیز آنا شروع، بزدار کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع

عدم اعتماد، وفاق، پنجاب کے بعد اگلی باری خیبر پختونخوا کی

پرویز الہیٰ کو ایک بار پھر وزارت اعلیٰ کی پیشکش ہو گئی

پرویز الہیٰ کے بنی گالہ پہنچتے ہی چودھری شجاعت کا بڑا اعلان

بریکنگ،بزدار فارغ، پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ پنجاب، حکومت نے اعلان کر دیا

جب "باپ” ساتھ چھوڑ جائے گا تو پھر بچوں کی کیا جرات کہ وہ ساتھ رہیں

خاندان میں اختلافات، چودھری شجاعت نے بڑا سرپرائز دے دیا

عاصم نذیر بھی ن لیگ میں شامل ہو گئے؟ سرپرائز ہی سرپرائز

Comments are closed.