تحریک لبیک دھرنا، وزیراعلیٰ بزدار کا سخت کارروائی کا حکم

تحریک لبیک دھرنا، وزیراعلیٰ بزدار کا سخت کارروائی کا حکم

ٹی ایل پی کے کارکنوں کا پولیس پر پتھراؤ، 02 اہلکار شہید ہو گئے ہیں ،ترجمان آپریشنز ونگ کے مطابق ایوب اور خالد دونوں اہلکار شہید ہوئے ہیں جبکہ متعدد اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ترجمان آپریشنز ونگ کے مطابق شرکاء کی جانب سے پولیس پر پٹرول بم بھی گرائے گئے۔توڑ پھوڑ،سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سے پولیس نے روکا۔مشتعل ہجوم کی جانب سے ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال ،پتھراؤبھی کیا۔ ریاستی رٹ کو قائم کرنے والوں اہلکار اپنے فرائض کیلئے ڈٹ کے کھڑے ہیں۔پولیس تشدد کے باوجود تحمل مزاجی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ لاہور پولیس کے دو اہلکار فرض کی راہ میں شہید ہوگئے، شہید ہونے والوں میں ہیڈکانسٹیبل ایوب اور کانسٹبل خالد جاوید شامل ہیں خالد جاوید چوکی میئو گارڈن جبکہ ایوب تھانہ گوالمنڈی میں تعینات تھا،

دوسری جانب وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے مظاہرین کے تشدد اور گاڑیوں کی ٹکر سے شہید ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے وزیر اعلی عثمان بزدار نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے فرائض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلندرتبہ پایا- پولیس اہلکاروں کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں – پنجاب حکومت غمزدہ خاندانو ں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے – پولیس شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے –

وزیر اعلی عثمان بزدار نے قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کا حکم بھی دیا اور کہا کہ قانون کی عملدراری کو ہر صو رت یقینی بنایا جائے – افسوسناک واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے- انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں -کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی – زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں

قبل ازیں تحریک لبیک مارچ کے شرکاء ایم اے او کالج پہنچے تو ایم اے او کالج تک پولیس موجود نہیں تھی تا ہم ایم اے او کالج چوک پر پولیس اور بھاری نفری موجود تھی، ایم اے او کالج کے قریب پولیس اور شرکاء میں مذاکرات ہوئے تا ہم کامیابی نہیں ہوئی ، رینجرز کی بھاری نفری بھی موجود ہے، مذاکرات میں ڈی سی لاہور بھی شامل ہے، لبیک مارچ کے شرکاء اس وقت ایم اے او کالج کے قریب موجود ہیں، ایم اے او سے پہلے پولیس نے کسی مقام پر نہین روکا بلکہ پولیس موجود ہی نہیں تھی، شرکا کینٹینر اٹھا کر سائیڈ پر کرتے گئے اور قافلہ چلتا گیا،

نمائندہ باغی ٹی وی فائز چغتائی کے مطابق لبیک مارچ کے شرکاء میں سے ایک شخص نے کینٹینر پولیس پر چڑھانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے اسے گرفتار کر لیا،

تحریکِ لبیک کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہمارے ساتھ کیا گیا معاہدہ پورا کیا جائے، فرانسیسی سفیر کو بے دخل کیا جائے اور لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو رہا کیا جائے ،اگر حکومت نے تحریک لبیک پاکستان کو اپنا آئینی حق استعمال کرنے سے روکنے کی کوشش بھی کی تو ملک میں سنگین صورتحال کی ذمہ دار حکومت خود ہوگی

دوسری جانب راولپنڈی لیاقت باغ چوک میں تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان نے گرفتاریاں شروع کر دی ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہیں . اٹک، قصور سمیت دیگر اضلاع سے بھی تحریک لبیک کے کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے

واضح رہے کہ تحریک لبیک پر حکومت نے پابندی لگا دی تھی تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی جو علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے ہیں کو 12 اپریل کو اسکیم موڑ چوک لاہورسے گرفتار کیا گیا تھا ،پولیس نے حافظ سعد رضوی کو 16 اپریل کا احتجاج روکنے کے لیے حراست میں لیا کیونکہ حکومت کے ساتھ ان کے مذاکرات ناکام ہوگئے تھے اور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے سے متعلق تحریک لبیک نے اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا تھا

سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہنگامہ آرائی ہوئی، اور حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی لگا دی، پابندی کے خلاف تحریک لبیک نے اپیل دائر کی ہے جس پر حکومت فیصلہ دے گی تاحال حافظ سعد جیل میں بند ہیں اور انکی جماعت پر پابندی عائد ہے

علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

کسی کو نہیں چھوڑیں گے، مذہبی جماعت کیخلاف بڑے فیصلے ہو گئے، شیخ رشید

تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

حکومت کیلئے نئی مشکل، تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ کا اعلان

سعد رضوی کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی

تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں‌ پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان

لاہور سمیت مختلف علاقوں میں تشدد،بلاول بھی میدان میں‌ آ گئے

کالعدم مذہبی جماعت اور حکومت میں مذاکرات کامیاب،کیا ہوئے فیصلے؟

فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کیلئے قرارداد ہو گی اسمبلی میں پیش

فرانسسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد ،بڑی سیاسی جماعت کا اجلاس میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی رہا؟

کس کس کو رہا کیا جا رہا ہے؟ شیخ رشید کا کالعدم مذہبی جماعت بارے بڑا اعلان

کالعدم جماعت سے پابندی کیسے ختم ہو سکتی ہے؟ شیخ رشید نے بتا دیا

کالعدم تحریک لبیک نے پابندی کیخلاف ایسا کام کر دیا کہ حکومت کو بھی اجلاس بلانا پڑ گیا

کالعدم تحریک لبیک کی درخواست، وزارت داخلہ میں اجلاس

کالعدم جماعت کی بھی لیگل ٹیم ہو سکتی ہے؟ سعد رضوی سے ملاقات نہ کروانے کی درخواست پرعدالت کے ریمارکس

سعد رضوی کی رہائی کی درخواست، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

تحریک لبیک کا دھرنا، انٹرنیٹ بند، پولیس کو مذاکرات میں ناکامی

بریکنگ، تحریک لبیک کا اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان

علامہ خادم رضوی کے استاد ،دوسرے بیٹے سمیت لبیک کی مرکزی شوریٰ کیخلاف حکومت کا بڑا فیصلہ

تحریک لبیک کا مارچ شروع ہونے سے قبل ہی اسلام آباد "سیل” شیخ رشید پاکستان چھوڑ گئے

تحریک لبیک کا مارچ، لاہور پولیس کا بھی پلان تیار،وزیراعظم بھی آ رہے ہیں آج لاہور

تحریک لبیک کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاری

تحریک لبیک مارچ،کینٹینر ہٹ گئے، رستے کھل گئے

تحریک لبیک مارچ،رکاوٹیں ایک بار پھر ختم،شرکا آگے بڑھنا شروع، شیلنگ سے ایک زخمی

https://baaghitv.com/tlpo-punjab-govt-kdarmian-muzkaart0ka-pehla-dor-nakamama/

Comments are closed.