ہوش کریں، اپنی زندگی کا کنٹرول اپنے ہاتھوں میں لیں،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ ہم آجکل رمضان ٹرانسمیشن کر رہے ہیں سحری اور افطاری کے وقت بھی، کئی لوگ سوال کرتے ہیں جو اسلامک ہوتے ہیں،کئی سوال تو بڑے سادہ ہوتے ہیں،اور کئی سوچنے پر مجبور کر دیتے ہیں، جواب دینے سے قبل بتا دوں کہ میں کوئی عالم نہیں، میں اپنی عقل کی مناسبت سے بات کر رہا ہوں، فقہی بات نہیں کر رہا، انسان ہوں، مسلمان ہوں،آج بھی مجھے دو تین لوگوں نے سوال کیا کہ جو لوگ مر رہے ہیں ان کا کیا حکم ہے اور اگر رمضان کے مہینے میں کوئی فوت ہوا تو اس کو بشارت ہے یا نہیں جنت کے لئے،

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ یہ کائنات اللہ تعالیٰ نے بنائی ہے، اور ہم اسکی مخلوق ہیں، ہم خالق نہیں ، ہمارا کام جو اللہ نے ایک ایس او پی متعین کی ، قرآن کریم اور انبیا کرام کے ذریعے، بالخصوص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے جو بھیجا اسی کو ہمیں اپنے اوپر لاگو کرنا ہو گا،

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ لوگ کہتے ہیں ، علماء کہتے ہیں کہ یہ چیزیں فطرت ہیں اسکی یہ وجہ نہیں ہے کہ آپ دنیاوی ہیں خدانخواستہ یا دنیا کے قریب تر رہتے ہیں، فطرت سے تو کئی بار ہمیں لڑنے کو بھی کہہ دیتا ہے، اب میرا دل کرتا ہے کہ میں کھانا کھاؤں لیکن وہ کہتا ہے کہ نہیں روزہ رکھنا ہے،میرا دل کہتا ہے کہ میں سوتا رہوں لیکن اسلام کہتا ہے کہ نہیں اٹھو وضو کرو اور صبح کی نما زپڑھو،تو کئی چیزیں ہمیں بظاہر جھنجھوڑتی ہیں

دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اصل میں اللہ تعالیٰ نے کائنات کے اندر ایک ضابطہ حیات بنا دیا ہے،سارے سیارے کس طرح سے چلتے ہیں، چاند ، سورج ہر ایک کی اپنی خصوصیت ہے، معصوم لوگ جو کہتے ہیں کہ کہ خود سے لائف شروع ہوئی،پانی اور بجلی سے ، مٹی ، الیکٹرک شاٹ سے انیبا بنا پھر ملٹی پل ہو گیا پھر پتہ نہیں مجھے سمجھ نہیں آتی، اب یہ گھڑی ہے میں اسکو یہاں رکھ دیتا ہوں ،اس پر بجلی کے شاٹ ماریں یا ٹھنڈے پانی ڈالیں ، جو مرضی کریں میں دیکھتا ہوں کہ کتنے سال بعد یہ دوبارہ گھڑی بنتی ہے.اوراسی سائز کی بنے، ہمیں کیوں نہیں سمجھ آتا کہ جب اللہ تعالیٰ نے ہمیں بتا دیا کہ کن فیکون کہ ہو جا، تو بس ایسا ہی ہوا اور ایسا ہی ہے.

وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کے لئے سمری صدر کو کیوں بھیجی؟ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل

ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اب بیچ میں وہ کس طرح سے ہو رہا ہے، کائنات کی مسٹری اللہ تعالیٰ کو پتہ ہے، اگر ہمیں یہ بتایا گیا ہے کہ رات سونے کے لئے ہے دن جاگنے کے لئے ہے تو کوئی آدمی بحث کر سکتا ہے کہ میں تو نائٹ ڈیوٹی کرتا ہوں،تو میں کیا کروں، آہستہ آہستہ آپ دیکھیں کہ انسان دو سال، تین سال، چار سال راتوں کو جاگتا ہے،اور دن کو سوتا ہے ، اسکی طبیعت میں فرق پیدا ہونا شروع ہو جائے گا، اگر کوئی کہتا ہے کہ میں سارا دن پانی نہیں پیتا تو کوئی بات نہیں لیکن آہستہ آہستہ اسکے جسم میں فرق پڑنا شروع ہو جائے گا،

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر نے اگر آپ کو میٹھا کھانے سے منع کیا ہے اور اگر آپ وہ کھا رہے ہیں تو آپ اپنے آپ کو خود اذیت دے رہے ہیں،ہم انبیا کرام کی زندگیوں کو جب دیکھتے ہیں تو گو اللہ نے انکو معجزوں کی طاقت دی ہوئی تھی حضرت عیسیٰ علیہ السلام بیمار کو ٹھیک کر دیتے تھے مردہ کو انہوں نے شاید زندہ کیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے شق القمر کیا،موسیٰ علیہ السلام اللہ سے ہم کلام ہوئے، جیسے موسیٰ نے فرعون کے دربار میں فرق کیا کہ کس طرح انہوں نے جادوگروں کواللہ کی قدرت سے زیر کیا، انبیا کرام جو تھے یا اولیا کرام وہ سب دنیا میں مشکلیں جھیلتے تھے، جنگ احد میں آپ کو پتہ ہے، ایس او پیز کو توڑا گیا تو اس سے کفار نے کیسا حملہ کیا، احد کی پہاڑی کے پیچھے سے آئے اور پھر کتنے لوگ شہید ہوئے،کتنا نقصان ہوا،

چین سے پہلے امریکہ کو وبا کا پتہ تھا،ٹرمپ دنیا کو ماموں بناتے رہے، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

گریٹ گیم، اصل کہانی تو مئی کے بعد شروع ہو گی، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

وبا، سلیم صافی اور مولویوں کا مسئلہ کیا ہے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

حکومت ہمیشہ کی طرح بیک فٹ پر کیوں؟ مبشر لقمان نے کس کو کھری کھری سنا دیں؟

پی آئی اے کے لئے سنہری موقع،دنیا کی بڑی ایئر لائن تباہی کے دہانے پر، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

بڑی خوشخبری، رمضان گناہوں کے ساتھ ساتھ وبا سے بھی ڈھال ،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

کیا آپ بھی اس شخص سے اتنی نفرت کرتے ہیں جتنی میں؟ کون ہے وہ شخص ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

اڑن طشتریاں زمین پر، امریکہ نے فوٹیج جاری کر دی، سنیے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

عمران خان چھکا لگانے کے لئے تیار،مبشر لقمان کے سیاسی تبدیلیوں بارے اہم انکشافات

سعودی عرب اور اسرائیل کا نیا کھیل، سنئے اہم انکشافات مبشرلقمان کی زبانی

کرونا وائرس، امید کی کرن پیدا ہو گئی،وبا سے ملے گا جلد چھٹکارا،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

کرونا کی کمر توڑنے والا سپر ہیرو ملک کونسا؟ سنئے مبشر لقمان کی زبانی

کس کس نے کھیلا جوا اورکس نے کی میچ فکسنگ،سلیم ملک ،عامرسہیل نے کئے اہم انکشاف

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اللہ کی مدد و نصرت شامل حال رہتی ہے جو اپنے ہاتھوں سے مدد کرنا بھی جانتے ہیں، حضرت علی کو ایک دفعہ کسی نے کہا کہ آپ اونٹنی کو باندھ کیوں رہے ہیں،اللہ پر بھروسہ نہیں ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ اللہ پر بھروسہ ہے،میں پہلے اس کو نکیل ڈالوں گا پھر اللہ کے بھروسے پر اس کو چھوڑوں گا،میں ٹرین کے آگے لیٹ جاؤں اور کہوں کہ جو لکھی ہے وہ ہی آئے گی تو یہ جو آزمائشیں اپنے اوپر ڈالتے ہیں یہ صحیح نہیں ہیں،

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ انبیاء کرام پر آزمائشیں آئیں، کوئی مچھلی کے پیٹ میں گیا، کسی کو عجیب سی بیماریاں ہو گئیں،کسی کو کنویں میں قید کر دیا گیا، نبی کریم کی زندگی میں سٹرگل تھی یہ سب ہمیں بتاتا ہے کہ ہمیں محنت کرنی ہے اور کائنات کے لئے بنائے گئے ایس او پی پر عمل کرنا ہے، ہم ریسٹ بھی کریں، نیکی کے کام کرنے ہیں، اجرت دینی ہے، امانت میں خیانت نہیں کرنی، ذخیرہ اندوزی نہیں کرنی، یہ سارے ایس او پیز بہتر زندگی گزارنے کے لئے ہیں

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے اس ساری کائنات میں انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ساری دنیا کی نعمتیں ہمارے لیے ہیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم انہیں بے دھڑک ضائع کرنا شروع کر دیں،اگر مجھے گوشت کھانے کی اجازت ہے تو مجھے یہ اجازت نہیں کہ میں گوشت سٹاک کرتا جاؤں جانوروں کو ختم کرتا جاؤں ، یہ بھوک مٹانے کے لئے کرنے کی اجازت نہیں، کسی کو مار کر خوشی ملنا،شکار کر کے شاید یہ بھی جائز نہیں،

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا کرنی ہے کہ وہ آپ کی مشکلوں کو آسان کرے، دوسرا ڈٹ کر محنت کرنی ہے پھر آپ دیکھیں گے کہ ان شاء اللہ جب محنت کریں گے اور دعا بھی تو آسانیاں ہو جائیں گی، زندگی کے سپیڈ بریکر لیول ہونا شروع ہو جائیں گے،زندگی میں سڑک کے جو کھڈے ہیں وہ صحیح ہونا شروع ہو جائیں گے،کامیاب لوگوں‌ کو دیکھیں کہ کس عمر میں انہوں نے کتنا کام شروع کرنا کیا، پھر اسکے بعد انکی محنت کا اندازہ ہو گا، محنت کریں، زور بازو پر اعتماد کریں اور اللہ سے دعا بھی کریں.

دنیا بدل رہی ہے، وبا کے بعد کیا ہو گا؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

Comments are closed.